خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن

خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن, Community Organization, Muzaffarabad.

خورشید اقبال (شہید) ویلفیئر فاؤنڈیشن
انسانیت کی خدمت، تعلیم، صحت، اور فلاح کے لیے سرگرم۔ آپ کا تعاون ہمارے مشن کو مضبوط بناتا ہے۔

برائے عطیات:
03459572820 (HBL Konnect)
03491560070 (Easypaisa)

آئیے، مل کر امید کا چراغ روشن کریں۔

08/03/2026

الحمد للّٰہ ربّ العالمین
فضلِ خداوندی سے خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام راشن پیکج کی تیاری کا مرحلہ بحسن و خوبی مکمل ہو گیا اور مستحق و نادار گھرانوں تک سامانِ ضرورت پہنچانے کا مبارک سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
یہ کارِ خیر دراصل آپ تمام مخیر حضرات، اہلِ درد اور صاحبِ دل معاونین کے اخلاص، تعاون اور اعتماد کا ثمر ہے، جن کی بدولت خدمتِ انسانیت کی یہ شمع فروزاں ہوئی اور کئی ضرورت مند گھروں میں امید و مسرت کی کرن جا پہنچی۔
بارگاہِ ربِّ کریم میں دستِ دعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بالخصوص ماہِ مبارک رمضان میں اور بالعموم ہر وقت محتاج و مستحق بندوں تک ان کا حق پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے، اور آپ سب کی جان و مال، عمر و صحت اور تمام کاوشوں میں بے پایاں برکتیں نازل فرمائے۔
آئیے! ہم سب مل کر اپنے معاشرے میں محبت، اخوت اور خدمتِ خلق کا یہ چراغ روشن رکھیں، تاکہ محرومیوں کے اندھیروں میں گھرے چہروں پر امید اور خوشی کی روشنی ہمیشہ جگمگاتی رہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے اخلاص کو قبول فرمائے اور اس کارِ خیر کو صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین یا ربّ العالمین 🤲
`خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن` 🌙




27/02/2026

اپنے بچوں کو مسجد ساتھ لے جایا کریں
وہ بڑوں کو دیکھ کر ہی سیکھتے ہیں نماز، ادب اور دین کی
خوبصورت عادتیں ایسے ہی دل میں اُترتی ہیں۔

22/02/2026
خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ایک اہم قدم اٹھا رہی ہے۔ ہمارا مقصد نیک عمل اور ...
15/02/2026

خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ایک اہم قدم اٹھا رہی ہے۔ ہمارا مقصد نیک عمل اور خدمتِ انسانیت کے ذریعے معاشرتی بھلائی کی طرف ایک اور قدم بڑھانا ہے۔
ہم اپنے مستحق بھائیوں اور بہنوں کے لیے راشن پیکجز فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ رمضان میں اپنے روزے آسانی سے رکھ سکیں اور اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔
ہمارا مقصد:
رمضان کے دوران مستحق افراد کو راشن کی فراہمی
ضرورت مندوں کی مدد اور فلاحی سرگرمیوں کا تسلسل
اجتماعی بھلائی اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی ذمہ داری نبھانا

آپ کا چھوٹا سا عطیہ کسی کی زندگی بدل سکتا ہے
اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس نیک عمل میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
ڈونیشن کرنے کے لیے:
📞 HBL Konnect: 03459572820
📞 Easypaisa: 03459572820

Stop paying full priceGet Canva Pro with 80 percent discountAll Premium FeaturesUrdu FontsLimited Seats  available
06/02/2026

Stop paying full price
Get Canva Pro with 80 percent discount
All Premium Features
Urdu Fonts
Limited Seats available

26/06/2025

Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

شہ رگِ وطن کے محافظ کشمیری، زخموں کے ساتھ تنہا کیوں؟ہمارا خطۂ کشمیر، جسے بجا طور پر جنتِ نظیر کہا جاتا ہے، آج نہ صرف دش...
12/05/2025

شہ رگِ وطن کے محافظ کشمیری، زخموں کے ساتھ تنہا کیوں؟

ہمارا خطۂ کشمیر، جسے بجا طور پر جنتِ نظیر کہا جاتا ہے، آج نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کا نشانہ ہے بلکہ اپنی ریاست کی بے اعتنائی کا بھی شکوہ سننے پر مجبور ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے کشمیری عوام نے جس صبر، ہمت اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے لائق ہے۔ ان نہتے لوگوں نے آگ و آہن کی بارش میں بھی اپنے گھروں کو خیرباد کہنے کے بجائے مادرِ وطن کی خاک سے وفاداری نبھائی، مگر اس کا صلہ آج وہ ویران چھتوں، جلی ہوئی فصلوں، ٹوٹے آشیانوں اور زخمی جسموں کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

