Watan

Watan Empowering our community through education, skills, and support. Together, we grow.

بھارت: کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری پر انتہا پسندوں کے حملےکرسمس کے تہورا کے موقع پر بھارت کے متعدد علاقوں میں عیسائی ب...
26/12/2025

بھارت: کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری پر انتہا پسندوں کے حملے

کرسمس کے تہورا کے موقع پر بھارت کے متعدد علاقوں میں عیسائی برادری پر حملوں میں اضافہ ہوا، جس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ کانگریس پارٹی نے بی جے پی پر تہواروں کے دوران 'نفرت کا تحفہ' دینے کا الزام لگایا ہے۔

گزشتہ چند روز کے دوران بھارت کی متعدد ریاستوں میں سخت گیر ہندؤ تنظیموں سے وابستہ افراد نے مسیحی برادری کے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر مسیحی کمیونٹی اور سیاسی جماعتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس دوران بھارت میں بشپس کی ایک اہم تنظیم نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عیسائیوں کے تحفظ کے لیے قانون کو سختی سے نافذ کریں۔

حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، "یہ عیسائیت کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی شدید نفرت کا اصل چہرہ ہے۔ ان کے رہنما بھارت میں اقلیتوں کی توہین کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، چاہے اس کا مطلب کسی نابینا خاتون پر حملہ کرنا ہی کیوں نہ ہو۔"

کانگریسی رہنما نے ان حملوں کے لیے ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی قیادت والی دہلی، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ جیسی ریاستی حکومتوں کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ ان کی پشت پناہی میں یہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

وینوگوپال نے مزید کہا، "آر ایس ایس کے کارکنوں نے کیرالہ کے پلکاڈ میں بچوں کے کیرول کوئر پر بھی حملہ کر دیا، جہاں بی جے پی آئے دن یہ ثابت کر رہی ہے کہ وہ بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیا کے سوا کچھ نہیں ہے۔"

طالبان کے حکم پر شمال مشرقی افغانستان کے صوبے بدخشاں میں چہلکان سونے کی کان میں بھاری مشینری آج کل 24 گھنٹے کام کر رہی ہ...
25/12/2025

طالبان کے حکم پر شمال مشرقی افغانستان کے صوبے بدخشاں میں چہلکان سونے کی کان میں بھاری مشینری آج کل 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔ جدید آلات کے ذریعے سونا نکالنے کا عمل مسلسل جاری ہے۔

بنگلہ دیش کے سینئر میڈیا ایڈیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد صحافیوں کے خلاف خطرات ...
22/12/2025

بنگلہ دیش کے سینئر میڈیا ایڈیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد صحافیوں کے خلاف خطرات اب صرف اظہار رائے کی آزادی تک محدود نہیں بلکہ ان کی بقاء کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔ ان خدشات کا اظہار ہادی کی ہلاکت کے بعد اخبارات کے دفاتر پر پرتشدد حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

گزشتہ سال طلبہ کی قیادت میں وزیراعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے معزول کر دینے والے عوامی احتجاج میں کلیدی کردار ادا کرنے والے 32 سالہ عثمان ہادی کو ڈھاکہ میں اپنی پارلیمانی انتخابی مہم کے دوران نقاب پوش حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہ جمعرات کو سنگاپور کے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ان کی ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا جو پرتشدد ہو گیا اور بڑی میڈیا تنظیموں اور ثقافتی اداروں کے دفاتر پر آگ لگائی گئی اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ انگریزی اخبار دی ڈیلی اسٹار اور بنگالی روزنامے پروتھوم آلو کے دفاتر پر حملے ہوئے۔
حملہ آوروں نے ان اخبارات پر’’بھارت اور شیخ حسینہ کے مفادات کی خدمت‘‘ کا الزام لگایا، جسے ایڈیٹرز نے سختی سے مسترد کیا۔ حسینہ اپنے اقتدار کے خاتمے کے بعد بھارت فرار ہو گئیں اور اب بھی نئی دہلی میں ہیں۔ ڈھاکہ نے ان کی حوالگی کے لیے درخواست کر رکھی ہے۔

Address

Nowshera
Nowshera
24100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Watan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share