16/05/2026
"اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ"
“Read in the name of your Lord who created.”
— The Quran (Surah Al-‘Alaq)
"رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا"
“My Lord, increase me in knowledge.”
— The Quran (Surah Taha)
علم وہ روشنی ہے جو نہ صرف ایک انسان بلکہ پوری نسل کی تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔ Education is not merely the learning of words from pages, but the foundation of awareness, character, confidence, and a brighter future.
آج مورخہ ۱۶ مئی ۲۰۲۶ ZKFW اور Abbas Munawar Hashim Qureshi Welfare Trust کی متفقہ کاوش سے ڈارارل نکہ اسکول میں کتابوں کی تقسیم کی گئی۔ اس خوبصورت عمل میں کئی ننھے خوابوں کو نئی امید، نیا حوصلہ اور آگے بڑھنے کی ایک نئی وجہ ملی۔ 🤍
وہ بچے جو وسائل کی کمی کے باوجود اپنے دل میں سیکھنے، آگے بڑھنے اور کچھ بننے کی خواہش رکھتے ہیں، اُن کے ہاتھوں میں کتابیں دینا دراصل اُن کے مستقبل کو روشنی دینا ہے۔ کتاب صرف کاغذ کے چند صفحات نہیں ہوتی بلکہ شعور، تربیت، کردار اور کامیابی کا دروازہ ہوتی ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا:
"طلبُ العلمِ فريضةٌ على كلِّ مسلم"
“Seeking knowledge is obligatory upon every Muslim.”
— Prophet Muhammad
انہی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں یہ کوشش کی گئی کہ علم کی یہ امانت اُن بچوں تک پہنچے جو اس کے حقیقی حقدار ہیں۔ ننھے چہروں پر خوشی، آنکھوں میں چمک اور دلوں میں امید دیکھ کر یہ احساس مزید مضبوط ہوا کہ نیکی کا ہر چھوٹا قدم کسی کی زندگی بدل سکتا ہے۔ ✨
A heartfelt special thanks to Deputy DEO Ms. Aseya Qureshi, whose dedication and sincere efforts played a key role in organizing the entire event so beautifully. Alongside her committee specifically Mr Asif Khursheed Ch, who actively contributed throughout the activity, this initiative became a meaningful success ۔۔۔
خصوصی شکریہ Director ZKF Mr. Tasawar Elahi Qureshi کا بھی، جنہوں نے اپنی علالت کے باوجود کتابوں کی ترسیل کو یقینی بنایا اور ہمیشہ کی طرح ہر فلاحی سرگرمی میں اہم کردار ادا کیا۔ Their commitment towards education and welfare continues to inspire many.
اسکول کے اساتذہ نے بھی اس بات کا ذکر کیا کہ فاؤنڈیشن کی سابقہ سرگرمیوں کے مثبت اثرات کی وجہ سے والدین نے اپنے بچوں کا داخلہ اس سرکاری اسکول میں کروایا۔ آج والدین ہی نہیں بلکہ بزرگ دادا دادی اور نانا نانی بھی تشکر کے جذبات کے ساتھ موجود تھے، جنہوں نے Abbas Munawar HQWT Chairperson اور Deputy DEO صاحبہ کا شکریہ ادا کیا کہ ایسی سرگرمیوں نے اُنہیں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کی ترغیب دی۔ 🤍
"هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ"
“Are those who know equal to those who do not know?”
— The Quran (Surah Az-Zumar)
دل کی گہرائیوں سے شکریہ
✨ ZKFW
✨ Abbas Munawar Hashim Qureshi Welfare Trust
اللہ تعالیٰ اس خدمت کو صدقۂ جاریہ بنائے، اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس خیر کے سفر سے جڑے ہر فرد کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
Annie Syed
Jamshed Naqvi
Aseya Qureshi
Tasawar Elahi Qureshi