PDA NMC

PDA NMC Provincial Doctors Association. Nowshera Medical College,Nowshera

محترم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور  وزیر صحت خیبر پختونخواہ!گزارش ہے کہ حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باع...
03/04/2026

محترم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور وزیر صحت خیبر پختونخواہ!

گزارش ہے کہ حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث صوبہ بھر میں فرائض سرانجام دینے والے ہیلتھ ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آمدورفت کے اخراجات میں اضافہ ان کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، جس سے عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

لہٰذا گزارش ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ خصوصاً گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی ڈیوٹی شیڈول اس انداز میں ترتیب دی جائے کہ وہ ممکنہ طور پر دو یا تین شفٹوں میں مسلسل ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں، تاکہ آمدورفت کا بوجھ کم ہو سکے۔

اور اسی طرح گریڈ 17 سے لے کے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی بھی ڈیوٹی روسٹر اس ترتیب سے دیا جائے کہ وہ بھی مسلسل دو شفٹ یا بس تین شفٹوں پہ اپنی ڈیوٹی کری تاکہ عوام کو فائدہ بھی ہو سکے اور یہ مہنگائی کے جو بوجھ ہے اس میں ان کو تھوڑا سا ریلیف مل سکے جبکہ تنخواہوں میں اضافہ تمام ملازمین کا پیٹرول کی قیمتوں کے حساب سے اضافہ کرے .

ہسپتالوں میں تمام ملازمین کے لئے رہاش کا بندوبست کیا جائے تاکہ ملازمین کیلئے ڈیوٹی سر انجام دینے میں اسانی ہو ۔

مزید برآں، آنے والے بجٹ میں ہیلتھ ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ وہ موجودہ مہنگائی کے باوجود بہتر انداز میں اپنی خدمات جاری رکھ سکیں۔

آپ کی توجہ اور فوری اقدامات کے منتظر ہیں۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسییشن خیبر پختنخواہ

Huge congratulations to Ata Ullah on being appointed as the General Secretary of the Student Research Society, Nowshera ...
01/04/2026

Huge congratulations to Ata Ullah on being appointed as the General Secretary of the Student Research Society, Nowshera Medical College.

It is a proud moment for all of us to see his continued growth. Ata Ullah has been a cornerstone of our organization, having served with distinction as the General Secretary of PDA NMC. His leadership continues to inspire us in his current role as our Patron in Chief.

We are certain that he will bring the same dedication and strategic vision to the Research Society, helping it achieve its academic and professional goals.

PDA NMC stands fully behind him and wishes him the absolute best in this new responsibility.

~ PDA NMC

30/03/2026

PDA NMC/QHAMC fully supports Senior Vice President of PDA KPK Dr Raheel Shehzad.

Health Department, KP

پی ڈی اے این ایم سی اور پی ڈی اے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ان تمام نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا پیجز کی شدید مذمت...
28/03/2026

پی ڈی اے این ایم سی اور پی ڈی اے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ان تمام نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا پیجز کی شدید مذمت کرتی ہے جو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ہمارے سینئر فیکلٹی ممبران، ہسپتال اور کالج جیسے معتبر ادارے کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان نام نہاد سوشل میڈیا پیجز کی ہمیشہ سے یہی روش رہی ہے کہ جب انہیں اپنے ذاتی مفادات حاصل نہیں ہوتے تو یہ ہسپتال اور کالج کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور عوام میں ادارے کا ایک منفی تاثر پیش کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
پی ڈی اے ان تمام پیجز کو سختی سے متنبہ کرتی ہے کہ وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں اور ہسپتال کے خلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا فوری بند کریں۔ پی ڈی اے ہسپتال اور کالج انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تمام متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے نام نہاد صحافیوں کا ہسپتال میں داخلہ مکمل طور پر بند کر کے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت قانونی ایکشن لیا جائے۔

~پی ڈی اے نوشہرہ

PDA NMC proudly congratulates the top achievers of the final year MBBS Nowshera Medical college !We are thrilled to cele...
27/03/2026

PDA NMC proudly congratulates the top achievers of the final year MBBS Nowshera Medical college !

We are thrilled to celebrate the outstanding academic excellence of our students.

