سرسبز نارووال

Directions

سرسبز نارووال **آؤ مل کر شجرکاری کریں اور زمین کو بچائیں** 🌱 نارووال کو بنائیں سرسبز! 🌱

25/12/2025
25/12/2025

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ۝
کہہ دیجیے: وہ اللہ ایک ہے۔
اللّٰهُ الصَّمَدُ۝
اللہ بے نیاز ہے، سب اسی کے محتاج ہیں۔
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ۝
نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔
وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ۝
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔ #سرسبزنارووال

ٱلْـحَـمْـدُ لِلّٰهِسرسبز نارووال کے پلیٹ فارم سے ہم نارووال کے مختلف مقامات پر اسمائے حسنیٰ اور نبی پاک حضرت محمد ﷺ کے ...
10/12/2025

ٱلْـحَـمْـدُ لِلّٰهِ
سرسبز نارووال کے پلیٹ فارم سے ہم نارووال کے مختلف مقامات پر اسمائے حسنیٰ اور نبی پاک حضرت محمد ﷺ کے مبارک اسماء گرامی آویزاں کرنے کا مبارک پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔یہ نیک کام حاجی محمد بلال *سیون_انٹرنیشنل_ٹریول* کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔
انشاءاللہ بہت جلد اس منصوبے کی باقاعدہ شروعات کر دی جائے گی۔
آپ سب کی دعاؤں اور حوصلہ
افزائی کی ضرورت ہے۔

03/12/2025

السلام علیکم دوستو! امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ کچھ عرصہ مصروفیت کی وجہ سے آن لائن نہیں آ سکا، لیکن اب انشاءاللہ بہت جلد سرسبز نارووال کے پلیٹ فارم سے ایک نیا اور بہترین پراجیکٹ لے کر حاضر ہو رہے ہیں۔
آپ سب کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ، اور انشاءاللہ اس پراجیکٹ کی تمام اپڈیٹس بہت جلد آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

26/08/2025

🌍🌱 خدارا قدرت کے ساتھ چھیڑخانی مت کریں! 🌱🌍

ابھی بھی وقت ہے... اپنے ماحول کو بہتر بنائیں۔
درخت لگائیں 🌳، ہوا کو صاف کریں 💨، زمین کو سرسبز بنائیں 🌿۔

یہ بارشیں، طوفان اور سیلاب ہماری اپنی کوتاہیوں کا نتیجہ ہیں۔ اگر ہم نے اپنے وطن کو محفوظ رکھنا ہے تو زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے۔

🤲 عہد کریں کہ آنے والے سالوں میں ہم سب مل کر اپنے پیارے وطن 🇵🇰 کو سرسبز و شاداب بنائیں گے تاکہ ہماری آئندہ نسلیں ایک بہتر پاکستان دیکھ سکیں۔

**آؤ مل کر شجرکاری کریں اور زمین کو بچائیں** 🌱 نارووال کو بنائیں سرسبز! 🌱

آج ہم نے بھٹیاں والا قبرستان کے لیے مختص کی گئی جگہ میں پچاس سے زائد پھلدار پودے اور سایہ دار درخت لگائے۔  ۔سب سے پہلا پ...
17/08/2025

آج ہم نے بھٹیاں والا قبرستان کے لیے مختص کی گئی جگہ میں پچاس سے زائد پھلدار پودے اور سایہ دار درخت لگائے۔ ۔
سب سے پہلا پودا محمد میثم مہدی اور محمد راحم مہدی نے لگایا۔ اس نیک عمل میں ہمارے ساتھ عقیل بھٹی اور تنویر بھائی بھی شامل تھے جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔
اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کوصدقۂ چہاردہ معصومینؑ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اسے ہمارے لیے صدقۂ جاریہ اور دنیا و آخرت میں باعثِ رحمت
قرار دے۔ 🌸🌳✨

"🇵🇰 ٹیم سرسبز نارووال کی طرف سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی کی ڈھیر ساری مبارکباد!اے ربِ کریم! ہمارے پیارے پاکستان کو ہم...
14/08/2025

"🇵🇰 ٹیم سرسبز نارووال کی طرف سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی کی ڈھیر ساری مبارکباد!
اے ربِ کریم! ہمارے پیارے پاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی، عدل و انصاف، اتحاد و بھائی چارے سے مزین فرما۔
یا اللہ! ہمارے ملک کو فتنوں سے محفوظ رکھ، اس کے دریاؤں کو خوشحال، کھیتوں کو سرسبز اور شہروں کو آباد رکھ۔
پاکستان پائندہ باد! 💚🇵🇰

"آؤ! اپنے وطن کی فضاؤں کو خوشبو اور زندگی سے بھر دیں۔ ایک پودا لگائیں، ایک زندگی بچائیں۔ درخت نہ صرف سایہ دیتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے آکسیجن، پانی اور زندگی کا ذریعہ ہیں۔ اس آزادی کے موقع پر عہد کریں کہ ہم اپنے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے!" 🌳💚

الحمدللہ!آج ہمیں ڈاکٹر محمد آصف صاحب کی جانب سے پانچ سو سے زائد مختلف سایہ دار پودے موصول ہوئے ہیں 🌿۔ ان شاء اللہ کل جشن...
13/08/2025

الحمدللہ!
آج ہمیں ڈاکٹر محمد آصف صاحب کی جانب سے پانچ سو سے زائد مختلف سایہ دار پودے موصول ہوئے ہیں 🌿۔ ان شاء اللہ کل جشنِ آزادی کے دن یہ پودے ان کی مناسب اور مخصوص جگہوں پر لگائے جائیں گے۔

ہم اپنے تمام دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ 14 اگست کو اپنے حصے کا کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں 🌱۔
آئیں! نارووال کو سرسبز بنائیں، پاکستان کو سرسبز بنائیں۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

Address

Circular Road Narowal
Narowal
51600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سرسبز نارووال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share