Eco-Friends AJK

Eco-Friends AJK Eco-Friends is an AJK-based student-led organisation dedicated to raising awareness of environmental and ecological issues of the state.

Eco-friends is a student group which aims to spread awareness about ecology and environmental issues in masses of the state of AJK.

07/06/2026

Prayers for Rawalakot, AJK.

“کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں” پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ نے سنہ 2017 میں ایک رپورٹ پیش ک...
06/06/2026

“کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں”

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ نے سنہ 2017 میں ایک رپورٹ پیش کی جس میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کُچھ تجاویز پیش کی گئی تھیں، جن میں سر فہرست کشمیر کے بڑے ندی نالوں پر چھوٹے بند تعمیر کر کے پانی کی مینیجمنٹ کو 2020 تک ترجیحی بُنیادوں پر حل کرنے کا پلان وضع کیا گیا تھا۔ آٹھ سال گُزر گئے، دو حکومتیں جا چُکی، موسمیاتی تبدیلی نے اپنے اثرات دکھانا بھی شروع کر دیے مگر کسی بڑے نالے پر بھی کوئی ڈیم تعمیر نا ہوا۔ اربوں روپے کا جو بجٹ مختص ہوا تھا، اُسے وزیروں اور افسروں کی لگژری گاڑیوں ، مراعات، بیرون ملک عیاشی، اور اللے تللوں میں اُڑا دیا گیا۔ اور جو بچ رہا وہ حکومت پاکستان کو واپس دے دیا گیا کہ ہم سے یہ خرچ نہیں ہو سکتا۔

اب ایسے حالات میں اگر کوئی کشمیری اپنی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آبپاشی ںظام کی درستگی کی جائے یا عیاشیاں ترک کر کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پر خرچ کیا جائے تو پاکستانی میڈیا اُسے بھارتی ایجنٹ قرار دیتا ہے۔

کشمیر کے اضلاع سری نگر اور گاندربل میں پینے کے پانی کے معیار پر کی گئی ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے انتہائی تشویشناک انکشاف...
05/06/2026

کشمیر کے اضلاع سری نگر اور گاندربل میں پینے کے پانی کے معیار پر کی گئی ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے انتہائی تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔ اس مطالعے کے دوران جب پانی کے 200 نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا گیا، تو مجموعی طور پر 90 فیصد سے زائد نمونے قومی اور بین الاقوامی سائنسی معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ تحقیق کے مطابق، شہری دباؤ اور سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے سری نگر میں 94 فیصد اور گاندربل میں 88 فیصد پانی 'کولی فارم بیکٹیریا' سے آلودہ پائے گئے، جو پانی میں فضلے کی آمیزش اور ٹائیفائیڈ و ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ کی واضح علامت ہے۔ سب سے زیادہ آلودگی قدرتی چشموں اور زیرِ زمین پانی میں دیکھی گئی، جبکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے سپلائی ہونے والا پائپوں کا پانی بھی مکمل محفوظ نہیں پایا گیا۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمِ خزاں میں یہ آلودگی مزید بڑھ جاتی ہے، اور اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے صرف روایتی کلورین پر انحصار کافی نہیں ہے؛ بلکہ واٹر سپلائی انفراسٹرکچر کی فوری مرمت اور پانی کی صفائی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔

محققین: میر روحی نیلوفر و دیگر
شعبہ ماحولیاتی سائنس، کشمیر یونیورسٹی، سری نگر، کشمیر

Link:
https://link.springer.com/article/10.1007/s10661-026-15527-3

31/05/2026

سرو کا درخت ایک قدرتی سموگ فلٹر ہے۔ سردیوں میں جب درختوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں تو سرو ہی ہوا صاف کر سکتا ہے۔ مظفرآباد میں اس کی شجرکاری ترجیحی بنیادوں پر ہونی چاہئے۔

30/05/2026

کاربن ڈائی آکسائیڈ بھاری ہونے کے سبب وادیوں کے نشیب میں جمع ہو کر گرمی کو trap کرتی ہے۔ اور اس کا واحد حل نشیبی علاقوں میں سدابہار جنگلات کا قیام ہے۔

قربانی کے بعد گائے کی آلائشوں کو کھلے عام سڑنے کے لیے چھوڑنا نہ صرف تعفن پھیلاتا ہے بلکہ ماحول کو بھی شدید نقصان پہنچاتا...
27/05/2026

قربانی کے بعد گائے کی آلائشوں کو کھلے عام سڑنے کے لیے چھوڑنا نہ صرف تعفن پھیلاتا ہے بلکہ ماحول کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔
ایک گائے کی آلائش سے نکلنے والی میتھین گیس 84 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO_2eq) کے برابر ماحول کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اس کاربن اثر کو ختم کرنے کے لیے 4 درختوں کو پورا 1 سال یا 1 درخت کو 4 سال درکار ہوتے ہیں!

