Syed Saghir Hussain Bukhari

Syed Saghir Hussain Bukhari ɪ ᴀᴍ ᴀ sᴏᴄɪᴀʟ ᴀɴᴅ ᴘᴏʟɪᴛɪᴄᴀʟ ᴡᴏʀᴋᴇʀ ᴍʏ ʟɪFᴇ ɪs ᴠᴇʀʏ sɪᴍᴘʟᴇ ᴀɴᴅ ᴅᴇᴠᴏᴛᴇᴅ Fᴏʀ ᴏᴛʜᴇʀs. sʏᴇᴅ sᴀɢʜɪʀ ʜᴜssᴀɪɴ ʙᴜᴋʜᴀʀɪ.
★彡[ᴘʀᴇsɪᴅᴇɴᴛ ᴘᴍʟɴ ᴀᴊᴋ ʜᴀʟQᴀ 4]彡★

پیر سید صغیر حسین بخاری (صدر مرکزی سیرت کمیٹی گڑھی دوپٹہ) کی ختم نبوت کانفرنس جامعہ خضریہ سٹلائیٹ ٹاؤن ٹھوٹھہ میں شرکت
11/05/2026

پیر سید صغیر حسین بخاری (صدر مرکزی سیرت کمیٹی گڑھی دوپٹہ) کی ختم نبوت کانفرنس جامعہ خضریہ سٹلائیٹ ٹاؤن ٹھوٹھہ میں شرکت

20/04/2026

گڑھی دوپٹہ
مسلم لیگ (ن) حلقہ 4 مظفرآباد کی مرکزی تنظیم کا ایک اہم اجلاس سادات بخاری ہاؤس، گڑھی دوپٹہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت صدر مسلم لیگ (ن) حلقہ 4، سید صغیر حسین بخاری نے کی، جبکہ اجلاس میں تنظیم کے تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
یوتھ ونگ کی نمائندگی صدر یوتھ حلقہ 4 وقاص افسر مغل اور جنرل سیکرٹری فیضان راشد عباسی نے کی،
جبکہ سوشل میڈیا ونگ کی نمائندگی صدر سوشل میڈیا ونگ حلقہ 4 زوہیب کول نے کی۔
اجلاس میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن کا مقصد تنظیم کو مزید مضبوط اور متحرک بنانا ہے۔

گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقہ بٹلیاں بچہ سیداں کے مقام پر  کار کے حادثہ میں شہید ہو جانے والے سادات برادری کے 3 شہداء کی نما...
29/03/2026

گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقہ بٹلیاں بچہ سیداں کے مقام پر کار کے حادثہ میں شہید ہو جانے والے سادات برادری کے 3 شہداء کی نماز جنازہ بچہ سیداں کے مقام پر ادا کر دی گئ۔ نماز جنازہ میں وزیر حکومت چوہدری محمد رشید سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی مشیر حکومت مبشر منیر اعوان ممبر ضلع کونسل فیاض افضل اعوان ریٹائر DFO ہارون الرشید اعوان اور علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ مسلم لیگ ن حلقہ 4 کے صدر اور سیرت کمیٹی گڑھی دوپٹہ کے صدر الحاج سید صغیر حسین بخاری نے پڑھائ اور شہداء کے ایثال ثواب اور بلندی درجات کےلیئے دعا کروائ۔ اس موقع پر عوام علاقہ نے حکومت آزاد کشمیر سے احتجاج کیا کہ حکومت کے بار بار نوٹس میں لانے کے باوجود اس سڑک پر پڑے ہوئے ملبے اور سلائیڈز کو صاف نہیں کیا گیا اور سڑک کے خراب ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حکومتی نمائیندوں سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ اس سڑک پر پڑے ہوئے ملبے کو ہٹا کر سڑک کو فل فور صاف کروایا جائے۔ اگر سڑک کو 3 دن کے اندر صاف نہ کروایا گیا تو عوام علاقہ گڑھی دوپٹہ کے مقام پر احتجاجی دھرنہ دیں گے۔

