Voice of Justice pk

Voice of Justice pk آوازِ انصاف مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔ ہر ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہیں۔
(1)

10/05/2026

مثالی پولیس کے مثالی کارنامے… مگر افسوس کہ 7 ماہ گزرنے کے باوجود آج تک اس کیس میں کوئی واضح پیش رفت نظر نہیں آرہی۔
یہ نہایت افسوس اور تشویش کا مقام ہے۔

خدارا انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اور عمران کا سراغ لگایا جائے۔
آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اگر ایک نوجوان کا پتہ نہ چل سکے تو یہ سوال ضرور اٹھتے ہیں کہ آخر یہ صرف ناکامی ہے یا پھر کسی اثر و رسوخ کا نتیجہ؟

اگر پولیس چاہے تو ہفتوں کا کام دنوں میں مکمل ہو سکتا ہے، پھر آخر اس کیس میں سنجیدگی کیوں دکھائی نہیں دے رہی؟
عمران کا ایک نہ ایک دن ضرور پتہ چل جائے گا، لیکن اس کیس پر موجود سوالات اور اداروں کی خاموشی کا داغ کبھی نہیں مٹ سکے گا۔

ہم اپنے ایماندار، فرض شناس اور باکردار آفیسران کی قدر کرتے ہیں۔
تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں، اور عوام کا اعتماد انہی اداروں سے وابستہ ہے۔
مگر افسوس کہ ایک نوجوان، جو اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا ہے، 19/10/2025 سے لاپتہ ہے اور آج تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

یہ تحصیل بحرین کے لیے بھی انتہائی افسوسناک اور شرمناک صورتحال ہے کہ عمران اپنے ہی گاؤں سے لاپتہ ہوا، مگر آج تک معلوم نہ ہو سکا کہ آخر وہ کہاں گیا؟
زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟

ابھی تک کوئی ٹھوس کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟
جدید ٹیکنالوجی موجود ہونے کے باوجود یا تو اسے بروئے کار نہیں لایا گیا، یا پھر اس کیس کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کا یہ حق دار ہے۔

اب سوال تو ضرور اٹھیں گے۔

میرے تمام اعلیٰ حکام، بالا افسران اور فرض شناس اداروں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس کیس کو فوری طور پر سنجیدگی سے حل کیا جائے، تاکہ پولیس اور دیگر اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Voice of Justice PK
Solve Urgently This Case




 ہم کوہستان کے عوام کے بنیادی آئینی، انسانی اور شہری حقوق کے حصول کے لیے ہر پُرامن، جمہوری اور قانونی جدوجہد میں اپنے لو...
09/05/2026


ہم کوہستان کے عوام کے بنیادی آئینی، انسانی اور شہری حقوق کے حصول کے لیے ہر پُرامن، جمہوری اور قانونی جدوجہد میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اب وقت آ چکا ہے کہ کوہستان کے عوام اپنے اتحاد، شعور اور اجتماعی طاقت کے ذریعے محرومیوں، ناانصافیوں، بنیادی سہولیات کی کمی اور مسلسل نظرانداز کیے جانے کے خلاف مضبوط اور مؤثر آواز بلند کریں۔
یہ تحریک کسی ایک فرد یا قوم کی نہیں، بلکہ پورے کوہستان کے مستقبل، نوجوان نسل کے حق، بہتر تعلیم، صحت، سڑکوں، روزگار اور باعزت زندگی کی جدوجہد ہے۔
ہم امن، اتحاد اور حق کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے جائز مطالبات ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اتحاد، اخلاص اور جدوجہد کو کامیاب فرمائے۔ آمین 🤲


Voice of Justice pk

چارسدہ میں افسوسناک واقعہ: ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، شہیدچارسدہ میں پیش آن...
05/05/2026

چارسدہ میں افسوسناک واقعہ: ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، شہید

چارسدہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

"Voice of Justice PK" اس اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ:
🔹 اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
🔹 انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ مظلوم کو حق مل سکے
🔹 عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے
🔹 ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے کر نشانِ عبرت بنایا جائے

یہ وقت ہے کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ خاموشی نہیں، انصاف ہی امن کی ضمانت ہے۔

Voice of Justice pk Law&Crime Law & Order
26/04/2026

Voice of Justice pk
Law&Crime
Law & Order

"میری طرف سے آپ کو اور آپ کی فیملی کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر بہت بہت مبارک ہو ❤️🤲"
20/03/2026

"میری طرف سے آپ کو اور آپ کی فیملی کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر بہت بہت مبارک ہو ❤️🤲"

