05/08/2021
مورخہ 3 جولائی تا حال 2021 کو سوشل میڈیا کمپین کے ذریعے اور مختلف مقامات پر بلدیاتی نظام کی بحالی کے بینرز آویزاں کیئے گئے جن کا مقصد عوام میں بلدیاتی نظام کی بحالی کے حوالے سے آگاہی دینا تھا جبکہ ایم ایل ایز کو یہ باور کروانا تھا کہ جمہوریت کی اصل روح بلدیاتی نظام کی بحالی سے ہی وابستہ ہے۔ بلدیاتی نظام کی بحالی سے گاؤں کی سطح کے بنیادی کام گاؤں کے منتخب لوگ ضرورت کے مطابق کرتے ہیں جس سے کرپشن کا خاتمہ اور اداروں میں بہتری آتی ہے اسکے علاؤہ بلدیاتی نظام کی بحالی سے ایم ایل ایز کو صرف اور صرف اداروں کی معاشی اور سماجی ترقی پر توجہ دینا ہوتا ہے بلکہ پائیدار قانون سازی کے لئے بھی ماحول سازگار ہو جاتا ہے۔آئیں ہم۔سب مل کر آذاد کشمیر میں بلدیاتی نظام کی بحالی کے لئے جانی اور مالی مدد کریں اور ایڈمنسٹریٹرز کے نظام کے خلاف آواز بلند کریں۔
بلال امجد
تحریک بحالی بلدیاتی نظام
سی۔ای۔او آرگنائزیشن فار بیسک ڈیمو کریسی
0300-5424442