آزمائشوں کے یہ کٹھن لمحات کوئی پہلا تجربہ نہیں، مگر ہر بار امید کی شمع جلائے یہ باسی حکومت کی جانب حسرت بھری نگاہوں سے تکتے ہیں۔ جن کے گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے، جن کے مویشی گولہ باری کا ایندھن بنے، اور جن کے بچے دہشت کے سائے میں پرورش پا رہے ہیں، ان کے لیے فقط تعزیت یا خالی وعدے کافی نہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے: کیا ریاست کا فرض صرف سرحدوں کا دفاع ہے یا سرحد پر بسنے والوں کی فلاح بھی اسی فریضے کا حصہ ہے؟

جو شہید ہو گئے، ان کی عظمت و ایثار کو کوئی زبان بیان نہیں کر سکتی۔ وہ تو ابدی نیند سو گئے، مگر ان کے پسماندگان کے لیے حکومت کی خاموشی ایک اور کرب بن چکی ہے۔ زخمیوں کا حال بھی کچھ بہتر نہیں۔ جن کے جسم دشمن کی گولیوں سے چھلنی ہوئے انہیں بہترین علاج معالجہ کی سہولیات میسر کی جائیں۔

اب وقت آ گیا ہے کہ ایوانِ اقتدار کے در و دیوار ان پکاروں کی بازگشت سے لرزیں۔ حکومتِ وقت سے بھرپور اپیل ہے کہ وہ محض اعلانات تک محدود نہ رہے بلکہ زمینی سطح پر عملی اقدامات کرے۔ جن کے مکانات اور املاک تباہ ہوئے ہیں، انہیں فوری اور مناسب مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے آشیانے بسا سکیں۔ زخمیوں کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور شہداء کے لواحقین کو نہ صرف مالی بلکہ سماجی تحفظ بھی دیا جائے۔

اہلِ اقتدار کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر شہ رگ کے محافظ محرومیوں کے سمندر میں ڈوب گئے تو پھر مرکز کی قوت بھی کمزور پڑ جائے گی۔ یہ وقت ہے کہ حکمران دل سے نہیں تو کم از کم فرض سے سوچیں، اور ان کشمیریوں کا سہارا بنیں جو آج بے سہارگی کی تصویر بنے کھڑے ہیں۔

*خورشید اقبال (شہید) ویلفیئر فاؤنڈیشن*
*"خدمت، قربانی اور امید کا روشن چراغ"
*📲 03469791090*
*📲 03459572820*

*تقریبِ تقسیمِ انعامات – خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک اور روشن قدم* مورخہ 25 مارچ 2025، *خورشید اقبال شہید ...
26/03/2025

*تقریبِ تقسیمِ انعامات – خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک اور روشن قدم*

مورخہ 25 مارچ 2025، *خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن* کے زیرِ اہتمام *گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈنہ* میں تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ یہ تقریب تنظیم کے تعلیمی میدان میں کیے گئے مثبت اقدامات کی ایک روشن کڑی تھی، جس کا مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔

اس پُروقار تقریب میں *ممبر قاسم صاحب، قاری غلام مرتضیٰ صاحب، اور خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے محترم منظور حسین صاحب نے شرکت کی* ، جبکہ والدین، معززینِ علاقہ اور اساتذہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ننھے منے طلبہ نے نہایت پُرجوش انداز میں تقاریر، نعت خوانی، اور دیگر علمی و ادبی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ یہ لمحات بچوں کی خوشی اور اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت تھے۔

*مہمانانِ گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تعلیمی و تنظیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچوں کی کارکردگی، اساتذہ کی انتھک محنت، اور فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی بھرپور تحسین کی۔ اس موقع پر محترم منظور حسین صاحب نے تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی، فاؤنڈیشن کی تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی معاشرتی بھلائی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔*
ہم تمام والدین، معززینِ علاقہ، اساتذہ، اور مہمانانِ گرامی کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

تعلیم کے اس روشن چراغ کو جلائے رکھنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ:
*"یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی"*

*— خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن*







Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to خورشید اقبال شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن:

Share