District Boy Scouts Nagar-IDBSN

District Boy Scouts Nagar-IDBSN Official-page of imamia District boy Scouts Nagar. please like our New page thank you...!���

27/05/2026

چلو چلو مینار پاکستان چلو
شہید امت کانفرنس۔


26/05/2026

حضرت مسلم ابن عقیلؑ وقت شهادت فرمایا
میں نے خدا کی قسم اپنی جان کے لیے گریہ نہیں کیا مجھے قتل کا کوئی خوف نہیں ہوگا، میں تو حسین اور حسین کے خاندان کے لیے گریہ کر رہا ہوں😭

25/05/2026

8ذلحج
مکہ سے امام حسین ع کے سفرکا آغاز 😭

22/05/2026

یوم تاسیس و روزِ تجدید عہد
22 MAY 1972 - 2026

تمام سابقینِ امامیه، کارکنان اور وابستگان کو مبارک ھو۔



پرنس رحیم آغا خان کی آمد کے موقع پر امامیہ اسکاؤٹس کے والنٹیئرز ہنزہ میں نہایت ذمہ داری، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کے ساتھ...
22/05/2026

پرنس رحیم آغا خان کی آمد کے موقع پر امامیہ اسکاؤٹس کے والنٹیئرز ہنزہ میں نہایت ذمہ داری، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مہمانوں کی رہنمائی، سیکیورٹی اور انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اسکاؤٹس بھرپور انداز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
امامیہ بوائز اسکاؤٹ ضلعی نگر پاکستان




22/05/2026

روزِ تجدید عہد و تشکر

ایک ایسے وقت میں جب نا انٹرنیٹ تھا نا ہی جدید دنیا کی باقی سہولیات مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف النوع و فکر جوانوں کو ایک لڑی میں پرونا خاصا دشوار امر تھا مگر ڈاکٹر نقوی اور ان ایسے باقی عظیم لوگوں نے اپنی زندگیاں وقف کر دیں اور پھر دنیا نے دیکھا کہ آئی ایس او پاکستان ایک ایسی ملک گیر طلباء تنظیم کی صورت میں ابھر کر سامنے آئی جو نصف صدی سے اوپر کا عرصہ گزار کے اب بھی پوری آب و تاب سے چمک رہی ہے۔
یقیناً ولایت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا رشتہ ہی پیش نظر تھا جس نے بغیر کسی تفاوت کے ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو باہمی اتحاد و اتفاق اور محبت و شفقت سے ایسا جوڑا کہ جو جو بھی ایک بار جڑ گیا وہ پھر الگ نا ہو پایا۔

علم کا میدان ہو تو سکولز،کالجز، یونیورسٹیاں اور ٹیکنکل اداروں میں اس تنظیم کے کارکنان نے اپنی خدمات سرانجام دیں،مختلف ڈاکٹرز،انجینئرز،پروفیسرز،دانشور،وکلاء، سی ایس پیز،سیاستدان اور کاروباری حضرات آئی ایس او پاکستان سے تربیت حاصل کر کے معاشرے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔صحافت میں مہذب اور متوازن و معتدل شخصیات اسی تنظیم کے مراحل سے گزر کر میدان عمل میں آئی ہیں۔معاشرے کا کوئی بھی پہلو اور شعبہ ایسا نہیں جہاں اس مقدس تنظیم کے تربیت یافتہ افراد اپنی خدمات سرانجام نا دے رہے ہوں۔اس کے فارغ التحصیل کارکنان حوزہ ہائے علمیہ سے علم دین حاصل کر کے پاکستان میں مختلف مقامات پر علوم محمد و آل محمد علیہم السلام کی ترویج کر رہے ہیں۔

یہ روش آئی ایس او پاکستان کی مرہون منت ہے کہ یونیورسٹی کے لائق فائق حتی گولڈ میڈلسٹ طلباء دینی تعلیم کے لئے حوزہ علمیہ کا رخ کریں اور پھر معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بامقصد عزاداری کے فروغ کے لئے آئی ایس او کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔علماء کی مجالس و محافل کا انعقاد،نماز دوران جلوس کا اہتمام آئی ایس او پاکستان کے مرہون منت ہے۔اجتماعی عبادات کی طرف راغب کرنے میں بھی آئی ایس او کا کردار ہے۔