1.Sania_1025
2.kashaf azfar khan_1023
3.Aqsa Muhammad Tahir – 1008
4.Ayesha ibrar --1007
5.lubna Nawaz – 1002
6.Sadiq Rahman – 1000
7.Aqsa Ibrahim _996
8.Muhammad Umair – 991
8.Samana Ali Mirza – 991
9.Khushbakht Islam – 979
10.Hamna khan – 978
11.Umair Ahmad – 977
12.Malaika Ghaffar– 976
12.Hamza nazir _976
13.Shazad Muhammad – 973
14.Shaheer Alam – 972
15.Mareeha Saleem – 967
16.Muhammad Waseem ullah – 959
17.Nayyara Yousaf – 957
17.Noor Ul Amin– 957
18.Malaika Akhtar – 956
19.Rabia – 954
20.Fatima – 953

A huge congratulations to our dedicated faculty and the proud parents of these brilliant students.we wish all of you the very best of luck in your future endeavors 🥰

~PDA NMC

پی ڈی اے این ایم سی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے نام پر طلبہ سے اضافی فیسوں کی وصولی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔...
18/03/2026

پی ڈی اے این ایم سی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے نام پر طلبہ سے اضافی فیسوں کی وصولی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ طلبہ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے مطابق، فائنل ایئر کے طلبہ کو محض ایک ہفتے کی ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی گئی جس کی منصفانہ فیس 2,000 روپے بنتی ہے، جبکہ فرسٹ ایئر سے فورتھ ایئر تک کے طلبہ کو صرف دو ہفتوں کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کی گئی جس کی فیس 4,000 روپے بنتی ہے، مگر اس کے برعکس اسٹوڈنٹ پورٹل پر تمام طلبہ کے ذمے پورے مہینے کی فیس یعنی 8,500 روپے کا بل ڈال دیا گیا ہے۔ تقریباً 60 ڈے اسکالر طلبہ سے وصول کی جانے والی یہ اضافی رقم 3 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، جو کہ طلبہ کے ساتھ صریحاً ناانصافی اور ان پر بلاجواز معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔
ٹرانسپورٹ کی فراہمی کالج کی بنیادی ذمہ داری ہے اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنی یہ ذمہ داری انصاف کے تقاضوں کے مطابق پوری کرے- پی ڈی اے این ایم سی ٹرانسپورٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہ نواز صاحب اور ٹرانسپورٹ انچارج ارشد گل صاحب سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری نظرِ ثانی کریں اور طلبہ کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پی ڈی اے این ایم سی طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھاتی رہے گی اور اس مسئلے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

~ پی ڈی اے این ایم سی میڈیا سیل

Congratulations, Dr. Mehran! There are moments that fill our entire community with immense pride, and today is one of th...
16/03/2026

Congratulations, Dr. Mehran!

There are moments that fill our entire community with immense pride, and today is one of them.
PDA NMC is thrilled to announce that our very own Dr. Mehran has successfully matched in his residency program in the United States!

Behind every successful USMLE Match is a story filled with late night studies, many exams, and a whole lot of dedication. Our very own Dr. Mehran has proven to us all what is possible with a dream and a vision.
Not only is Dr. Mehran a success story coming out of NMC, but he is also a source of inspiration to every medical student currently in our halls.

PDA NMC wishes you the very best of luck ahead.

~PDA NMC

نوشہرہ میڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے پشاور کے ڈے سکالرز کے لیے ٹرانسپورٹ کی ماہانہ فیس 8,500 روپے مقرر کرنا پہلے ہی غر...
13/03/2026

نوشہرہ میڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے پشاور کے ڈے سکالرز کے لیے ٹرانسپورٹ کی ماہانہ فیس 8,500 روپے مقرر کرنا پہلے ہی غریب طلبہ کی پہنچ سے باہر تھا، لیکن حالیہ شکایات نے انتظامیہ کے غیر منصفانہ رویے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔ کالج کی ذمہ داری طلبہ کو سہولیات فراہم کرنا ہے، نہ کہ ان کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر منافع خوری کرنا۔
پی ڈی اے انتظامیہ کے سامنے درج ذیل سنگین حقائق رکھتی ہے:
فائنل ایئر کے طلبہ کو مارچ میں محض ایک ہفتہ ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی، جس کے بعد عید کی تعطیلات ہو گئیں۔ اس کے باوجود ان سے پورے مہینے کی فیس (8,500 روپے) وصول کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔
فرسٹ ایئر سے فورتھ ایئر کے طلبہ سے صرف 12 دن کی سروس کے بدلے پوری ماہانہ فیس طلب کی جا رہی ہے، جو کسی بھی قانونی یا اخلاقی ضابطے کے خلاف ہے۔
یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہاسٹل کے طلبہ سے ویک اینڈ پر گھر جانے کے لیے ڈرائیور حضرات غیر قانونی طور پر نقد رقم وصول کر کے اپنی جیبوں میں ڈال رہے ہیں، جو کہ کالج کے سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوتی۔
ٹرانسپورٹ عملہ طلبہ کے ساتھ مسلسل غیر اخلاقی اور ہتک آمیز سلوک کر رہا ہے، جو کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے باعثِ شرم ہے۔
پی ڈی اے این ایم سی واضح طور پر متنبہ کرتی ہے کہ طلبہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہم ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اگر ان شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو PDA NMC اپنے جائز حقوق کے لیے ہر حد تک جائے گی اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک خاموش نہیں بیٹھے گی۔

