08/08/2026
🌱 ہمدرد چیریٹی آرگنائزیشن کی ماہانہ میٹنگ 🌱
آج ہمدرد چیریٹی آرگنائزیشن کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں علاقے کی بہتری اور مستحق افراد کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
14 اگست کی مناسبت سے شجرکاری اور عوام میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر بھی خصوصی بات ہوئی۔
ہمدرد چیریٹی آرگنائزیشن پہلے بھی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے۔ قبرستان، جنازہ گاہ اور دیگر مقامات پر پودے لگانے کے ساتھ ساتھ عوام کی ضرورت اور خواہش کے مطابق مختلف اقسام کے پودے بھی وقتاً فوقتاً فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اچھے معیار کے پھول دار درخت منگوا کر بازاروں، سڑکوں، اسکولوں اور قبرستان میں لگائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہر اس شخص کو بھی ایک درخت فراہم کیا جائے گا جو اس کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری لے گا
اگر آپ بھی اس کارِ خیر میں معاونت کرنا چاہتے ہیں یا پودے لگانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہمدرد چیریٹی آرگنائزیشن سے رابطہ کریں۔ 🌱