Rex youth Association muzaffarabad AJK

Rex youth Association muzaffarabad AJK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rex youth Association muzaffarabad AJK, Youth Organization, Muzaffarabad.

30/05/2026

تمر ڈوگا میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت باعثِ فخر رہی۔ اس گراؤنڈ کی تعمیر اور اس شاندار ایونٹ کے انعقاد میں مقامی نوجوانوں کی محنت، لگن اور جذبہ قابلِ ستائش ہے۔ ریکس کی طرف سے تبارک خورشید اعوان سمیت تمام مقررین نے عوام کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ثمر ڈوگا کے باشعور اور محنتی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ایسے پروگرام نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 🏐🌹ثمر ڈوگا والی بال ٹورنامنٹ 🏐


Rex youth associtaion

آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے۔ جب آٹا ختم ہوتا ہے تو صرف ایک چیز کم نہیں ہوتی بلکہ غریب کے چولہے کی آگ بجھ جاتی ہے، بچوں...
10/05/2026

آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے۔ جب آٹا ختم ہوتا ہے تو صرف ایک چیز کم نہیں ہوتی بلکہ غریب کے چولہے کی آگ بجھ جاتی ہے، بچوں کی بھوک بڑھ جاتی ہے، اور ماں باپ کی پریشانی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔
آج ہمارے بازاروں میں آٹے کی کمی ہے، قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان کھڑا ہے۔ یہ صرف مہنگائی نہیں، یہ عوام کے صبر کا امتحان ہے۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اور غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔ صرف بیانات نہیں، عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
اگر عوام کو ان کی بنیادی ضرورت یعنی آٹا بھی نہ ملے، تو پھر حکومت کی ذمہ داری کہاں ہے؟ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ دفاتر سے نکل کر عوام کے حالات دیکھیں، ان خالی برتنوں کی آواز سنیں جہاں روٹی پکنا بند ہو چکی ہے۔
ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے، کیونکہ روٹی مانگنا جرم نہیں، حق ہے۔
حکومت فوری نوٹس لے، آٹے کا بحران ختم کرے، اور عوام کو زندہ رہنے کا حق دے۔
شکریہ۔
Itesham Ul Huq Rex youth associtaion Umåir Zubair AwAn

07/05/2026

جب قوم کے نوجوان شعور پالیں تو تاریخ کا رخ موڑ سکتے ہیں۔

نوجوانوں کیلئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ طاقتور طبقات اپنی بالادستی برقرار رکھنے کیلئے ہمیشہ تقسیم کا سہارا لیتے ہیں۔ کبھی نسل کے نام پر، کبھی شناخت، زبان، جنس یا عقیدے کے نام پر۔ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ یہ تقسیمیں فطری نہیں بلکہ سیاسی ہوتی ہیں۔ سوال اٹھانا، اختلاف کرنا، اور سادہ نعروں کے بجائے گہرے تجزیے کی طرف جانا ہی وہ راستہ ہے جس سے احتجاج محض شور نہیں بلکہ شعوری مزاحمت بنتا ہے۔


Rex youth associtaion Itesham Ul Huq

05/05/2026

#الحمدولله روڈ کا کام شروع ہو گیا ہے اگر روڈ کا کام زرا سا سلو ہوا یا ناقض ہوا تو ریکس یوتھ ایسوسی ایشن ایکشن لے گی اور انتظامیہ سے کام لے گی..✌


Rex youth associtaion Deputy Commissioner Office Muzaffarabad

05/05/2026

ریکس یوتھ ایسوسی ایشن کی بری کامیابی اتوار والے دن DC AC اور DHO صاحب کو طلب کرکے 3 4 گھنٹے مزاکرات کے بعد DC صاحب نے یقین دہانی کروائی کے اگر مقررہ وقت تک کام روبارہ شروع نا ہوا تو آپ پھر کال دے کر احتجاج کرے جس کی حکومت زمہ دار ومہ ہو گی اور DC اصطیفہ دینے کا حق دار ہو گا