~ پی ڈی اے این ایم سی

پی ڈی اے این ایم سی کو پشاور سے تعلق رکھنے والے ڈے سکالرز کی جانب سے ایک سنگین شکایت موصول ہوئی ہے۔ جس کے مطابق ماہِ مار...
12/03/2026

پی ڈی اے این ایم سی کو پشاور سے تعلق رکھنے والے ڈے سکالرز کی جانب سے ایک سنگین شکایت موصول ہوئی ہے۔ جس کے مطابق ماہِ مارچ میں طلبہ کو صرف 12 دن ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ ان سے پورے مہینے کی فیس وصول کی جا رہی ہے۔
انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی متعدد بار ایسے سنگین مسائل سامنے آ چکے ہیں۔ یہ ایک کھلم کھلا ناانصافی ہے کہ جب سہولت محض 12 دن کے لیے میسر ہو، تو پورے مہینے کے واجبات وصول کرنا کس قانون اور اخلاقیات کے تحت جائز ہے؟ یہ طلبہ کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔
ہم معزز ڈین صاحب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پورے معاملے کی فوری انکوائری کرائی جائے اور متعلقہ ذمہ داران سے جواب طلبی کی جائے کہ یہ اضافی رقم کس بنیاد پر لی جا رہی ہے اور یہ خطیر رقم کہاں منتقل کی جا رہی ہے؟
یاد رہے کہ PDA NMC طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑی رہی ہے اور ہم اس مسئلے کے منطقی انجام تک اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

~ترجمان پی ڈی اے این ایم سی

پی ڈی اے یوتھ فورم KPK نے تھرڈ ایئر سپلیمنٹری کے پیپر H کے حوالے سے KMU کے ساتھ تمام مسائل اٹھائے ہیں۔ KMU کی جانب سے پی...
09/03/2026

پی ڈی اے یوتھ فورم KPK نے تھرڈ ایئر سپلیمنٹری کے پیپر H کے حوالے سے KMU کے ساتھ تمام مسائل اٹھائے ہیں۔ KMU کی جانب سے پیپر ریویو کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اور پیپر میں موجود کسی بھی غلطی کی صورت میں KMU اس کی نشاندہی کرے گی اور اس کے بدلے گریس مارکس دیے جائیں گے۔

پی ڈی اے ہمیشہ طلباء کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

~پی ڈی اے یوتھ فورم کے پی کے

Congratulations Dr Musawir Hayat Khattak.Well deserved ❤️Long live PDA 🚩
02/03/2026

Congratulations Dr Musawir Hayat Khattak.
Well deserved ❤️

Long live PDA 🚩

پرووِنشل ڈاکٹرز ایسوسییشن کی پوری ٹیم ڈاکٹر مصوِر حیات خٹک کو پروونشل ڈاکٹرز ایسوسییشن خیبر پختونخواہ کی صوبائی ترجمان بننے پر مبارک باد کہتی ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ ان کی قائدانہ صلاحیتیں، بصیرت اور جرت مندانہ موقف نہ صرف پروونشل ڈاکٹر ایسوسییشن بلکہ پورے میڈیکل کمیونٹی کے لیے ایک موثر اورمضبوط نمائندہ آواز ثابت ہوگی ۔

Huge congratulations to Muhammad Bilal on being appointed as the President of the Student Research Society, Nowshera Med...
26/02/2026

Huge congratulations to Muhammad Bilal on being appointed as the President of the Student Research Society, Nowshera Medical College.

It is wonderful to see someone so capable of taking on this new role. Muhammad Bilal has already proven his leadership skills through his hard work in PDA NMC, where he is a Senior Executive Council Member and previously served as both General Secretary and Finance Director.

We are all confident that he will bring that same energy and vision to the Research Society, helping it reach new heights.
PDA NMC stands fully behind him and wishes him the very best of luck in this new chapter.

~ PDA NMC

Address

Nowshera

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PDA NMC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PDA NMC:

Share