06/08/2026
نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس کا بطور انسانی حقوق کی تنظیم واضح موقف ہے مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ وادی جموں وکشمیر ایک متنازعہ اور حساس علاقہ ہے۔ یہ عالمی متنازعہ علاقہ ہے۔نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس بطور انسانی حقوق کی تنظیم پاکستان کے خارجہ پالیسی کے مطابق وادی کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس، ریاست جموں وکشمیر کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے اور بین الاقوامی کمیونٹی سے مطالبہ کرتی ہے وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کو حق خودارادیت دلوانے میں اہم کردار ادا کریں۔