Chaman Humanity Welfare Group

Chaman Humanity Welfare Group This page is for the support of the needy and deserving students of Chamankotli Azeem & Nawab khan

22/05/2026

چمن ہیومینٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن
آفیشل نوٹیفکیشن

آزاد کشمیر میں ہونے والے آنے والے انتخابات کے پیشِ نظر، چمن ہیومینٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تمام ویلفیئر سرگرمیوں کو عارضی طور پر مؤخر کیا جاتا ہے۔

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ہماری کور ٹیم کے ممبران اپنی مرضی اور پسند کے مطابق جس سیاسی جماعت کی چاہیں آزادانہ طور پر کمپین کر سکیں۔ اس دوران کسی بھی ممبر پر آرگنائزیشن کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

الیکشن کے اختتام کے بعد دوبارہ تمام کور ٹیم ممبران چمن ہیومینٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے اپنی ویلفیئر سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ تمام ممبران اپنی ذمہ داری، اتحاد اور باہمی احترام کو برقرار رکھیں گے۔

شکریہ
صدر
چمن ہیومینٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن
ماہ نور ظفر عباسی

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے،ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی…✨
08/04/2026

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے،
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی…✨

چمن ہیومینٹی ویلفیئر کے پروگرام میں معزز مہمانانِ گرامی جناب شہزاد لولہ بی صاحب (جنرل سیکرٹری پریس)، جناب راجا عمران صاح...
07/04/2026

چمن ہیومینٹی ویلفیئر کے پروگرام میں معزز مہمانانِ گرامی جناب شہزاد لولہ بی صاحب (جنرل سیکرٹری پریس)، جناب راجا عمران صاحب (ایڈمن آفیسر ٹیوٹا) اور جناب رستم چارلی صاحب (صدارتی ایوارڈ یافتہ) کی آمد ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔
ان معزز شخصیات کا استقبال نواز احمد عباسی، شاہ نواز عباسی، سینئر نائب صدر بلال ڈار صاحب اور خضر عباسی نے کیا۔

چمن ہیومینٹی ویلفیئر کے پروگرام پر اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر جناب راجا پرویز صاحب کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہ...
07/04/2026

چمن ہیومینٹی ویلفیئر کے پروگرام پر اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر جناب راجا پرویز صاحب کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔ اس موقع پر محترمہ ماہ نور زفیر عباسی صاحبہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا—خدمتِ انسانیت کو خراجِ تحسین۔

چمن ہیومینٹی ویلفیئر کی جانب سے مرحوم سعد رشید عباسی (سیکرٹری فنانس) کی خدمات کے اعتراف میں،ان کے والدِ محترم کو خراجِ ع...
07/04/2026

چمن ہیومینٹی ویلفیئر کی جانب سے مرحوم سعد رشید عباسی (سیکرٹری فنانس) کی خدمات کے اعتراف میں،
ان کے والدِ محترم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے

07/04/2026
الحمدللہ! آج چمن ہیومینیٹی ویلفیئر کا سالانہ ڈسٹری بیوشن پروگرام نہایت خوبصورتی اور بہترین انتظام کے ساتھ منعقد ہوا، جو ...
06/04/2026

الحمدللہ! آج چمن ہیومینیٹی ویلفیئر کا سالانہ ڈسٹری بیوشن پروگرام نہایت خوبصورتی اور بہترین انتظام کے ساتھ منعقد ہوا، جو ہر لحاظ سے ایک کامیاب تقریب ثابت ہوئی۔ اس پروگرام کے ذریعے ہم نے مستحق اور ہونہار طلبہ میں اسٹیشنری، یونیفارمز اور نوٹ بکس تقسیم کیں، تاکہ ان کی تعلیمی زندگی میں آسانی پیدا ہو اور وہ اپنے روشن مستقبل کی طرف مزید اعتماد کے ساتھ بڑھ سکیں۔ اس موقع پر علاقے کے تمام معزز افراد نے شرکت کر کے تقریب کو مزید باوقار بنایا، جبکہ مظفرآباد سے جنرل سیکرٹری پریس کلب شہزاد لو لابی صاحب، ایڈمن آفیسر ٹیوٹا راجہ عمران صاحب اور صدارتی ایوارڈ یافتہ رستم چارلی صاحب کی خصوصی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔ ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام معزز مہمانوں، سپورٹرز اور قابلِ قدر ڈونرز کے بے حد مشکور ہیں، جن کی قیمتی معاونت اور تعاون سے یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ آپ سب کی حوصلہ افزائی ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے 🤲
🌟 آئیں مل کر علم، امید اور خوشیاں پھیلائیں 🌟

مرحوم سعد رشید عباسی(سیکرٹری فنانس)کی یاد میں منعقدہ یہ پروگرامان کی خدمات اور اخلاص کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
05/04/2026

مرحوم سعد رشید عباسی
(سیکرٹری فنانس)
کی یاد میں منعقدہ یہ پروگرام
ان کی خدمات اور اخلاص کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

Address

Muzaffarabad
13150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaman Humanity Welfare Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share