28/02/2026
استاد محترم بابا جی حضرت قاری عطاء اللہ عزیز صاحب کی سلامتی اور صحت کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے اور اپنی تدریسی خدمات کو پہلے کی طرح جاری رکھنے کی توفیق دے۔ ان کی بیماری کے دوران ہم سب ان کے لیے دعاگو ہیں۔
جب ہم ان کی پرانی ویڈیوز دیکھتے ہیں تو ان کی تدریسی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے، جب وہ مکمل صحت کے ساتھ اپنے شاگردوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم دے رہے تھے۔
ان کی سالوں کی محنت اور تدریسی سرگرمیوں نے ہزاروں شاگردوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ کیا ہے، جو آج دنیا بھر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور ان کے ہزاروں شاگردوں کی دعائیں ان کے شامل حال ہوں۔
آمین یا رب العالمین 🤲🏻