Young Doctors democratic unity AJK

Young Doctors democratic unity AJK Young doctors Democratic unity AJK is the official platform of all doctors of AJK.

محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ پروگرام کے لیے درخواستیں طلبمظفرآبادڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ، ...
29/05/2026

محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب

مظفرآباد
ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کے ٹیچنگ ہسپتالوں اور آزاد کشمیر سے باہر مختلف شعبہ جات میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ (FCPS Part-II/MCPS) کے لیے آزاد کشمیر کے نیشنل میڈیکل گریجویٹس سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور، SKBZ/CMH مظفرآباد، SKBZ/CMH راولاکوٹ، AIMS مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر سے باہر مختلف اسپیشلٹیز میں مجموعی طور پر 41 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ ان نشستوں میں جنرل سرجری، جنرل میڈیسن، گائنی اینڈ آبس، یورولوجی، ای این ٹی، ریڈیالوجی، ڈرماٹولوجی، آرتھوپیڈک، پیڈز، نیورولوجی، پلمونولوجی، نیورو سرجری، کریٹیکل کیئر مینجمنٹ، ایمرجنسی کیئر اور دیگر اہم شعبہ جات شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق درخواستیں صرف آزاد کشمیر کے اسٹیٹ سبجیکٹ ہولڈرز سے طلب کی گئی ہیں جبکہ میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ امیدواران اپنی مکمل درخواستیں بمعہ مطلوبہ دستاویزات مورخہ 15 جون 2026 تک ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس F-Block نیو ڈسٹرکٹ کمپلیکس اولڈ سیکرٹریٹ مظفرآباد میں جمع کروائیں گے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔ مزید برآں منتخب امیدواروں کے لیے حلف نامہ اور شورٹی بانڈ جمع کروانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت تربیت مکمل کرنے کے بعد محکمہ صحت میں خدمات انجام دینا ہوں گی۔ درخواست فارم محکمہ صحت آزاد کشمیر کی ویب سائٹ https://health.ajk.gov.pk/ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین۔

The Advertisement will be published tomorrow in the newspapers Nawa-i-Waqt, Pakistan Observer, Kashmir Express, Jammu Kashmir, and Sada-e-Chinar.

احتجاجی ہنگامی نوٹس ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی تحریک ...
26/05/2026

احتجاجی ہنگامی نوٹس

ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی تحریک کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر کو مطالبات کی فوری منظوری اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن کی جانب سے جاری مراسلہ نمبر 19-50/ایچ ای ایف/26 مورخہ 25 مئی 2026ء کے مطابق چارٹر آف ڈیمانڈ زیر نمبر 15/ایچ ای ایف/26/A.K مورخہ 30 جنوری 2026ء حکومت آزاد کشمیر کو پیش کیا گیا تھا، جس پر جناب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، جناب سیکرٹری صحت عامہ، جناب سیکرٹری خزانہ، جناب وزیر صحت عامہ، جناب وزیر خزانہ اور جناب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ متعدد اہم اجلاس منعقد ہوئے۔ فیڈریشن کے مطابق تمام حکام بالا نے مطالبات کو جائز قرار دیا، تاہم بارہا یقین دہانیوں اور وعدوں کے باوجود تاحال مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن نے احتجاجی شیڈول جاری کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق مورخہ 27 مئی 2026ء بروز بدھ عیدالاضحیٰ کے دن پورے آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے بعد مورخہ یکم جون تا 3 جون 2026ء تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔ مزید برآں مورخہ 4 جون 2026ء بروز جمعرات آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے محکمہ صحت عامہ کے ملازمین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کمپلیکس مظفرآباد میں جمع ہوں گے جہاں مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے بھرپور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ اگر مورخہ 5 جون 2026ء تک مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو احتجاج کے دوران ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم دوران احتجاج ایمرجنسی سروسز مکمل طور پر بحال رہیں گی تاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید سجاد حسین نقوی
ڈپٹی سیکرٹری جنرل میر محمد عارف

