10/10/2025
..
بھارت کے زیر انتظام کشمیر والو کی سوچ جو وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور پاکستان کے بارے میں سوچتے ہیں...
#تحریر
...
جموں کشمیر کے ہمارے بھائی ,بہنیں ,بزرگ ,بچے اور ہماری مظلوم مائیں جو گودیں اجاڑ کر بہنیں اپنے بھائیو کو کھو کے بھائی اپنی جانیں لوٹا کے اور اپنی جوانیاں جیلوں کی نظر کر کے یہ سوچ رہے ہیں
کہ اس آذادی کی جنگ میں ہم اکیلے نہیں ہیں ہمارے ساتھ پاکستانی قوم ہے ہمارے ساتھ آذاد کشمیر کے ہمارے اپنے بھائی ہیں جو ہماری تحریک میں ہماری مدد کر رہے ہیں ہمارے لیے پوری دنیا میں آواز بلند کر رہے ہیں ...
پاکستانی میڈیا ہمارے اوپر ہونے والے ظلم کو دنیا کے سامنے لا رہا ہے .
پاکستان کے حکمران ہماری پشت پے کھڑے ہیں دنیا کے ہر فورم پے انڈیا کے ظلم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں وہ اس آس پے اپنی جان کی پروہ کیے بغیر اپنی زندگیاں قربان کر رہے ہیں ہم مر بھی گے تو ہمارے بعد ہمارے مسلم پاکستانی اور آذاد کشمیر کے بھائی ہماری ماؤں بہنوں کے آنچل کی حفاظت کریں گے ہمارے بعد ہمارے بھائی کشمیر کی عزت کو نیلام نہیں ہونے دیں گے اس امید کیساتھ وہ دشمن کو لہلکارتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں ..
جس دن انکو پتہ چلا کے انکی پیٹھ پے کوئی نہیں ہے وہ بے سہارا ہیں جن سے امیدیں وابستہ کی ہیں وہ تو انکے دشمن کی خوشنودی میں لگے ہیں ..
کشمیری کی بیٹیوں کی عصمت دری کرنے والو کشمیر کے خون کے ساتھ ہولی کھیلنے والے فوجیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت انڈیا روانہ کیا جاتا ہے .
ہزاروں کشمیری نوجوانوں کی بینائی چھینے والے مودی کے قدموں کے نیچے ریڈ قالین بھچائی جاتی ہے ..
وہ میڈیا جس کو اپنی آواز دنیا تک پہنچانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں وہ دن رات انڈین فلموں ,ڈراموں اور انکے کلچر کو پاکستان میں نشر کرنے سے فرصت نہیں ملتی سمجھو پھر ان پے کیا گزے گئی پھر کہتے ہو کشمیری غدار ہیں میرے پاکستانی بھائیو آسیہ اندرابی صاحبہ آپکو پتہ ہے کب سے اور کس جرم میں جیل کے کال کوٹھری میں بند ہیں اس نے کسی انڈیا کے فوجی کا قتل نہیں کیا آسیہ اندابی صاحبہ کا جرم بس یہ تھا وہ اپنی گاڑی میں پاکستانی پرچم لہرا کے گھومتی تھی انڈین آرمی کے سامنے پاکستانی پرچم لہرایا تھا اس جرم میں وہ جیل کاٹ رہی ہیں ..
اب مجھے بتاؤ غدار کون ہے پاکستانیوں آپ ہو یا پھر کشمیری ..¿
کشمیر پاکستان کا نعرہ مارتے ہوئے اپنے جسم انڈین آرمی کی گولیوں سے چھلنی کروا رہے ہیں اور پاکستانی عوام خاموش تماشائی حکمران صرف لفظی مذمت اور میڈیا انڈین پروگرامات نشر کرنے میں لگا ہے .. پاکستان سے پیسا کما کے اسی پیسے کے اسلحے سے کشمیر کے لوگو کو مار رہا ہے .. جس دن یوم یکجیہتی کشمیر کا ڈھونگ رچایا جا رہا تھا اسی دن پاکستانیوں نے انڈیا کی دو فلموں کو پاکستان میں دیکھ کر کشمیریوں کے ساتھ یوم یہکجہتی کا اظہار کیا مجھے تو نہیں لگتا اس دن سے تحریک آذادی کو کوئی فائدہ ہوا مگر اسی دن پاکستان نے انڈیا کی فلمیں ریلیز کرے کشمیر کے قاتل انڈیا کو ضرور فائدہ پہنچایا ...
پاکستانی حکمرانو کے لیے..
عشق کشمیر سے بھی انڈیا سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا....؟
ہمدردی کشمیریوں سے بھی انڈیا سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا...؟
منافقت کا دور ختم ہو چکا ہے اگر کشمیریوں کی کسی نے حمایت کرنی ہے تو کھل کے کرے ورنہ ڈرامے بند کر کے کشمیریوں کو اپنے حال میں چھوڑ دیا جائے .....
وسلام
کشمیر کی کوئی بھی پوسٹ شیئر کرنا مت بھولنا...
انشااللہ آذادی کشمیریوں کا مقدر ہے
21:05:2017
2:20Am