02/02/2026
چیئرمین ہلال احمر آزادکشمیر سردار شفیق احمد خان نے آج صدر ریاست آزادجموں وکشمیر وصدر ہلال احمر پاکستان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری(مرحوم) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صدر ریاست کے پبلک ریلیشن آفیسر شوکت جنجوعہ و ایڈوائزر ٹو چیئرمین ہلال احمر آزادکشمیر اسامہ طارق بھی ہمراہ تھے۔
چیئرمین نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا بھی فرمائی۔
یاد رہے کہ
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد 31جنوری کو اسلام آباد میں انتقال فرما گئے تھے۔ جنہیں سرکاری و فوجی اعزاز گن کیرج (Gun Carrriage)کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یہ وہ اعزاز جو پاکستان میں صرف 5 شخصیات کو نصیب ہوا۔ اس سے قبل یہ اعزاز بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، جنرل محمد ضیاء الحق، عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر روتھ فاؤکو دیا گیا۔
Pakistan Red Crescent