16/05/2026

ہیلتھ ایمپلائرز فیڈریشن ازاد جموں کشمیر
اعلامیہ
18 مئی 2026 بروز سوموار مکمل ہڑتال اور ڈویژن سطح کے مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا. اس دوران سیکریٹری صاحب صحت عامہ کی تحریک پر سیکریٹری صاحب فنانس نے مالیاتی منظوری بابت ہیلتھ الاؤنس اور سروس سٹرکچر دے دی ہے یہی نہیں بلکہ جناب وزیراعظم نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے معاملہ مالیاتی کمیٹی میں بغرض منظوری ار سال فرما دیا ہے اور 20 مئی کو کمیٹی کا اجلاس ہونا طے پایا ہے. ان حالات و واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کی قیادت جس میں 11 تنظیمیں شامل ہیں اور 15 ہزار ہیلتھ ملازمین کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے نیک نیتی خیر سگالی کے جذبے کے اظہار کے لیے 18 مئی 2026 کو اعلان کردہ مکمل ہڑتال اور ڈویژن سطح کے مظاہروں کو اب مورخہ21 مئی 2026 بروز جمعرات کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس دوران دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال پہلے کی طرح جاری و ساری رہے گی. اور چارٹر اور ڈیمانڈ پر عمل درامد تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاملات کی یکسو نہ ہونے کی صورت میں 27 مئی عید الاضحی کے دن تحصیل کی سطح پر مظاہر ہے کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن نے واضح کیا ہے ہیلتھ الاؤنس جملہ ملازمین محکمہ صحت عامہ کے تمام کیڈرز AHPs نرسز ہیلتھ ورکرز NISP امپلائرز۔ ٹیکنیکل ورکرز کے سروس سٹرکچر اور ٹریننگ پالیسی ہیلتھ فاؤنڈیشن کے قیام ہیلتھ ورکرز کی ریگولائزیشن MNCH پروگرام نارمل میزانیہ پر منتقلی۔ ڈگری کلاسز۔ کم سے کم اجرت کا قانون۔ پر عمل درامد تک کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 4جون کو پورے آزاد کشمیر کے ملازمین صحت مظفرآباد میں مظاہرہ کرے گے۔ اس فیصلے کوHEF کی تمام تنظیمات کی حمایت حاصل ہے اور تمام تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں اتفاق رائے سے طے کیا گیا۔اور جو نمائندگان موجود نہیں تھے ان سے فون پر مشاورت کی گئی۔اس کے بعد اب کسی قسم کا کوئی ردوبدل کس صورت نہیں ھوگا۔ اور آخر میں غلام جیلانی میر صاحب کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا۔ اور ان کے لیے دعا مغفرت بھی کی گئی ۔

15/05/2026

نیوز الرٹ. 18 مئی بروز سوموار آزاد کشمیر میں صحت عامہ کے تمام ملازمین ڈوثرنل سطح پر ضلع جہلم نیلم مظفرآباد مظفرآباد کے مقام پر پلندری حویلی باغ راولاکوٹ راولاکوٹ میرپور بھبھر میر پور کوٹلی کی تمام تحصیلے کوٹلی میں پرامن احتجاج ہو گا تمام ملازمین صحت عامہ بروقت اپنے ڈوثرنل ہیڈ کوارٹر پر جمع ہو وہاں پر ہی آیندہ کا پروگرام دیا جائے گا انشاءاللہ
سردار خالد محمود سرپرست اعلیٰ
ڈاکٹر عٹمان محبوب چیرمین
سید یسرب بشر واہیس چیئرپرسن
سید سجاد حسین نقوی سیکرٹری جنرل
شبنم آزاد ایڈیشنل سیکرٹری جنرل
خالدشریف وائس چیئرمین
افضل شاہین وائس چیئرمین
سردار امتیاز وائس چیئرمین
روبیلا خانم وائس چیئرمین
اشتیاق وائس چیئرمین
ساجد عظیم وائس چیئرمین
فوزیہ جبین وائس چیئرمین حفیظ اعوان وائس چیئرمین خان ارشد چیئرمین شاہدہ سرور صفورہ کاظمی رحمت کاظمی میر محمد عارف

09/05/2026
مظفرآباد " اسلام علیکم: پریس ریلیز" اجلاس ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر" ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن آزاد جموں و...
08/05/2026

