Khud Kafeel Tehreek

Khud Kafeel Tehreek Agriculture | Women Empowerment | Vocational Training | Tourism | Small Industries. Welcome to Khud Kafeel Tehreek Azad Jammu & Kashmir.
(1)

Founded in 2015 by Sardar Liaqat Hussain. Keeping in view the importance of organic food / desi food for better and sustainable health with no diseases in premature ages, Liaqat Hussain thought unless and untill we rural people come back to our left natural capital ‘the land’ we cannot be health and prosperous. At start he planted 60 gardens of shady and fruity tree in his own UC Mang, AJK. Ajk is

facing lot of problems in different sectors. The problems of farmers, problems of poor education system, poor health system, welfare of women and children, problem of proper food utilization and many other problems. With the passage of time problems increased when there was ecnomic disaster came through out the world and lot of people of Azad Kashmir came back to to their homeland and never had any resources for their living. During the tenure, Sardar Liaqat Hussain (Chairman Khud Kafeel Tehreek) and the members of the organization tried to gather the peoples in 2015 from different part of Azad Kashmir and arranged meeting in all part of AJK and started with the First step by working of agriculture sector because it is the Back bone of any country. Next step towards elimination of poverty was making stiching and packing center for the womens who had financial problems. With the passage of time Khud Kafeel Tehreek worked on different projects to eliminate poverty from Azad Kashmir

Khud Kafeel Tehreek Is a welfare organization Working on Agriculture, Water, Education of children, Poverty, Food, health, old people welfare, small industries, Technical education and few other programs. Our Mission is to Enable the Small & Marginal Farmers by Representing them All Over Azad Kashmir and Become Voice To Their Problem thereby Finding Solution to Their Issues Anywhere, Anytime. Here we are prepared for self sustainable development of people who are just depending on others and keeping their land and human capital idol and useless. At one side we are an awareness raising campaign but at the other hand we are performing at rural areas setting examples for other areas with a slogan of “Apna Ugao Apna Khao”

Khud Kafeel Tehreek AJK is to act as a facilitator in order to make the people aware of their local potentials as a force to undertake their development according to their own aspiration and priorities. The approach is “Village-Based People Centered Action Oriented Sustainable Agriculture & Rural Development”.

10/06/2026

بانی خود کفیل تحریک سردار لیاقت صاحب نے موجودہ صورتحال کی مکمل ذمہ داری کشمیر کی سیاسی و انتظامی قیادت پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جو حالات پیدا ہوئے ہیں، وہ مسلسل غلط پالیسیوں اور عوامی مسائل سے چشم پوشی کا نتیجہ ہیں۔

ہمارے نوجوان اور بچے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، جبکہ پولیس بھی ہماری ہے اور فوج بھی ہمارے اپنے لوگوں پر مشتمل ہے۔ افسوس کہ اشرافیہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے ہی جوانوں کو ایک دوسرے کے مقابل لا کر انتشار اور بے چینی کو ہوا دے رہی ہے۔

کشمیر کے ذمہ دار اور مؤثر شخصیات کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں اور اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔ تاریخ گواہ ہے کہ تمام تنازعات اور مسائل کا حل بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی نکلتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم مزید لاشیں گرنے اور مزید خاندان اجڑنے کا انتظار کیوں کر رہے ہیں؟

وقت کا تقاضا ہے کہ دانشمندی، تحمل اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے فوری مکالمہ شروع کیا جائے تاکہ مزید خونریزی اور نقصان سے بچا جا سکے۔

05/06/2026

🥝 محدود تعداد میں کیوی کی قلم مفت تقسیم کی جائے گی۔

آنے والے سیزن میں مفت کیوی قلم حاصل کرنے کا موقع۔ مکمل معلومات کے لیے ویڈیو آخر تک دیکھیں۔ 🌱

02/06/2026

🧄💰 کیا آپ جانتے ہیں کہ تھوم کو 3 سے 4 گنا زیادہ قیمت پر بھی فروخت کیا جا سکتا ہے؟ 🤔📈

🔍 طریقہ جاننے کے لیے ویڈیو آخر تک دیکھیں! 🎥👀

🏡🧄 یہ طریقہ نہ صرف آپ کی آمدن بڑھا سکتا ہے بلکہ آپ کی فوڈ سکیورٹی کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ 🌱✅