10/03/2026

Justice ⚖️ for All
Voice of Justice pk

22/02/2026

آوازِ انصاف | Voice of Justice PK
انصاف — ریاست کی اصل بنیاد
انصاف کسی بھی مہذب معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ جب انصاف مضبوط ہو تو ریاست مضبوط ہوتی ہے، اور جب انصاف کمزور ہو جائے تو ظلم طاقت پکڑ لیتا ہے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ انصاف میں تاخیر دراصل انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں غریب آدمی کے لیے انصاف حاصل کرنا ایک مشکل، مہنگا اور طویل سفر بن چکا ہے۔ عدالتوں کی تاریخیں، کمزور تحقیقات، اور بااثر مجرموں کی پشت پناہی — یہ سب مل کر عام شہری کی امید توڑ دیتے ہیں۔ ہمیں ایک ایسا نظام چاہیے جہاں انصاف دولت یا طاقت کا محتاج نہ ہو بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہو۔
ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ کمزور کو تحفظ دے۔ ایک ایسا نظام تشکیل دیا جائے جس میں:
لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدید سائنسی و تکنیکی وسائل استعمال ہوں۔
ہر کیس کی شفاف اور فوری تحقیقات ہوں۔
غریب طبقے کو مفت اور فوری قانونی معاونت فراہم کی جائے۔
مقررہ مدت میں فیصلے سنائے جائیں۔
مجرم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون سے بالاتر نہ ہو۔
عمران خان — ایک خاندان کا درد
عمران خان ولد فضل کریم ، تعلق ضلع سوات، تحصیل بحرین، گاؤں اریانے سے ہے۔
تقریباً 19 اکتوبر کی رات وہ اپنے گاؤں سے لاپتہ ہوئے۔
آج چار مہینے مکمل ہونے کو ہیں، مگر ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ہم کیا سمجھے؟
کیا یہ اداروں کی ناکامی ہے؟
کیا غریب طبقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے؟
چار مہینے… ایک ماں کے لیے چار صدیاں ہوتے ہیں۔
ایک باپ کے لیے چار مہینے بے بسی کا سمندر ہوتے ہیں۔
گھر کے دروازے پر ہر دستک امید جگاتی ہے — مگر جب دروازہ کھلتا ہے تو مایوسی کھڑی ہوتی ہے۔
یہ درد وہی جانتے ہیں جن کے ساتھ ایسے سانحات رونما ہوتے ہیں۔
کہاوت ہے:
"جہاں آگ جلتی ہے، وہی گرمی محسوس ہوتی ہے۔"
سلیم خان کا سانحہ — ایک سوالیہ نشان
سلیم خان کو تین ماہ بعد مسخ شدہ حالت میں پایا گیا۔
تین مہینے تک قاتل آنکھ مچولی کھیلتے رہے، اور ایک خاندان امید اور خوف کے درمیان جلتا رہا۔
یہ صرف ایک کیس نہیں تھا — یہ ہمارے نظام پر سوال تھا۔
کیا ہم پھر کسی اور ماں کو اسی امتحان سے گزرتا دیکھنا چاہتے ہیں؟
کیا ہم پھر کسی اور بیٹے کی مسخ شدہ لاش کا انتظار کریں گے؟
ہمارا مطالبہ
ہم انتشار نہیں چاہتے۔
ہم ریاست کے خلاف نہیں — بلکہ ناانصافی کے خلاف ہیں۔
ہم انتقام نہیں مانگتے — ہم انصاف مانگتے ہیں۔
تمام لاپتہ افراد کی فوری اور باعزت بازیابی یقینی بنائی جائے۔
جدید ٹیکنالوجی اور مربوط ادارہ جاتی نظام کے ذریعے تحقیقات تیز کی جائیں۔
ظلم کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔
اور ایسا مؤثر نظام بنایا جائے جس میں کسی غریب کو انصاف کے لیے سالوں انتظار نہ کرنا پڑے۔
یاد رکھا جائے:
ریاست کی طاقت اس کے ہتھیاروں سے نہیں، اس کے انصاف سے پہچانی جاتی ہے۔
جب انصاف زندہ ہو تو قوم زندہ رہتی ہے۔
اور جب انصاف مر جائے تو خاموشی بھی جرم بن جاتی ہے۔
ہم خاموش نہیں رہیں گے۔
ہم سوال اٹھاتے رہیں گے۔
کیونکہ آواز اٹھانا بغاوت نہیں — شعور ہے۔
✍️ تحریر: فدا حسین اخونزادہ
Voice of Justice PK








#سوات


Law&Crime
Mian Shehbaz Sharif
RPO Rawalpindi
Swat Police
Handicap International - Humanity & Inclusion
Human Rights Watch
Amir Muqam
Maryam Nawaz Sharif
Law & Order

Fida Hussain AkhunZada

دنیا کے نام ایک سوال — کشمیر کے نام ایک عہدہم تم سے ہمدردی نہیں مانگ رہے۔ہم تمہاری منافقت کا حساب مانگ رہے ہیں۔کیونکہ کش...
04/02/2026