06/03/2026

آزادکشمیر مظفرآباد کی معروف سماجی تنظیم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ADOAJK کے مددگار پروگرام کے تحت رمضان راشن پیکجز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے کا چوتھا پروگرام آج گڑھی دوپٹہ میں منعقد ہوا تنظیم کے صدر اور معروف سماجی راہنماء الحاج سید صغیر حسین بخاری نے اپنی تنظیم کے مددگار پروگرام کی ٹیم کے ہمراہ راشن پیکجز تقسیم کئے تنظیم اس وقت تک 200 سے زائد گھرانوں میں راشن پیکجز تقسیم کر چکی ہے اور یہ پروگرام 20 رمضان تک مکمل کر لیا جائے گا اس موقع پر صدر تنظیم سید صغیر حسین بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدد کریں مددگار بنیں آپ کے تعاون سے کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری ہو جائے اس میں اللہ پاک کی رضاء حاصل ہوتی ہے اور اللہ پاک اپنی مخلوق کے ساتھ بھلائ کرنے پر خوش ہوتے ہیں

آزادکشمیر مظفرآباد کی معروف سماجی تنظیم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ADOAJK کے مددگار پروگرام کے تحت رمضان راشن پیکجز کی تق...
05/03/2026

آزادکشمیر مظفرآباد کی معروف سماجی تنظیم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ADOAJK کے مددگار پروگرام کے تحت رمضان راشن پیکجز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے کا چوتھا پروگرام آج گڑھی دوپٹہ میں منعقد ہوا تنظیم کے صدر اور معروف سماجی راہنماء الحاج سید صغیر حسین بخاری نے اپنی تنظیم کے مددگار پروگرام کی ٹیم کے ہمراہ راشن پیکجز تقسیم کئے تنظیم اس وقت تک 200 سے زائد گھرانوں میں راشن پیکجز تقسیم کر چکی ہے اور یہ پروگرام 20 رمضان تک مکمل کر لیا جائے گا اس موقع پر صدر تنظیم سید صغیر حسین بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدد کریں مددگار بنیں آپ کے تعاون سے کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری ہو جائے اس میں اللہ پاک کی رضاء حاصل ہوتی ہے اور اللہ پاک اپنی مخلوق کے ساتھ بھلائ کرنے پر خوش ہوتے ہیں

ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن کے مددگار پروگرام کے تحت رمضان راشن تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن ک...
21/02/2026

ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن کے مددگار پروگرام کے تحت رمضان راشن تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن کے مددگار پروگرام کی چیر پرسن سیدہ امبرین زہرہ نے رمضان راشن پروگرام کے لیے 2 لاکھ روپے کی ڈونیشن تنظیم کے چیرٹی فنڈ میں جمع کی اور 25 خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی۔ معروف بزنس مین کفیلہ ریسٹورنٹ کے سی ای او ظھور احمد کھوکھر صاحب نے ایک لاکھ روپے مددگار پروگرام کے چیرٹی فنڈ میں جمع کیا۔ جو جو حضرات اس کار خیر میں حصہ ڈال رہے ہیں الله پاک قبول و منظور فرمائے۔

‎آزاد کشمیر کی معروف سماجی تنظیم ایر یا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی دفتر گڑھی دوپٹہ ...
29/01/2026