🌙🐐 عیدالاضحیٰ مبارک 🍖✨عید قربان ایثار، محبت، قربانی اور بھائی چارے کا عظیم پیغام لے کر آتی ہے۔ یہ دن ہمیں سکھاتا ہے کہ ا...
26/05/2026

🌙🐐 عیدالاضحیٰ مبارک 🍖✨

عید قربان ایثار، محبت، قربانی اور بھائی چارے کا عظیم پیغام لے کر آتی ہے۔ یہ دن ہمیں سکھاتا ہے کہ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا ہی اصل عبادت اور انسانیت ہے۔

خود کفیل تحریک آذاد کشمیر کی جانب سے تمام اہلِ وطن خصوصاً اُن اوورسیز کشمیری بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو دیارِ غیر میں دن رات محنت کرکے اپنے خاندانوں، اپنے گاؤں اور اپنی دھرتی کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔ ❤️

✍️
“پردیس کی دھوپ میں جلتے رہے جو اپنے لیے
آج اُن کی محنت سے کئی گھر آباد ہیں”

🥩 اس عید پر اُن محنت کش ہاتھوں کو بھی یاد رکھیں جو اپنے بچوں اور والدین کی خوشیوں کیلئے ہزاروں میل دور رہ کر قربانیاں دے رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام اوورسیز کشمیریوں کی محنت، قربانی اور حلال رزق میں برکت عطا فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے ساتھ ہمیشہ خوش و سلامت رکھے۔ آمین 🤲

🌾 آئیے عہد کریں کہ قربانی کے گوشت میں غریب، نادار اور سفید پوش خاندانوں کو ضرور یاد رکھیں تاکہ عید کی خوشیاں ہر دہلیز تک پہنچ سکیں۔

عیدالاضحیٰ مبارک
خود کفیل تحریک آذاد کشمیر

محترم جناب عزت مآب وزیر اعظم آذاد جموں و کشمیر ،       فیصل ممتاز راٹھور صاحب ، مؤدبانہ گزارش ھے کہ:---جناب کے حلقہ انتخ...
24/05/2026

محترم جناب عزت مآب وزیر اعظم آذاد جموں و کشمیر ،
فیصل ممتاز راٹھور صاحب ، مؤدبانہ گزارش ھے کہ:---

جناب کے حلقہ انتخاب ضلع حویلی ( کہوٹہ ) آذاد کشمیر کا ایک دور دراز اور پسماندہ ترین علاقہ " بھیڈی" کے نام سے مشہور ھے ۔ چند روز قبل جناب نے وہاں کا خصوصی دورہ بھی کیا اور خصوصی مراعات کے اعلانات بھی فرمائے ۔ جس کیلئے ھم دل ❤️ کی گہرائیوں سے جناب کے مشکور و ممنون ھیں ۔ اور یہ امید واثق رکھتے ھیں کہ بفضل تعالیٰ یہ سب اعلانات عملی شکل بھی اختیار کریں گے ۔

لیکن میں اسی علاقے کے ایک نہایت اھم معاملہ کی طرف جناب کی خصوصی توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ وہ ھیں بھیڈی کے صدیوں پرانے جنگلات ، جنکو میں نصف صدی سے نہایت بے دردی سے سرکاری سر پرستی میں کاٹ کر سرکاری سر پرستی میں نہایت مہنگے داموں فروخت ھوتا دیکھتا چلا آ رہا ھوں ۔

لیکن بدقسمتی سے اہل بھیڈی کو اس قیمتی ترین خزانے کی کوئی ریالٹی نہیں مل رہی جو صدیوں کے قدرتی پراسس سے پروان چڑھا ھے اور اب اسے دوبارہ ایسا پروان چڑھانے کیلئے اہل بھیڈی کو کم از کم بھی تین سے چار صدیاں انتظار کرنا پڑے گا ۔ کیونکہ ھمارے دیار اور کاہل کے 🌲 درختوں کو اپنی طبعی عمر تک پہنچنے میں دو صدیاں لگتی ھیں ۔
عزت مآب و عوامی وزیر اعظم، جناب فیصل ممتاز راٹھور صاحب میری جناب سے صرف دو اھم ترین مؤدبانہ و عاجزانہ گزارشات ھیں ۔ ( مطالبات ھیں ) ۔ برائے کرم توجہ فرمائیں اور اہل بھیڈی کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پسماندگی سے نکال دیں ۔
نمبر 1 :--- اہل بھیڈی کو ان جنگلات کی آمدن سے ریالٹی دی جائے ۔ اور یہ پیسہ صرف اور صرف بھیڈی کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے ۔ ( سکیم مافیا کی دسترس سے اسے بچا کر پلاننگ کے تحت خرچ کیا جائے ۔)

