01/10/2026
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ کے خصوصی تعاون سے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد میں ڈائریکٹر یٹ آف اسٹوڈنٹس افیئر ز۔ طلبہ کی تنظیم (وائی پی ڈی سی) اور تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی نواب شاہ کے مشترکہ تعاون سے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ اکیڈمک بلاک ون اور ٹو میں لگایا گیا، کیمپ کا مقصد تھیلیسیمیا میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے خون کی فراہمی کو فروغ دینا اور طلبہ و طالبات سمیت یونیورسٹی کے دیگر اراکین میں انسانیت کی خدمت ، ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کا جذبہ اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے خون کا عطیہ دیا اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی مدد کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ طلبہ کے اس جذبے کو انسانیت کی خدمت اور سماجی بہبود کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا کیمپ کے دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی زرداری، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کمبوہ، تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کے ڈاکٹر صادق سیال اور غلام نبی چنہ، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر ز انجینئر محمد طفیل میمن اسٹوڈنٹس ویلفیئر آفیسر امجد علی راہو جبار بروھی اور میڈم راشدہ نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے، جس سے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو زندگی کی امید ملتی ہے اور ان کے علاج میں مدد فراہم ہوتی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طلبہ اور پوری کمیونٹی کے مشترکہ تعاون کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسی سرگرمیاں معاشرے میں انسانیت ، ہمدردی اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
SINDH Blood Transfusion Authority
Shaheed Benazir Bhutto University Nawabshah SBBU
SBBU Landhi Main Campus
Shaheed Benazir Bhutto University Sanghar Campus
Thalassaemia International Federation - TIF
Mohammed Sadiq Siyal
Ghulam Nabi Channa
Peoples University of Medical & Health Sciences for Women, Nawabshah-SBA
Agha Rashid
Mohsin Ali
Qazi Javed Sanai
Danish Tunio