UC Langla AJK

UC Langla AJK یونین کونسل لانگلہ ضلع ہٹیاں بالا میں واقع ہے۔ اس یونین کونسل میں مختلف قبائل زیر آباد ہیں۔

⚠️ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج ⚠️کل بروز جمعہ لانگلہ، بناوں، بیلہ، سراں، دھنی، کوٹلی، کنیری ،سیری، با...
25/12/2025

⚠️ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج ⚠️

کل بروز جمعہ لانگلہ، بناوں، بیلہ، سراں، دھنی، کوٹلی، کنیری ،سیری، باگھسر اور چھیلاں کے عوام بجلی کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پُرامن احتجاج کر رہے ہیں۔

ان علاقوں کے عوام کئی بار ایس ڈی صاحب اور ضلع انتظامیہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کر چکے ہیں، مگر افسوس کہ بار بار شکایات کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، گھریلو زندگی، کاروبار، تعلیم اور روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔

اب عوام کا صبر جواب دے چکا ہے۔ یہ احتجاج کسی فرد یا ادارے کے خلاف نہیں بلکہ اپنے بنیادی حق کے لیے ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے، ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

عوام متحد ہیں — حق لے کر رہیں گے۔

25/12/2025

یونین کونسل لانگلہ ضلع جہلم ویلی

ریٹائرڈ مدرس سلیمان گکھڑ صاحب کی اہلیہ محترمہ اور بشارت گکھڑ, اسحاق گکھڑ, اخلاق گکھڑ کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد وفات پا چکی ہیں

جنکی نماز جنازہ آج بروز جمعرات شام 4.30 بجے لانگلہ, ڈونگڑی کے مقام پر ادا کیا جائے گا

یونین کونسل لانگلہ جیپ حادثہ میں وفات پا جانے والے اورنگزیب تنولی کی نمازِ جنازہ انکی مقامی گاؤں بانڈی میں ادا کی جارہی ...
25/09/2025

یونین کونسل لانگلہ

جیپ حادثہ میں وفات پا جانے والے اورنگزیب تنولی کی نمازِ جنازہ انکی مقامی گاؤں بانڈی میں ادا کی جارہی ہے۔ مرحوم اچھے اخلاق، محبت بھرے رویے اور خدمتِ خلق کے جذبے کی وجہ سے علاقے میں پہچان رکھتے تھے۔ ان کی اچانک وفات نے پورے گاؤں اور علاقے کو غمگین کر دیا ہے۔

نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں رشتہ داروں، دوستوں، معززینِ علاقہ نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

انا للہ وانا الیہ راجعونیونین کونسل لانگلہ کے رہائشی اورنگزیب تنولی ایک افسوسناک گاڑی حادثہ کے باعث وفات پا گئے۔ان کی نم...
25/09/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون

یونین کونسل لانگلہ کے رہائشی اورنگزیب تنولی ایک افسوسناک گاڑی حادثہ کے باعث وفات پا گئے۔
ان کی نمازِ جنازہ آج صبح 9:00 بجے گاؤں بانڈی لانگلہ میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا کرے۔ 🤲

مرحوم ایک نیک، ملنسار اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

I just want to say a big thanks to the plateform of "Jammu Kashmir Awami Joint Action Committee"میں نے جب سے ہوش سنبھالا...
14/09/2025

I just want to say a big thanks to the plateform of "Jammu Kashmir Awami Joint Action Committee"

میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے، کوئی بھی عوامی ایوینٹ دیکھا ہے تو اُس میں اپر کلاس آئی مِین سو کالڈ لیڈرز کے لیے ایک الگ سٹیج سجایا جاتا ہے، مخصوص طبقے کے لیے مخصوص کرسیاں اور عام لوگ جہاں جگہ ملے وہاں بیٹھ جائیں، یہ پبلک ایوینٹس ہم نے دیکھے ہیں آج تک ۔ شکریہ عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہ اِس نے اپنے پبلک ایونٹس میں اِس روایت کو دفن کر دیا ہے ۔

میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں کہ ایک پلیٹ فارم سے اتنے بڑے بڑے پبلک ایونٹس ہو رہے ہیں، کوئی سٹیج نہیں ہے، کوئی تفریق نہیں ہے ۔ سب بیٹھے ہیں، میرے اور آپ کے بنیادی مسائل کی بات ہو رہی ہے، کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا، مقصد صرف ایک کہ بنیادی انسانی حقوق ہم سب کو ملنے چاہئیں ۔

This is what we need from our political leaders, this is the spirit of leadership we deserve.

میں سب پولیٹیکل لیڈرز سے یہی ریکویسٹ کروں گا کہ خدارا اِس انسانی تفریق کو آپ بھی ذہن سے نکالیں، آئیں عوام کے بیچ بیٹھیں ۔ دیکھیں اور سُنیں کہ ایک عام انسان، ایک مزدور جو آپ ہی کا ووٹر ہے، وہ کس حال میں ہے، وہ کتنا سفر کر رہا ہے، اُس کے کیا مسائل ہیں ۔ آئیں اپنے ان لوگوں میں بیٹھیں جنہوں نے آپ پر بھروسہ کیا اور آپ کو با اختیار بنایا، مگر آپ ایوانوں میں پہنچ کر اُس غریب کو بھول گئے ۔ اس عوام کو اعتماد میں لیں، اِس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ۔ ہم نے کتابوں میں پڑھا تھا کہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں، یہ عوام اب اس چیز کو ثابت کرنے کی اہلیت میں آ چکے ہیں ۔ بہت فرسٹریشن ہے، خاص کر نوجوانوں میں، ان کے بنیادی حقوق اور جائز مطالبات سنیں اور اپنے اختیارات کے تحت اُن کو پورا کریں ۔آپ اِسی لیے ہیں اسمبلیوں میں، آپ کو یہی کام کرنے کے لیے منتخب کیا ہے عوام نے ۔
اور اگر آپ سے نہیں ہو رہا، تو خدارا چھوڑ دیں، پھر نئے لوگوں کو موقع دیں ۔

ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم کا شکریہ کہ اس نے نوجوانوں میں شعور بیدار کیا، اُنہیں طاقت دی، انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں سے وہ اپنے حقوق کی بات کر سکتے ہیں ۔

یونین کونسل لانگلہ کے نوجوانوں کو انتہائی مختصر وقت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ایک کامیاب ایوینٹ منعقد کروانے پر دِلی مبارکباد ۔

عبدالمنان فاروق

14/09/2025

🇳🇵⛳ انقلاب

UC Langla Youth alongside Core Member Jammu Kashmir Awami Action Committee AJK.
14/09/2025

UC Langla Youth alongside Core Member Jammu Kashmir Awami Action Committee AJK.

13/09/2025

کل بروز اتوار دن 12 بجےحق ملکیت حق حکمرانی کانفرنس جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر انتظام یونین کونسل لانگلہ میں منعقد ہو رہی ہے سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

13/09/2025

کور ممبر جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی جناب شوکت نواز میر صاحب کا کل یونین
کونسل لانگلہ میں ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام کے حوالے سے گفتگو۔

Address

Muzaffarabad AJK
Muzaffarabad
13180

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UC Langla AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share