دنیا کے نام ایک سوال — کشمیر کے نام ایک عہد
ہم تم سے ہمدردی نہیں مانگ رہے۔
ہم تمہاری منافقت کا حساب مانگ رہے ہیں۔
کیونکہ کشمیر میں مسئلہ صرف بندوق کا نہیں،
مسئلہ وہ خاموشی ہے
جو تم نے ظلم کے حق میں اختیار کر رکھی ہے۔
جب بچوں کی آنکھوں سے خواب نہیں،
بینائی چھینی جائے
اور دنیا اسے “اندرونی معاملہ” کہہ دے—
تو سمجھ لو
کہ انسانیت سرحدوں میں دفن ہو چکی ہے۔
کشمیر میں ظلم اس لیے نہیں بڑھا
کہ ظالم طاقتور ہیں،
بلکہ اس لیے کہ
انصاف کے دعویدار بزدل ہیں۔
وہ ماں جو بیٹے کی تصویر سے بات کرتی ہے،
وہ بچہ جو سکول کے بجائے کرفیو پہچانتا ہے،
وہ نوجوان جس کا جرم صرف یہ ہے
کہ وہ غلامی قبول نہیں کرتا—
یہ سب تمہارے عالمی نظام پر سوالیہ نشان ہیں۔
تم انسانی حقوق کی بات کرتے ہو،
لیکن کشمیر آتے ہی
تمہاری زبانیں قراردادوں کے نیچے دب جاتی ہیں۔
تم امن کی بات کرتے ہو،
لیکن کشمیریوں کے لیے
امن کو قبرستان بنا دیتے ہو۔
یاد رکھو!
ظلم کرنے والا ایک ہوتا ہے،
لیکن اسے سہنے دینے والے ہزاروں۔
اور تاریخ میں
سب سے بڑا مجرم
ہمیشہ تماشائی رہا ہے۔
۵ فروری ہمیں رونے نہیں آتا،
یہ دن ہمیں نام لینے آتا ہے—
ظلم کا،
خاموشی کا،
اور اس عالمی جھوٹ کا
جسے “امن” کہا جاتا ہے۔
ہم Voice of Justice PK ہیں۔
ہم وہ آواز ہیں
جو اجازت لے کر نہیں بولتی،
ہم وہ سوال ہیں
جو دبایا نہیں جا سکتا۔
ہم اعلان کرتے ہیں:
اگر کشمیر کا درد عالمی مسئلہ نہیں،
تو انسانی حقوق ایک دھوکہ ہیں۔
اگر کشمیریوں کی چیخیں نہیں سنائی دیتیں،
تو یہ دنیا بہری ہے—اندھی نہیں، بہری۔
یہ تحریر اختتام نہیں،
یہ آغاز ہے۔
کیونکہ جب قلم بولتا ہے
تو تاریخ خاموش نہیں رہتی۔
کشمیر زندہ ہے،
کیونکہ اس کے ساتھ کھڑے ہونے والے
اب خاموش نہیں۔
—@ Voice of Justice PK
Against Oppression | With the Oppressed













یہ تصویر ایک خاموش فریاد ہے… ایک باپ کی جدائی، دو معصوم چہروں کی اداسی، اور ایک خاندان کی ٹوٹی ہوئی امیدوں کی داستان۔ 💔V...
03/02/2026

یہ تصویر ایک خاموش فریاد ہے… ایک باپ کی جدائی، دو معصوم چہروں کی اداسی، اور ایک خاندان کی ٹوٹی ہوئی امیدوں کی داستان۔ 💔
Voice of Justice PK کے پلیٹ فارم سے ہم بااختیار اداروں اور قانون نافذ کرنے والے تمام ذمہ داران سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ:
آخر کب تک غریب اور بے سہارا لوگ انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتے رہیں گے؟ آخر کیوں انصاف صرف طاقتوروں کی دسترس میں ہے؟
ہم صرف شہید سلیم خان کے لیے ہی نہیں، بلکہ اُن تمام مظلوموں کے لیے آواز اٹھاتے ہیں جو آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
🔹 سلیم خان کیس میں جتنے بھی افراد شامل تھے، اُن سب کو فوری گرفتار کیا جائے
🔹 اُنہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے
🔹 متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے
🔹 انصاف میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے
انصاف میں دیر نہیں ہونی چاہیے،
قانون سب کے لیے ایک اور برابر ہونا چاہیے،
اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔
یہ صرف ایک خاندان کا مسئلہ نہیں، یہ پورے معاشرے کے مستقبل کا سوال ہے۔
اگر آج ہم خاموش رہے، تو کل کوئی اور بے گناہ اسی درد سے گزرے گا۔
اب خاموشی نہیں…
اب انصاف چاہیے!
🕊️ شہید سلیم خان کو مکمل انصاف دیا جائے
🤲 اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے







Address

District Nowshera
Nowshera
24100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Justice pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share