غازی پور ویلفئیریوتھ سوسائٹی

غازی پور ویلفئیریوتھ سوسائٹی شعور۔ احساس خدمت

بسم اللہ الرحمٰن الرحیمالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہغازی پور ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی میں شرکت ...
07/08/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

غازی پور ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی میں شرکت فرمانے والی تمام معزز شخصیات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خاص طور پر ہم اپنے معزز، مخلص، اور سوسائٹی کے دیرینہ محسن جناب خان اشرف خان صاحب کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس بابرکت محفل کی رونق کو دوبالا فرمایا۔

جناب خان اشرف خان صاحب، جو اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں، وہاں کامیابی کے ساتھ اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت، خلوص، اور جذبۂ خدمت سے نہ صرف اپنا مستقبل روشن کیا بلکہ ہمیشہ غازی پور ویلفیئر سوسائٹی کا بھرپور ساتھ دیا۔

آپ کا تعاون سوسائٹی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ آغاز ہی سے آپ نے سوسائٹی پر اعتماد کیا اور غازی پور سٹی میں اپنی قیمتی زمین فراہم کی جس پر آج سوسائٹی کی بلڈنگ قائم ہے۔ یہی بلڈنگ آج سوسائٹی کے مرکزی دفتر اور واٹر فلٹریشن آر او پلانٹ کا مرکز بھی ہے، جہاں سے اہلِ علاقہ مسلسل مستفید ہو رہے ہیں۔

عید ملن پارٹی کے موقع پر بھی خان صاحب نے نہ صرف خصوصی شرکت فرمائی بلکہ سوسائٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلٹریشن پلانٹ کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے کا مالی تعاون بھی پیش فرمایا۔ ان شاء اللہ جلد یہ پلانٹ سولر سسٹم پر منتقل کر دیا جائے گا، جس سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور سوسائٹی دیگر رفاہی منصوبوں پر بہتر انداز میں کام کر سکے گی۔

خان اشرف خان صاحب غریبوں اور مستحقین کے ساتھ ہمیشہ دستِ تعاون دراز رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو نوازشیں عطا فرمائی ہیں، آپ انہیں اللہ کی راہ میں خرچ کر کے شکر کا بہترین طریقہ اختیار کر رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، کامیابی، خوشیوں اور مزید برکتوں سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین
*غازی پور ویلفیئر سوسائٹی*

25/10/2024

ایک غریب باپ اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنے کی کوشش میں بری طرح سے ناکام ہورہا ہے
پرسوں اسکی بیٹی کی بارات ہے اور وہ باپ پریشانی کے عالم میں آپکی مدد کا متقاضی ہے!

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when غازی پور ویلفئیریوتھ سوسائٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share