مظفرآباد " اسلام علیکم:
پریس ریلیز"
اجلاس ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر"
ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر میں شامل تنظیموں کا نمائندہ اجلاس آج مورخہ 08 مئی 2026 بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز جمعہ جناح ڈینٹل ھسپتال مظفرآباد میں زیر صدارت سرپرست اعلی سردار خالد محمود , چیئرمین ایچ ای ایف ڈاکٹر عثمان محبوب اعوان " چیرمین پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن/ وائس چیئرمین ایچ ای ایف آزاد کشمیر راجہ خالد شریف آف میرپور منعقد ھوا " اجلاس میں دو تائی اکثریت سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں 30 جنوری 2026 کو جناب چیف سیکرٹری کو دیئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیل کے ساتھ مشاورت کی گئی اور حکومتی ارباب اختیارز کے ساتھ ھونے مذاکرات پر بھی مرکزی مزاکراتی کمیٹی نے تنظیمی عہدیداران کو بریفننگ دی گئی اور جناب سیکرٹری صحت عامہ کی جانب سے ہیلتھ الاؤنس اور سروس سٹرکچر کی سمریز منظوری کے لیئے محکمہ مالیات کو ارسال کر دی گئی تھی اس تناظر میں جناب سیکرٹری صحت عامہ نے جناب وزیر صحت عامہ " جناب وزیر خزانہ" جناب وزیر اعظم سے بھی اس سلسلہ میں منظوری حاصل کرتے ھوئے جناب سیکرٹری مالیات سے بھی منظوری حاصل کر لی گئی ھے (بقول جناب سیکرٹری صحت عامہ) اس سلسلہ میں جناب سیکرٹری صحت عامہ کی کامل یقین دھانی کروائے جانے کی روشنی میں جلد از جلد نوٹیفکیشن کے اجراء فرمائے جانے کیئے جانے کے تناظر میں مورخہ 11 مئی 2026 بروز پیر سے محکمہ مالیات / سیکرٹری صاحب مالیات کے خلاف پورے آزاد کشمیر میں ھونے والے احتجاجی مظاہرے/ مستقل ھڑتال کو 17 مئی 2026 تک مؤخر کیئے جانے سے اتفاق فرمایا ھے اور جناب وزیر خزانہ "جناب وزیر صحت عامہ" جناب چیف سیکرٹری " جناب سیکرٹری صحت عامہ" جناب سیکرٹری مالیات سے اپیل کی جاتی ھے کہ منظور کیئے گئے مطالبات جس میں ہیلتھ الاؤنس یکم جولائی 2022 کی رننگ بیسک تنخوا کے برابر" یکم اپریل 2026 سے دیئے جانے اور سروس سٹرکچر کی منظوری کے نوٹیفکیشن بلا تاخیر جاری کیئے جائیں تا کہ ملازمین محکمہ صحت عامہ کے ساتھ کی گئی ناانصافی کا ازالہ کیا جا سکے اور ملازمین اپنے جائز حقوق کے لیئے ھڑتال/ احتجاج کرنے پر مجبور نہ ھوں " اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر منظور شدہ مطالبات اور ایچ ای ایف کے عہدیداران سے طے شدہ اصول کے مطابق نوٹیفکیشن کا اجراء محکمہ مالیات نہیں کرتا " تو ایسی صورت میں محکمہ مالیات کی بیوروکریسی کے خلاف اپنے جائز حقوق کی منظوری کے لیئے ھڑتال / احتجاج کے لیئے مجبور ھونگے"اجلاس میں جناب وزیراعظم" جناب وزیر صحت عامہ" جناب وزیر خزانہ" جناب سیکرٹری صحت عامہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کے جائز حقوق کو دیئے جانے کا فیصلہ کیا ھے " وسلام"
سید سجاد حسین نقوی
مرکزی سیکرٹری جنرل پمسا/ ایچ ای ایف "

میر محمد عارف ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایچ ای ایف "محمد اشتیاق عباسی وائس چیرمین ایچ ای ایف" ربیلہ خانم نرسنگ آفیسر وائس چیئرمین ایچ ای ایف "

رحمت الٰہی کاظمی جنرل سیکرٹری ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن" فوزیہ جبین وائس چیئرمین ایچ ای ایف راجہ ساجد عظیم صدر MNCH/ وائس چیئرمین ایچ ای ایف

عبد الرحمن کمال رابطہ سیکرٹری ایچ ای ایف
راجہ محمد رائیس خان
جنرل سیکرٹری سپورٹنگ سٹاف ایسوسی ایشن
چوھدری واجد حسین جنرل سیکرٹری پمسا ڈویژن مظفرآباد رابطہ سیکرٹری ایچ ای ایف

پریس ریلیز وزیراعظم ازاد جمعوں وکشمیر  جناب راجہ فیصل ممتاز راٹھور ۔وزیر خزانہ جناب چوہدری قاسم مجید ۔اور وزیر فزیکل پلا...
03/05/2026

