Mandi Faizabad Community منڈی فیض آباد

Mandi Faizabad Community منڈی فیض آباد Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mandi Faizabad Community منڈی فیض آباد, Community Center, Mandi Faizabad, District Nankana Sahib, Nankana Sahib.
(1)

منڈی فیض آباد (ننکانہ صاحب) اور اس کے گرد و نواح علاقوں کے مسائل کےلئے ایک کوشش

پیج کو فالو لازمی کر لیں اور اپنے علاقے کے مسئلے کے لیے ہمارا آفیشل گروپ جوائن کر لیں۔

جزاک اللہ خیرا❤️

20/04/2026

🚨 متھراپور، منڈی فیض آباد
8 سے 10 مسلح ڈاکو گھر میں گھس آئے، اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند رکھا۔ واردات 2 سے ڈھائی گھنٹے جاری رہی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

🚨منڈی فیض آباد کےگاؤں متھراپور  میں 8 سے 10 مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کے یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے تقر...
20/04/2026

🚨منڈی فیض آباد کےگاؤں متھراپور میں 8 سے 10 مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کے یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے تقریباً 2 سے 2.5 گھنٹے تک لوٹ مار کی اور لاکھوں روپے نقدی و قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ شہریوں نے سکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

19/04/2026

مرزا پور میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 34 سالہ اسد ولد بابر جان بحق

18/04/2026

منڈی فیض آباد (بھٹہ چوک):
ٹی ایف سی پیزا برگر پوائنٹ پر آگ بھڑک اٹھی، ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،

17/04/2026

منڈی فیض آباد کے گاؤں کوٹ حیات میں کاشف عرف میجر قتل ہو گیا، مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا

14/04/2026

منڈی فیض آباد اور گردونواح گاؤں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال

گورنمنٹ ہائی سکول ریحان والہ میں نہم سائنس کلاس میں داخلہ جاری ہے ۔۔برائے رابطہ 03024765879......03104973504
08/04/2026

گورنمنٹ ہائی سکول ریحان والہ میں نہم سائنس کلاس میں داخلہ جاری ہے ۔۔
برائے رابطہ
03024765879......03104973504

منڈی فیض آباد (نمائندہ خصوصی)منڈی فیض آباد میں جاری امتحانات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے...
06/04/2026

منڈی فیض آباد (نمائندہ خصوصی)
منڈی فیض آباد میں جاری امتحانات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہر امتحانی مرکز پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، جو پیپر کے آغاز اور اختتام کے اوقات میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔
ایس ایچ او مجاہد عباس ملہی کی خصوصی ہدایت پر کیے گئے ان انتظامات کے تحت پولیس موبائل وین بھی دورانِ امتحان مختلف مراکز کے گرد گشت کرے گی، جبکہ پولیس اہلکار مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ایس ایچ او مجاہد عباس ملہی کا کہنا ہے:
"بچے میرے ہیں اور ان کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔"
انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر کسی بھی امتحانی مرکز پر سکیورٹی کے حوالے سے کوئی کوتاہی نظر آئے تو فوری طور پر ان سے رابطہ کیا جائے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز پر پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
عوامی حلقوں، طلبہ و طالبات اور والدین نے پولیس کے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک خوش آئند قدم قرار دیا ہے، جس سے امتحانی ماحول مزید محفوظ اور پر سکون ہو گیا ہے۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ _نامنظور _ نامنظور _ نامنظور
04/04/2026

بجلی کی لوڈ شیڈنگ _نامنظور _ نامنظور _ نامنظور

ننکانہ صاحب:  ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کا تھانہ فیض آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔ڈی پی ...
18/03/2026

ننکانہ صاحب: ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کا تھانہ فیض آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔
ڈی پی او ارسلان زاہد نے شہریوں کی شکایات سنی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کا فیض آباد میں نگہبان رمضان بازار کا وزٹ، سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی اور دیگر انتظامات کا جائزہ ...
18/03/2026

ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کا فیض آباد میں نگہبان رمضان بازار کا وزٹ، سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، پولیس افسران و دیگر عملے کو شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور تعاون یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

منڈی فیض آباد میں گوشت کے نام پر کھلا کھیل، انتظامیہ خاموش؟منڈی فیض آباد میں سہولت بازار ہو یا عام بازار، ضلعی انتظامیہ ...
08/03/2026

منڈی فیض آباد میں گوشت کے نام پر کھلا کھیل، انتظامیہ خاموش؟
منڈی فیض آباد میں سہولت بازار ہو یا عام بازار، ضلعی انتظامیہ کی واضح ہدایت تھی کہ گوشت کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو سے تجاوز نہ کرے۔ مگر قصائیوں نے اس حکم کو مذاق بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بکرے (نر) کی بجائے بکریاں (مادہ) ذبح کی جا رہی ہیں تاکہ کم خرچ میں زیادہ منافع کمایا جا سکے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ سلاٹر ہاؤس میں گوشت کی کوالٹی چیک کرنا اور سرکاری مہر لگانا محکمہ لائیوسٹاک اور ڈپٹی ڈی ایل او کی ذمہ داری ہے، مگر یہ اہم کام مبینہ طور پر مقامی ویٹرنری ڈاکٹروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض ویٹرنری ڈاکٹر قصائیوں سے ملی بھگت کر کے دو کلو گوشت، پائے اور دیگر “حصے” لے کر گوشت پاس کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک ہی سرکاری اسٹیمپ کو کئی بار استعمال کرنے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
عوام سوال کر رہے ہیں کہ کیا سرکاری نظام صرف کاغذوں تک محدود رہ گیا ہے؟ اگر یہی صورتحال رہی تو عوام کو معیاری گوشت کیسے ملے گا؟
اعلیٰ حکام، خصوصاً ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیوسٹاک سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے، سلاٹر ہاؤس کا اچانک معائنہ کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
رپورٹ: سجاد قیصرانی

Address

Mandi Faizabad, District Nankana Sahib
Nankana Sahib
39470

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mandi Faizabad Community منڈی فیض آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share