نمبر 2:--- گزشتہ نصف صدی میں جہاں جہاں سے یہ قیمتی ترین جنگلات حکومتی سر پرستی میں کاٹے گئے ھیں ۔ وہ تمام تر زمین صرف اور صرف جنگلات ہی کیلئے مخصوص کر کے اس پر خصوصی توجہ سے جنگلات اگائے جائیں ۔ تاکہ بھیڈی کی انے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ھو جائے اور ملکی ضروریات بھی پوری ہوتی رہیں ۔

اللہ کریم آپ کو میری مؤدبانہ و عاجزانہ درخواست کو منظور کرنے اور اسے عملی شکل دینے کی توفیق عطاء فرماتے ہوئے دونوں جہانوں کی بھلائی سے نوازے ۔ آمین ثم آمین ۔ اللہ کریم ھم سبکا حامی و ناصر ھو ۔

خادم القرآن ، اخلاق الرحمن راٹھور
چیئرمین ، تحریک خادم القرآن ۔
ڈائریکٹر پلاننگ ، خود کفیل تحریک ۔

24 مئی ، 2026ء، بروز اتوار ،
قرآن محل ، اکھوڑ منگ ، ھالن جنوبی ،
ضلع حویلی (کہوٹہ) آذاد کشمیر

🌿 خود کفیل تحریک کے فارمز کی کامیابی 🌿آزاد کشمیر کے محنتی کسان آج Tunnel Farming کے ذریعے کامیابی کی نئی مثالیں قائم کر ...
18/05/2026

🌿 خود کفیل تحریک کے فارمز کی کامیابی 🌿

آزاد کشمیر کے محنتی کسان آج Tunnel Farming کے ذریعے کامیابی کی نئی مثالیں قائم کر رہے ہیں۔
جدید زرعی طریقوں، حکومتی تعاون اور کسانوں کی مسلسل محنت نے بے موسمی سبزیوں اور پنیری کی شاندار پیداوار کو ممکن بنا دیا۔ 🌱🍅

یہ کامیاب فارمز اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر کشمیر میں جدید زراعت کو فروغ دیا جائے تو نہ صرف کسان خوشحال ہوں گے بلکہ پورا خطہ زرعی خود کفالت کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

✨ زیادہ پیداوار
💧 کم پانی کا استعمال
🌾 ہر موسم میں کاشت
💰 بہتر آمدنی
👨‍🌾 خوشحال کسان

آئیے مل کر ایک خود کفیل اور خوشحال کشمیر کی بنیاد رکھیں۔

"خود کفیل کشمیر — خوشحال کشمیر" 🇵🇰🌱

17/05/2026

ایسے پھلوں اور فصلوں کے تجربات کریں جو کشمیر کے موسم اور زمین کے مطابق زیادہ منافع دے سکیں۔ صرف مکئی تک محدود نہ رہیں بلکہ جدید باغبانی اور زرعی رجحانات کو بھی اپنائیں۔ 🌱🍎🥝 🍍

17/05/2026

ابریشم کی پیداوار کا باغ، کشمیر میں ایک منفرد اور حوصلہ افزا تجربہ ہے۔ یہ یقیناً خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
الحمدللہ، خود کفیل تحریک کے ہیروز پورے کشمیر میں تیزی سے مختلف زرعی، باغبانی اور دیہی صنعتوں کے کامیاب تجربات کر رہے ہیں۔

اگر یہی جذبہ اور عملی جدوجہد جاری رہی تو ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کا ہر گھر ایک چھوٹی صنعت، پیداوار اور خود انحصاری کی مثال بن جائے گا۔ 🌱✨

Address

Rawalakot
Muzaffarabad
0000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khud Kafeel Tehreek posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khud Kafeel Tehreek:

Share