Rex youth associtaion Deputy Commissioner Office Muzaffarabad

04/05/2026

#ریکس یوتھ
احتجاجی کال ڈیفنس روڈ کلیاں

السلام علیکم،

سب سے پہلے میں دل کی گہرائیوں سے ہر اُس فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ریکس یوتھ کی کال پر روڈ کے مسئلے کے لیے لبیک کہا۔ آپ سب نے نہ صرف ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہماری آواز کو بھرپور انداز میں بلند کیا۔

کچھ احباب نے ان باکس اور گروپس میں یہ بھی کہا کہ احتجاج ختم نہیں ہونا چاہیے تھا یا ہمیں کوئی لالی پاپ دیا گیا ہے۔ ہم ان آراء کی بھی دل سے قدر کرتے ہیں، کیونکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ مخلص ہیں اور ہر حال میں ساتھ کھڑے رہنا چاہتے ہیں۔

لیکن یہ بات واضح طور پر نوٹ کر لیں:
*ریکس یوتھ نے نہ کوئی لالی پاپ لیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا کمپرومائز کیا ہے* ۔
ہمارا واحد مقصد اس روڈ پر کام کا آغاز ہے، اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

احتجاج ہمیشہ آخری آپشن ہوتا ہے، اور ہم نے ہر قانونی طریقہ کار مکمل کیا ہے۔ اگر اس کے باوجود روڈ پر کام شروع نہ ہوا تو ان شاء اللہ اگلی کال پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ پھر ہم نہ کسی افسر کو دیکھیں گے اور نہ کسی دباؤ کو قبول کریں گے، بلکہ سڑک بند کر کے تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک متعلقہ ٹھیکیدار ہٹا کر کام کسی قابل کمپنی کے حوالے نہیں کیا جاتا۔

یہ ہمارا حق ہے، اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے—ان شاء اللہ۔

آخر میں، میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں:
صدر ٹرانسپورٹ ریاض صاحب، شفیق انقلابی صاحب، تاجر صدر افتخار صاحب، سول سوسائٹی، عوامی علاقہ (یوسیز 5 اور 6)، جناب بلال اعوان صاحب، عوامی اتحاد کے صدر راجہ شہزاد صاحب، خصوصاً نوجوانوں، ریکس پنڈی ونگ، ریکس یوتھ ایسوسی ایشن، پی ٹی آئی کارکنان جناب نصیر صاحب، راجہ ایان صاحب، راجہ نقاش صاحب، حسن قیوم اعوان صاحب، طیب سعید صاحب، تاجر برادری، لوکل ٹرانسپورٹرز، اور میڈیا کے نمائندگان جناب اسرار رفیق صاحب، قریشی خورشید صاحب، قریشی عمیر صاحب، قریشی عمر صاحب، چوہدری عاقب سفیر صاحب، چوہدری عتیق صاحب، ایڈووکیٹ زاہد اکرم صاحب، اور عوامی پونی سے جواد علوی صاحب کا۔

اور جو احباب رہ گئے، اُن سب کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ۔

جزاکم اللہ خیراً

03/05/2026

#انتظامیہ نے ایک دن کا ٹائم لے لیا ریکس یوتھ ایسوسی ایشن کی کال پرسوں بروز منگل تک ملتوی کردی گئی .


Rex youth associtaion Itesham Ul Huq Deputy Commissioner Office Muzaffarabad

02/05/2026

#انشاءاللّــــہ بند مطلب بند 4 مئی بروز سوموار ..✌

01/05/2026

#چار مئی کے حوالے سے ریکس یوتھ ایسوسییشن کا پیغام ۔
متعلقہ ذمہ داران جلد از جلد اس مسئلے کا حل نکالے اور مطالبات پر سنجیدگی سے عمل درامد کرے ورنہ روڈ پر ملنے کے لیے تیار رہیں


Itesham Ul Huq @

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rex youth Association muzaffarabad AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share