‎آزاد کشمیر کی معروف سماجی تنظیم ایر یا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی دفتر گڑھی دوپٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تنظیم کے صدر سید صغیر حسین بخاری نے کی۔ اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس میں تنظیم کے "مددگار پروگرام" کا جائزہ لیا گیا، اور مددگار پروگرام کے تحت ماہ رمضان میں رمضان راشن پیکیجز کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیے گئے۔ اس سال مددگار پروگرام کے تحت ماہ رمضان میں 500 مستحق خاندانوں جن میں بیوہ خواتین، یتیم بچے، معذور اور غریب ترین گھرانے شامل ہوں گے، ان کو راشن کی فراہمی کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے تنظیم کی انتظامی کمیٹی کی نگرانی میں "چیریٹی فنڈ" قائم کیا گیا۔ اس کمیٹی میں مددگار پروگرام کی چیئرپرسن سیدہ عنبرین زہرہ مصطفے، ۔ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن کی جنرل سیکرٹری بشریٰ تبسم، چیئرمین جنرل کونسل صابر حسین اعوان، سینئر نائب صدر راجہ عاطف خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اکرم عباسی شامل ہیں اور سید سمیع الحسن بخاری پروگرام کوآرڈینیٹر ہوں گے۔اس مقصد کے لیے قائم کردہ چیریٹی فنڈ میں ایر یا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ذاتی وسائل میں سے دو لاکھ روپے بطور ابتدائی فنڈ مختص کیے گئے۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام عہدیداران اور خصوصاً ممبران کمیٹی مخیر حضرات سے رابطہ کر کے اس فنڈ کے لیے زکوٰۃ و عطیات جمع کریں گے۔ تنظیم کے عہدیداران و ممبران بھی اس فنڈ میں اپنی طرف سے عطیات جمع کریں گے۔ 500 خاندانوں میں رمضان راشن پیکیجز کے لیے اخراجات کا تخمینہ 30 لاکھ سے زائد ہے، کوشش کر کے یکم رمضان سے قبل یہ ٹارگٹ حاصل کیا جائے گا اور رمضان شریف کے پہلے ہفتے میں ہی راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انتظامی کمیٹی کے ذیل ممبران کے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں اپنی زکوٰۃ اور صدقہ خیرات و عطیات کی رقم اس کار خیر میں شامل کی جا سکتی ہے۔

‎رابطہ نمبر اور ممبران:

‎سید صغیر حسین بخاری - 03455305732

‎سید سمیع الحسن بخاری 03418913518

‎بشر ی تبسم 03429551550

‎راجہ عاطف خان 03455285239

‎صابر حسین اعوان 03159471711

بینک اکاؤنٹ: 0109000329866352
** UBL گڑھی دوپٹہ برانچ

‎مخیر خواتین و حضرات اور صاحبِ نصاب زکوٰۃ ادا کرنے والے حضرات اور ایسی خواتین جن کے پاس ساڑھے سات(7.5) تولہ سونا زیورات ہوں اس کی کل قیمت پر 2.5 فیصد کے حساب سے زکوٰۃ واجب ہے اس فنڈ میں رقم جمع کر کے اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کی اپیل ہے۔ آپ کی طرف سے جمع شدہ ایک ایک پیسہ حقیقی مستحقین کی مدد میں استعمال ہوگا۔ اس سارے کام میں تنظیم کے رضا کاران اپنی رضا کارانہ خدمات انجام دیں گے اور اپنے ضروری اخراجات بھی اپنی جیب سے برداشت کریں گے۔
‎ اللہ پاک ہم سب کی اس اجتماعی کوشش کو قبول فرمائے۔ آمین۔

مسلم لیگ (ن) حلقہ 4 کے صدر سید صغیر حسین بخاری کے تایا زاد بھائی سید صابر حسین شاہ بخاری  رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں...
22/10/2025

مسلم لیگ (ن) حلقہ 4 کے صدر سید صغیر حسین بخاری کے تایا زاد بھائی سید صابر حسین شاہ بخاری رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دن 4 بجے کائ منجہ کنڈاں سیداں کے مقام پر ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔

ثناء خوان مصطفی برادر حافظ سید ظہیر حسین بخاری کومی کوٹ محفل کے دوران ❤️
05/09/2025

ثناء خوان مصطفی برادر حافظ سید ظہیر حسین بخاری کومی کوٹ محفل کے دوران ❤️

Address

Muzaffarabad

Telephone

+923455305732

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Saghir Hussain Bukhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share