Zaib Un Nisa Hospital Sagarpur

Zaib Un Nisa Hospital Sagarpur Zaib Un Nisa Trust Hospital (Advanced Healthcare Trust) was started in March 2013. Come and support and give your Zakat and Donations to the hospital.

The aim of Hospital is to serve the poor people 24 hours a day and provide free treatment. We treat poor patients for free

الحمدللہ!زیب النساء ہسپتال میں ایک اور کامیاب دن — ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی 21 اپریل بروز منگل 23 مریضوں کی آنکھوں کے ...
21/04/2026

الحمدللہ!
زیب النساء ہسپتال میں ایک اور کامیاب دن —
ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی 21 اپریل بروز منگل 23 مریضوں کی آنکھوں کے کامیاب آپریشن مکمل کیے گئے۔

ہمارے ہسپتال کا مقصد یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق مریضوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مریضوں کی دعائیں اور اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین

مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں:
📞 0344-4311805
📞 0542-500777

ZAIb UN NISA HOSPITAL
Advanced Health Care Trust

الحمدللہ!زینب النسا ہسپتال ساگر پور کی جانب سے النور پبلک ہائی سکول (آہلولال) میں فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔...
19/04/2026

الحمدللہ!
زینب النسا ہسپتال ساگر پور کی جانب سے النور پبلک ہائی سکول (آہلولال) میں فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں تقریباً 301 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا، مفت ادویات اور عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔

ہماری کوشش ہے کہ معیاری طبی سہولیات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائی جائیں۔ آپ کی دعاؤں اور تعاون سے ہم ایسے فلاحی کیمپس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

📞 رابطہ نمبر: 03444311805، 0542500777
🌐 Zaibunnisahospitalsagarpur

🌟 فری آئی کیمپ — آہلولال🌟اہلِ علاقہ کے لیے خوشخبری!19 اپریل 2026 بروز اتوار صبح 09:00 بجے تا دوپہر 02:00 بجے تکآپ کی آنک...
17/04/2026

🌟 فری آئی کیمپ — آہلولال🌟

اہلِ علاقہ کے لیے خوشخبری!
19 اپریل 2026 بروز اتوار صبح 09:00 بجے تا دوپہر 02:00 بجے تک
آپ کی آنکھوں کا مکمل معائنہ بالکل مفت کیا جائے گا۔

👨‍⚕️ ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جدید مشینری کے ساتھ چیک اپ

اس کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات:
✅ مفت آئی چیک اپ
✅ مفت ادویات
✅ چشموں پر 50% تک خصوصی ڈسکاؤنٹ

اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی آگاہ کریں۔

📞 رابطہ نمبر: 0542500777 ، 03444311805

ایڈریس: النور پبلک ہائی سکول آہلولال

الحمدللہ 🤲آج ہمارے ہسپتال میں 31 مارچ بروز منگل کو کامیابی کے ساتھ 23 مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن مکمل کیے گئے۔ 👁️✨یہ سب ...
31/03/2026

الحمدللہ 🤲

آج ہمارے ہسپتال میں 31 مارچ بروز منگل کو کامیابی کے ساتھ 23 مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن مکمل کیے گئے۔ 👁️✨
یہ سب اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

ہماری پوری ٹیم ہر مریض کو بہترین سہولیات اور معیاری علاج فراہم کے لیے کوشاں ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ ہر آنکھ کو روشنی ملے اور ہر چہرے پر خوشی واپس آئے۔ 😊

اللہ پاک ہمیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق دے۔ آمین 🤍

📞 رابطہ: 03444311805 | 0542500777

چاند رات مبارک
20/03/2026

چاند رات مبارک

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔زیب النساء ہسپتال ہمیشہ کی طرح انسانیت کی خدمت میں م...
09/03/2026