پریس ریلیز
وزیراعظم ازاد جمعوں وکشمیر جناب راجہ فیصل ممتاز راٹھور ۔وزیر خزانہ جناب چوہدری قاسم مجید ۔اور وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ جناب چوہدری یاسر سلطان سے مرکزی وائس چیرمین ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن آزاد کشمیر راجہ خالد شریف کی سربراہی میں ضلعی صدر پیرا میڈیکل اسٹاف کامران جرال۔ ساجدحیسن چوہدری صدر HEO ضلع میرپور۔فراز اختر چوہدری صدر غیر جرید ملازمین ضلع میرپور۔ تحصیل صدرHEO چوہدری محمد حنیف و دیگر کی ملاقات محکمہ صحت عامہ کہ ملازمین کہ ہیلتھ الاؤنس اور سروس سٹرکچر اور جملہ مسائل پر گفتگو وزیراعظم ازاد کشمیر اور وزراء حکومت نے ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کہ اصولی موقف کی حمایت کی اور مکمل حل کی یقین دھانی کرائی اور انشاء اللہ بہت جلد اس پر عمل درآمد کی یقین دھانی کرائی گئی ۔
رابطہ سیکرٹری ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کمال عبدل رحمان

اسلام علیکم "    " مظفرآباد پریس ریلیز "ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس راجہ خالد شریف چیرمین پیرا اس...
30/04/2026

اسلام علیکم "
" مظفرآباد پریس ریلیز "
ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس راجہ خالد شریف چیرمین پیرا اسٹاف ایسوسی ایشن کی صدارت میں منعقد ھوا" دوران اجلاس چیرمین ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن آزاد کشمیر ڈاکٹر عثمان محبوب اعوان سے بھی مشاورت کی گئی" اجلاس میں ایچ ای ایف میں شامل تمام تنظیموں کی رائے کے مطابق یکم مئی 2026 سے ھونے والی مکمل ھڑتال/احتجاج کو مورخہ 10 مئی تک ملتوی کر دیا گیا یکم مئی کو عالمی یوم مزدوراں کے موقع پر صرف یک جہتی کا اظہار کیا جائے کسی بھی قسم کا کوئی احتجاج نہیں کیا جائے گا" کیوں کہ جناب سیکرٹری صحت عامہ نے ہیلتھ الاؤنس کو یکم جولائی 2022 کی رننگ بیسک تنخوا کے برابر دیئے جانے اور سروس سٹرکچر کے لیئے مالیاتی رضا مندی کے لیئے دو الگ الگ سمریز منظوری کے لیئے سیکرٹری صاحب مالیات کو ارسال کر دی ھوئی ھیں اور ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیے جانے "ایم این سی ایچ کو نارمل میزانیہ پر لانے کا بھی اصولی فیصلہ ھو چکا ھے" جناب سیکرٹری صحت عامہ کی جانب سے ہیلتھ الاؤنس اور سروس سٹرکچر کا بلا تاخیر حکومتی منظوری سے نوٹیفکیشن کے اجراء کی یقین دھانی کروائی ھے اس یقین دھانی کے تناظر میں مورخہ 10 مئی 2026 تک ھڑتال/ احتجاج کو ملتوی کیا گیا ھے اور سیکرٹریٹ مالیات کے تاخیری حربے استعمال کرنے کے تناظر میں دو گھنٹے کی ٹوکن ھڑتال جاری رھے گی " لیکن جناب سیکرٹری صحت عامہ کی جانب سے مثبت اور انتہائی دلچسپی لینے کی وجہ سے کوئی بھی احتجاج نہیں کیا جائے گا اگر محکمہ مالیات نے جناب سیکرٹری صحت عامہ کی جانب سے بھیجی گئی سمریز پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیئے جاتے تو ایسی صورت میں مورخہ 11 مئی 2026 بروز پیر پورے آزاد کشمیر میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر محکمہ مالیات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے اور آئندہ کے لائے عمل کا بھی اعلان بھی کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مطالبات پورے نہیں کیئے جاتے تو ایسی صورت میں عید الاضحی کے دن بھی پورے آزاد کشمیر میں ایچ ای ایف میں شامل تنظیمیں اپنے مطالبات کی منظوری کے لیئے اپنی بیوی بچوں سمیت احتجاج کریں گے۔ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ایک محکمے میں اور اسلامی معاشرے میں ایک مقام اور ایک ھی محکمہ میں ڈیوٹی سر انجام دینے میں امتیازی سلوک کیا جا رھا ھے۔ اجلاس میں جناب وزیر صحت عامہ" جناب وزیر خزانہ اور جناب سیکرٹری صحت عامہ کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انھوں ایچ ای ایف کے مطالبات کو منظور کرتے ھوئے ہیلتھ الاؤنس اور سروس سٹرکچر کی منظوری کے لیئے محکمہ مالیات کو تحریک کر دی گئی ھے۔اجلاس میں سرپرست اعلی سردار خالد محمود خان "
سینئر وائس چیئرپرسن محترمہ یسرب بشیر" سید سجاد حسین نقوی " میر محمد عارف " اشتیاق عباسی" فوزیہ جبین" شاھدہ سرور عباسی" صفورہ کاظمی" قائم صدر پمسا راجہ رفاقت نصیر" ضلعی صدر پیرا میڈیکل راجہ صداقت خان" جنرل سیکرٹری پمسا ڈویژن مظفرآباد چوھدری واجد"سید لیاقت نقوی" نائلہ کرن نرس" عاصمہ میر نرس" فہمیدہ کوثر نرس" ملک احتشام ضلعی صدر HEO" اقبال اعوان ڈویژن صدر HEO" غزالہ MNCH" راجہ تسلیم خان صدر ایمز" وقار گیلانی جنرل سیکرٹری ایمز" ذوالفقار شاہ صدر ضلع جہلم ویلی" چوھدری فیصل گجراتی"راجہ عامر الیاس سینئر نائب پیرا میڈیکل "راجہ ساجد عظیم صدر MNCH " گلناز میر LHV" پروین ظفرLHV" ملک اشراف مرکزی راہنما HEO نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکنڈ لائن 13 رکنی مرکزی مزاکراتی بھی تشکیل دی گئی" وسلام
ڈاکٹر عثمان محبوب اعوان
چیرمین ایچ ای ایف "
سید سجاد حسین نقوی
سیکرٹری جنرل پمسا/ HEF"
میر محمد عارف ڈپٹی سیکرٹری جنرل HEF"
چوھدری واجد حسین
جنرل سیکرٹری پمسا ڈویژن مظفرآباد/ رابطہ سیکرٹری HEF"

