18/04/2025
مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکریٹری جنرل شیخ رضوان شوکت کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈٹییز مینجمنٹ محترمہ سلمیٰ بٹ صاحبہ سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں ریٹیلرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ریٹ لسٹ میکانزم، اسپیشل برانچ رہورٹس، چینی کے اخراجات و سپلائی میکانزم اور خاص طور ذخیرہ اندوزی کے معاملات پر تاجروں کو بےجا پریشان کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
محترمہ سلمیٰ بٹ صاحبہ نے بتایا کہ بہت جلد ( PERA ) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو پرائس کنٹرول، انکروچمنٹ اور دیگر معاملات کے متعلق اختیارات تفویض کر دیئے جائیں گے اور پرانے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ختم کر دیئے جائیں گے جس سے پرائس کنٹرول کے نام پر درپیش مسائل کا مناسب حل ہو سکے گا۔
ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے اس بات پر زور دیا گیا کہ انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزی اور اپنے اسٹاک ڈکلیئر کر کے کاروبار کرنے میں فرق واضح کیا جائے کیونکہ بہت سارے اضلاع میں ذخیرہ اندوزی کے نام پر تاجروں کو بےجا اور ناجائز پریشان کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو کاروبار میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ سلمیٰ بٹ صاحبہ نے تمام مسائل کو حل کرنے کا مکمل یقین دلایا