06/01/2026
حکومتِ پنجاب نے ضلع مظفرگڑھ میں نئی قائم ہونے والی واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے قیام کے لیے 200 ملین روپے سیڈ منی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فنڈز مالی سال 2025-26 کے دوران صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس رقم کا مقصد واسا مظفرگڑھ کے انتظامی ڈھانچے کے قیام اور پانی و صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ہے، جس سے شہریوں کو صاف پانی اور بہتر سینیٹیشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
🇵🇰