27/08/2025
سرلی سچہ/
جنگلی تیندوا آبادی میں گھس آیا گزشتہ رات میر لعل حسین کا ایک بیل ایک بکرا مار ڈالا علاقے میں خوف وہراس جنگلی چیتوں نے آبادیوں میں بھرمار اور تباہی مچا دی ہے ، لوگوں کے قیمتی جانور غیر محفوظ اور انسانی زندگیوں کو بھی ان جنگلی خون خور جانوروں سے خطرہ لاحق حکمہ وائلڈ لائف جنگلی تیندوے سے عوام کی جانوں کو بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے یا جنگلی چیتے کو مارنے کی اجازت دی جائے ، اب ایک غریب آدمی کے لیے یہ بہت بڑا نقصان ہے اسکا ازالہ کیا جائے لیکن محکمہ وائلڈ لائف خواب غفلت میں ہے اور آئے روز اس طرح کے نقصانات سامنے آتے ہیں نہ تو غریب لوگوں کو اس کا معاوضہ ملتا ہے اور نہ ہی ان جنگلی چیتوں کے نقصانات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں اگر کوئی شخص جنگلی جانور کو مار دے تو محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کی جانب سے بھاری جرمانہ اور قید کی سزائیں دی جاتی ہیں،لیکن اگر یہی جانور قیمتی مال مویشیوں یا انسان کی جان لے لیں تو متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کا کوئی واضح طریقہ کار موجود نہیں ، علاقہ مکینوں کا حکومت سے یہ مطالبہ ھیکہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور جنگلی جانوروں سے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر یہ جہاں نظر آئے مار دیے جائیں گے ۔