28/05/2026
اللہ کے لیے قربانی ۔۔۔ انسانیت کے لیے آسانی
قربانی کا دن ہم سب کے لیے رحمتوں، برکتوں اور ایثار کا پیغام لے کر آتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے قربانی کو اس لیے مقرر فرمایا تاکہ ہم اپنی خوشیوں میں غریبوں، مسکینوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو بھی شامل کر سکیں۔
الحمدللہ!
عرفانِ انسانیت ویلفیئر سوسائٹی نے اس سال بھی اسی خوبصورت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عید الاضحیٰ کا گوشت اُن لوگوں تک پہنچایا جو حقیقت میں اس کے حق دار تھے۔
ہم نے کوشش کی کہ مستحق خاندانوں کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو، اس لیے تصویروں سے زیادہ توجہ اس بات پر دی گئی کہ ہر خاندان کو اتنا گوشت دیا جائے کہ وہ عزت اور خوشی کے ساتھ اپنی عید منا سکے، اور اپنے بچوں کے لیے تین وقت اچھا کھانا بنا سکے۔
خصوصاً دیہاڑی دار مزدور، لیبر کلاس اور سفید پوش خاندان، جو مہنگائی کے اس دور میں قربانی کا گوشت خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، اُن تک خصوصی پیکٹس تیار کر کے پہنچائے گئے۔ 🥩📦
🙏 ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ قربانی میں حصہ لیا اور انسانیت کی اس خدمت میں ہمارا ساتھ دیا۔