ہم کیا کر سکتے ہیں؟

آلائشوں کو کھلے مقامات پر پھینکنے کے بجائے مٹی میں گہرا دبا دیں یا بائیو گیس پلانٹ میں منتقل کریں۔ اپنی عبادت کو ماحول دوست بنائیے اور صفائی کا خاص خیال رکھیے۔

مظفرآباد کے ندی نالوں کو "قدرتی فلٹر" بنائیے!جب سیوریج کا گندا پانی اوور فلو ہو کر ندی نالوں سے ہوتا ہوا دریائے نیلم اور...
26/05/2026

مظفرآباد کے ندی نالوں کو "قدرتی فلٹر" بنائیے!
جب سیوریج کا گندا پانی اوور فلو ہو کر ندی نالوں سے ہوتا ہوا دریائے نیلم اور جہلم میں گرتا ہے، تو یہ آبی حیات، اور پینے کے پانی کے لیے تباہ کن بن جاتا ہے۔

اس کا قدرتی حل بھی ہے!

نالوں کے کناروں پر بینسھ (Willow)، سفیدے یا چنار جیسے پودے لگائیں۔ ان کی جڑیں پانی سے نائٹروجن، فاسفورس اور زہریلے مادے جذب کر لیتی ہیں۔

یا پھر نالوں میں ریت، بجری اور سرکنڈوں کا قدرتی نظام بنا کر جراثیم کے ذریعے گندگی کو ختم کیا جائے۔

اور نالوں پر چھوٹے بند بنا کر پانی کا بہاؤ سست کریں تاکہ گدلا پن نیچے بیٹھ سکے اور پودوں کو صفائی کا وقت ملے۔
آئیے مل کر اپنے شہر اور دریاؤں کو پاک صاف رکھیں!

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک عام 100 cc موٹر سائیکل اگر سال میں 10,000 کلومیٹر چلے، تو فضا میں تقریباً 400 کلوگرام کاربن ڈائی...
25/05/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک عام 100 cc موٹر سائیکل اگر سال میں 10,000 کلومیٹر چلے، تو فضا میں تقریباً 400 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اضافہ کرتی ہے؟
اس نقصان کو کیسے پورا کیا جائے؟
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ چند درخت لگا دینا کافی ہے، لیکن سائنسی حقیقت یہ ہے کہ کاربن کا یہ اخراج سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر ہم نے اسی سال کے اندر اس کاربن کو فضا سے مستقل طور پر صاف (Fix) کرنا ہے، تو ہمیں زمین پر 18 سے 20 بالغ چیڑھ (Pine) کے درختوں کا ایک مستقل گروپ درکار ہوگا، جو ہر سال اس اخراج کو جذب کرتا رہے۔

16/05/2026

سرو کے درخت قدرتی فلٹر، فضا سے گرد غبار اور دھویں کو ختم کرتے ہیں۔ مظفرآباد کے لئے بہترین درخت۔

سرو کا درخت دیگر درختوں کی نسبت کم جگہ گھیرتا ہے لیکن اپنی لمبائی، گھنے سدابہار پتوں کے سبب شہری علاقوں میں قدرتی فلٹر ک...
15/05/2026

سرو کا درخت دیگر درختوں کی نسبت کم جگہ گھیرتا ہے لیکن اپنی لمبائی، گھنے سدابہار پتوں کے سبب شہری علاقوں میں قدرتی فلٹر کا کام کر سکتا ہے۔ اس کے پیچیدہ، گھنے، اور کھردرے پتے گرد و غبار اور دھویں سے بننے والے PM2.5 کو اپنی سطح پر ٹریپ کر لیتا ہے اور یوں ہوا کو صاف کرتا ہے۔ تیز افزائش کے سبب اچھی مقدار میں کاربن بھی سٹور کر لیتا ہے اور اسکی گہری جڑیں زمین کے اندر موجود آلودہ پانی سے نائٹریٹ جذب کرتی ہیں اور زیر زمین پانی کو صاف کرتی ہیں۔

سرو کو ایسی جگہ پر لگائیں جہاں پانی نہ جمع ہوتا ہو، یعنی خُشک ڈھلوان، یا بلند جگہ۔

Address

UAJK
Muzaffarabad
13100

Telephone

923361155405

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eco-Friends AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Eco-Friends AJK:

Share