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
زیب النساء ہسپتال ہمیشہ کی طرح انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے اور مستحق مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
الحمدللہ فروری 2026 میں ہسپتال میں ہزاروں مریضوں کا علاج کیا گیا، جن میں میڈیسن، لیب ٹیسٹ اور دیگر سہولیات بھی شامل ہیں۔ یہ سب کچھ آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔
اب بھی بہت سے مستحق مریض آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔
آئیں اس نیک کام میں حصہ ڈالیں اور اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات دے کر کسی کی زندگی آسان بنانے کا سبب بنیں۔
آپ کا تھوڑا سا تعاون کسی مریض کے لیے بہت بڑی سہولت بن سکتا ہے۔ 🤲
📌 عطیات دینے کے لیے بینک اکاؤنٹس اور رابطہ نمبر پوسٹ میں موجود ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے مال میں برکت عطا فرمائے اور اس نیکی کو قبول فرمائے۔ آمین۔

الحمدللہ 🤲آج 24 فروری 2026 بروز منگل کو Zaib Un Nisa Hospital میں 10 مریضوں کے آنکھوں کے کامیاب آپریشن مکمل کیے گئے۔ہمار...
24/02/2026

الحمدللہ 🤲
آج 24 فروری 2026 بروز منگل کو Zaib Un Nisa Hospital میں 10 مریضوں کے آنکھوں کے کامیاب آپریشن مکمل کیے گئے۔
ہماری ماہر ٹیم جدید سہولیات کے ساتھ خدمتِ انسانیت کے مشن پر گامزن ہے۔
ہر کامیاب آپریشن ہمارے اعتماد اور عزم کی دلیل ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو مکمل اور دائمی صحت عطا فرمائے۔ آمین ❤️
📍 Zaib Un Nisa Hospital
(A Project of Advanced Health Care Trust)

زیب النساء ہسپتال ساگر پور کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو ماہِ رمضان کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌸اللہ تعالیٰ یہ بابرکت ...
18/02/2026

زیب النساء ہسپتال ساگر پور کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو ماہِ رمضان کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌸
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت مہینہ ہم سب کے لیے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ بنائے،
اور ہماری عبادات، روزے اور دعائیں قبول فرمائے۔ 🤲✨
آمین یا رب العالمین
📍 زیب النساء ہسپتال ساگر پور
📞 رابطہ: 03444311805، 0542500777

الحمدللہ!Zaib Un Nisa Hospital میں آج بروز منگل 15 مریضوں کے آنکھوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے۔ہماری کوشش ہے کہ بہترین علا...
17/02/2026

الحمدللہ!
Zaib Un Nisa Hospital میں آج بروز منگل 15 مریضوں کے آنکھوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے۔
ہماری کوشش ہے کہ بہترین علاج اور جدید سہولیات ہر مریض تک پہنچیں۔
اللہ تعالیٰ سب کو صحت عطا فرمائے 🤲

الحمدللہ!زیب النسا ہسپتال ساگرپور (Advanced Health Care Trust) کی جانب سے ڈی پاؤس آف نالج اسکول، نارووال میں کامیابی کے ...
15/02/2026

الحمدللہ!
زیب النسا ہسپتال ساگرپور (Advanced Health Care Trust) کی جانب سے ڈی پاؤس آف نالج اسکول، نارووال میں کامیابی کے ساتھ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کیمپ میں تقریباً 335 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا، اور ضرورت مند افراد کو:
✅ مفت ادویات
✅ مفت چیک اپ
✅ مفت عینکیں
فراہم کی گئیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں مزید کامیابی عطا فرمائے۔
آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کے ساتھ ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 🤲

"الحمدللہ! ہسپتال کی جانب سے گاؤں لال چک نزد سنکھتہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں تقریباً 190 مریضوں کا مفت چ...
07/02/2026

"الحمدللہ! ہسپتال کی جانب سے گاؤں لال چک نزد سنکھتہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں تقریباً 190 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں فری ادویات، فری عینکیں فراہم کی گئیں۔"

آج 5 فروری، یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔کشمیر کے...
05/02/2026

آج 5 فروری، یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، اور ہم ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو آزادی، امن اور انصاف عطا فرمائے۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور ہمیشہ رہے گا۔
ہم سب کا ایک ہی نعرہ:
✊ کشمیر بنے گا پاکستان!

Address

4km Zafarwal Road Narowal
Narowal
51601

Telephone

+923317775003

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaib Un Nisa Hospital Sagarpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Zaib Un Nisa Hospital Sagarpur:

Share