ملت تشیع پاکستان سے اگر آئی ایس او کو منفی کر دیا جائے تو صورتحال اس سے یکسر مختلف ہوتی جو کہ ناقابل بیان ہے۔قیادت کے بحران کے دوران بھی آئی ایس او خط امام سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹی۔

مجھ ایسے کئی نوجوانوں کو جہالت و بربادی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکال کر قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے سایہ میں لانے والی تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا آج یوم تاسیس ہے.عمقِ دل سے سلام پیش کرتا ہوں آج سے نصف صدی قبل ان پاک و پاکیزہ جوانوں کو جنہوں نے اس مقدس کاروان کی بنیاد آج کے دن رکھ کے ہمیں حقیقی معنوں میں زندگی دی. آئمہ سے، قرآن سے اور خدا سے جوڑا...

اس تنظیم کے سفر کے دوران کیسے کیسے نشیب و فراز آئے اور کیا کیا مشکل ترین مقامات آئے مگر اس مقدس کاروان نے اپنا سفر اسی تسلسل سے جاری و ساری رکھا۔اسلام ناب محمدی کی ترویج کے جرم میں اس کے کارکنان پر کبھی لاٹھی چارج کیا گیا تو کبھی آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے،کبھی گرفتاریاں کی گئیں تو کبھی پری پلانڈ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، سر عام قتل کیا گیا اور گلے کاٹ دیے گئے، قاتلوں کو رہا کر دیا جاتا رہا جبکہ اس مقدس کاروان کے کارکنان کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے محب وطن شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا جاتا رہا مگر اس پاکیزہ تنظیم کی بنیادوں میں شہداء کے مقدس لہو کی بدولت آج تک اس کے افکار و نظریات میں ذرا بھی تبدیلی نا آسکی۔اسی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ یہ کاروان ظہور امام زمان عج کی زمینہ سازی کرنے میں مصروف عمل ہے۔
آج کا دن شکر کے ساتھ ساتھ تجدید عہد کا دن بھی ہے۔آئیں آج اس مقدس کاروان کے بانیان کے ساتھ ساتھ وقت کے امام سے بھی عہد کریں کہ جس قدر بھی مشکلات ہوں ہم خط آئی ایس او (خط ولایت) سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انشاءاللہ العزیز۔

لاکھوں سلام عقیدت سالار شہداء امامیہ پاکستان،سفیر انقلاب، محسن ملت،مسیحائے قوم،مجاہد کبیر،فرزند زہرا سلام اللہ علیہا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی رح میں اور ان کے ساتھ ساتھ آیت اللہ العظمی علامہ السید مرتضی حسین صدر الفاضل، علامہ آقا علی الموسوی اور محسن ملت،حجتہ الاسلام علامہ سید صفدر حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ اور باقی بانیان آئی ایس او پاکستان پر جن کی بدولت ملت تشیع کے نوجوانوں میں شعور بیدار ہوا۔
درود ہوں ان گمنام کارکنان اور شہداء پر جنہوں نے اپنے خون سے اس مقدس کاروان کی آبیاری کی۔شہید تنصیر حیدر،شہید راجا اقبال، شہید مجتبیٰ سعیدی،شہید علی ناصر صفوی،شہید محرم علی،شہید سعید حیدر زیدی ،شہید مظفر کرمانی،شہید ممتاز مغل اور بالخصوص شہید باوفا تقی حیدر سمیت تمام شہداء پر لاکھوں سلام ہوں۔

میں بند پھول تھا تونے بہار دی مجھ کو
میں تیرے دم سے کھِلا اعتراف کرتا ہوں

میری ببانگ دہل اعتراف کرتا ہوں کہ اگر میری ذات کی کوئی خوبی یا ذرہ برابر خیر ہے تو اس شجرہ طیبہ،باب ہدایت و ولایت ،نہضت العالمی برائے ظہور امام زمان عج یعنی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی وجہ سے اور کوئی برائی ہے تو وہ میری ذاتی خامی ہے۔
مجھ سمیت ملت جعفریہ اور جوانان پاکستان پر بالخصوص انگنت احسانات ہیں اس تنظیم کے جو الفاظ میں قلمبند نہیں کیے جا سکتے بس ان کے فیوض و برکات کو قلب و جاں سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔
فتنہ و فساد کے دور میں ہم اس تنظیم کے ساتھ ہیں جس کو ڈاکٹر محمد علی نقوی، تنصیر حیدر ،علی ناصر صفوی اور ڈاکٹر قیصر جیسے لاتعداد شہداء نے اپنے خون سے سینچا ہے۔ان شہداء پر لاکھوں سلام ہوں۔