سکریٹری صحت  آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر برگیڈیئر عامر رضا ٹیپو کی سربراہی میں ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزادکشمیر کے نما...
30/04/2026

سکریٹری صحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر برگیڈیئر عامر رضا ٹیپو کی سربراہی میں ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزادکشمیر کے نمائندگان کے ساتھ معاملات کی یکسوئی کے لیے اہم اور ہنگامی میٹنگ جاری ہے
ہیلتھ الاونس اور سروس سٹکریچر کے متعلق جلد اہم پیش رفت متوقع۔۔

23/04/2026

مظفرآباد
ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے چیف سیکرٹری کو ارسال کردہ حتمی نوٹس میں تفصیل سے آگاہ کیا ہے کہ فیڈریشن نے زیر نمبر 15/HEF/2026 مورخہ 30 جنوری 2026 کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ حل نہ ہونے کی صورت میں 6 فروری 2026 کو ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ اور 13 فروری 2026 سے روزانہ دو گھنٹے (صبح 10 بجے تا دوپہر 12 بجے) ٹوکن ہڑتال کی جائے گی، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے مذکورہ تاریخوں پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور نہایت مہذب انداز میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ ملازمین نے عیدالفطر کے موقع پر بھی ہڑتال کی کال دی تھی تاہم وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے تنظیمی عہدیداران کو طلب کر کے 30 مارچ 2026 تک مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے اجرا کی یقین دہانی پر ہڑتال مؤخر کر دی گئی۔ بعد ازاں دفاتر کھلنے پر دوبارہ ٹوکن ہڑتال اور ڈویژنل سطح پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ اس دوران ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سیکرٹری صحت، وزیر صحت اور وزیر خزانہ سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں جن میں بارہا مطالبات تسلیم کرنے اور جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانیاں کروائی گئیں، مگر تاحال کوئی عملی پیش رفت نہ ہو سکی۔ انہی یقین دہانیوں کے باعث ملازمین نے نہ صرف ڈویژنل سطح کے احتجاج محدود کیے بلکہ 7 اپریل 2026 کو مظفرآباد میں مجوزہ بڑے احتجاجی دھرنے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا۔ فیڈریشن کے مطابق گزشتہ 68 دنوں سے ملازمین دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال اور ہر سوموار کو ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں، جبکہ پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا جسے حکومتی یقین دہانی پر مؤخر کیا گیا، تاہم اس کے باوجود مطالبات پر کوئی عملدرآمد نہ ہونے سے ملازمین میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ نوٹس میں حکومت کو متنبہ کیا گیا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مطالبات کی منظوری اور باقاعدہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے 30 اپریل 2026 تک مہلت دی جاتی ہے، بصورت دیگر یکم مئی 2026 سے بامر مجبوری محکمہ صحت عامہ کے تقریباً 15 ہزار جریدہ و غیر جریدہ ملازمین مکمل کام چھوڑ ہڑتال پر چلے جائیں گے، جس دوران صرف ایمرجنسی سروسز بحال رکھی جائیں گی، اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی، جبکہ مطالبات کی منظوری اور عملدرآمد تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Doctors democratic unity AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share