شکریہ آئی ایس او پاکستان❤️
شکریہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ❤️

یومِ تاسیس و روز تجدید عہد
22مئی1972-2026

54 سال کا پُر عزم سفر
راہ عزم و وفا پر جرات،بہادری ہمت،استقلال،استقامت اور شجاعت و شہامت کے 54 سال مکمل 🌹

22مئی،یومِ تاسیس کے اس پرمسرت اور بابرکت موقع تمام امامیہ جوانوں،محبین،ممبران،مربیان،موئیدین ،علماء کرام اور سینئر برادران و سابقین آئی ایس او پاکستان کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
بہت بہت مُبارک ہو 🌹

خدا سے دعا ہے کہ اس کاروان الہیہ کے بانیان بالخصوص شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور دیگر شہداء کہ جن کا مقدس خون اس پاکیزہ تنظیم کی بنیادوں میں شامل ہے ان سب کے درجات عالی سے متعالی فرمائے اور ہمیں اس پاکیزہ امانت کو آنے والے سینوں تک منتقل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،یہ پاک و پاکیزہ کاروان تا ظہور امام زمان عج سرسبز و شاداب رہے اور ظہور امام کی زمینہ سازی میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے۔آمین ثم آمین بحق محمد و آل محمد علیہم السلام اجمعین۔


کارکنان
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان






امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شہید امت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات براد...
21/05/2026

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شہید امت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر زین زیدی کا ضلع قصور کا دورہ۔کنگن پور میں مومنین کو 13 جون 2026 کو مینار پاکستان پر منعقدہ ہونے والی شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔



شہید سید ابراہیم رئیسیشہید حسین امیر عبداللہیانتاریخ شہادت : 19 مئی 2024
19/05/2026

شہید سید ابراہیم رئیسی
شہید حسین امیر عبداللہیان

تاریخ شہادت : 19 مئی 2024


19/05/2026

کچھ الوداع ایسے ہوتے ہیں جن کے بعد زندگی پہلے
جیسی نہیں رہتی۔ لوگ چلے جاتے ہیں، مگر ان کی
مسکراہٹیں باتیں خوشبو اور وہ سب پل ہمارے دل و
دماغ میں ایسے محفوظ ہو جاتے ہیں جیسے کل کی ہی
بات ہو۔ وقت گزر جاتا ہے مگر دل وہیں کا وہیں ٹھہرا رہتا ہے
💔🥹

📢 بفرمانِ شہیدِ قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒاستکبارِ عالمی اور سامراجی قوتوں کے خلاف غیور عوامِ گلگت کا احتجاجی کارواں!...
17/05/2026

📢 بفرمانِ شہیدِ قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ
استکبارِ عالمی اور سامراجی قوتوں کے خلاف غیور عوامِ گلگت کا احتجاجی کارواں!
آئی ایس او پاکستان گلگت بلتستان ریجن (ضلع گلگت 1) کے زیرِ اہتمام "یومِ مردہ باد امریکہ ریلی" کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی المصطفیٰ ہاؤس سے شروع ہو کر کیپٹن ضمیر عباس چوک تک نکالی گئی، جس میں برادران اور خواہران نے بھرپور شرکت کر کے استعماری قوتوں کے خلاف اپنی نفرت اور بیداری کا ثبوت دیا۔
📅 تاریخ: 16 مئی (آج، بروز ہفتہ)
🕐 وقت: دوپہر 1:00 بجے
📍 روٹ: المصطفیٰ ہاؤس تا کیپٹن ضمیر عباس چوک، گلگت

آئی ایس او پاکستان گلگت بلتستان ریجن، ضلع گلگت 1

Address

Nagar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Boy Scouts Nagar-IDBSN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Boy Scouts Nagar-IDBSN:

Share