Sufism

Sufism Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sufism, Community Organization, Lahore, Model Town.

وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ﴿١٨٦

..اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں
دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیئے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تا

کہ نیک رستہ پائیں (١٨٦

سورة البقرة

And when My servants question thee concerning Me -- I am near to answer the call of the caller, when he calls to Me; so let them respond to Me, and let them believe in Me; haply so they will go aright. (186)

تصّوف و سلوک ، اصلاحِ نفس ، تزکیہ باطن یا بالفاظِ دیگر تعمیرِ سیرت کا نام ہے۔ اور تعمیرِ سیرت کی عمارت کا اساسی پتھر ہستیِ باری تعالی پر ایمان و ایقان ہے۔۔۔۔ ہاں وہ ذاتِ باری تعالی کہ ایک مخفی خزانہ تھی۔ اس نے چاہا کہ پہچانا جائے ، اس ارادے کی تکمیل میں کائنات وجود پذیر ہوئی اور بے کراں و لا انتہا کائنات کے اس کرہِ زمین کو گوناگوں مخلوقات سے آباد اور حضرتِ انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دے کر ان سب کو اس کی خدمت کے لئے اس کے زیرِ نگیں کر دیا گیا اور غایتِ تخلیقِ انسانی محض عبادتِ الٰہی قرار دی گئی۔





"اور ہم نے جن اور انسان کو پیدا ہی عبادت کے لیے کیا ہے۔"

سورۃ الزاریات

18/04/2026
10/05/2025

الصلوةُ وَالسَّلامُ عَلَيْكَ يَا سَيِّدِي يَا رَسُولَ اللهِ.
درود و سلام ہو آپ پر، اے میرے آقا، اے اللہ کے رسول!

يَا اللهُ يَا اللهُ يَا اللهُ
اے اللہ! اے اللہ! اے اللہ

نَشْهَدُ أَنَّنَا نُحِبُّ سَيِّدَنَا رَسُولَ اللهِ، وَنُحِبُّ آلَ بَيْتِ سَيِّدِنَا رَسُولَ اللهِ، وَنُحِبُّ صَحَابَةَ سَيِّدِنَا رَسُولَ اللهِ، وَنُحِبُّ كُلَّ مَنْ أَحَبَّ سَيِّدَنَا رَسُولَ اللهِ، وَنَسْأَلُكَ يَا اللهُ أَنْ تَجْعَلَنَا مَحْبُوبِينَ عِنْدَ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللهِ

ہم تجھے گواہ بناتے ہیں کہ ہم اپنے آقا رسول اللہ ﷺ سے محبت کرتے ہیں، آپ کی آل سے محبت کرتے ہیں، آپ کے صحابہ سے محبت کرتے ہیں، اور ہر اس شخص سے محبت کرتے ہیں جو رسول اللہ ﷺ سے محبت کرتا ہے۔ اے اللہ! ہم تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کے نزدیک محبوب بنا دے۔

* إِنَّ الحَبِيبَ أَخْبَرَ أَنَّ الرَّجُلَ مَعَ مَنْ أَحَبَّ، وَنَشْهَدُكَ أَنَّنَا نُحِبُّهُ، وَنَسْأَلُكَ أَنْ نَكُونَ فِي زُمْرَتِهِمْ، وَأَنْ نَكُونَ فِي مُعِيَّتِهِمْ، وَأَنْ تُنَوِّرَنَا بِأَنْوَارِهِمْ يَا رَبَّ العَالَمِينَ
* بیشک تیرے حبیب ﷺ نے فرمایا کہ انسان اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔ ہم تجھے گواہ بناتے ہیں کہ ہم آپ ﷺ سے محبت کرتے ہیں، اور ہم تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں ان کی جماعت میں شامل کر، ان کی رفاقت عطا فرما، اور ان کے نور سے ہمیں منور کر دے، اے رب العالمین!

* إِلَهَنَا وَخَالِقَنَا وَمَوْلَانَا، أَنْتَ غَوْثُنَا وَأَنْتَ غِيَاثُنَا، وَأَنْتَ رَجَاؤُنَا وَأَنْتَ سُؤْلُنَا، ذُنُوبُنَا كَثِيرَةٌ وَآثَامُنَا عَظِيمَةٌ، أَنِخْنَا مَطَايَانَا عِنْدَ بَابِكَ فَلَا تَحْرِمْنَا، اللَّهُمَّ اعْتِقْ رِقَابَنَا مِنَ النِّيرَانِ، اللَّهُمَّ اعْتِقْ رِقَابَنَا مِنَ النَّارِ، وَاعْتِقْ رِقَابَ آبَائِنَا وَأُمَّهَاتِنَا وَمَشَايِخَنَا وَأَصْحَابَ الحُقُوقِ عَلَيْنَا، وَاعْتِقْ رِقَابَنَا أَجْمَعِينَ مِنَ النَّارِ يَا رَبَّ العَالَمِينَ
* اے ہمارے معبود، خالق اور مالک! تو ہی ہماری فریاد رسی کرنے والا ہے، تو ہی ہماری امید ہے، تو ہی ہماری مراد ہے۔ ہمارے گناہ بہت ہیں اور ہماری خطائیں بڑی ہیں۔ ہم اپنی سواریاں تیرے دروازے پر بٹھا دیتے ہیں، پس ہمیں محروم نہ کر۔ اے اللہ! ہماری گردنیں آگ سے آزاد کر، ہمارے ماں باپ، اساتذہ، اور جن کے ہم پر حقوق ہیں، سب کی گردنیں آگ سے آزاد فرما، اے رب العالمین!

* تَوَجَّهْنَا إِلَيْكَ يَا اللهُ، وَتَوَسَّلْنَا بِأَسْمَائِكَ الحُسْنَى يَا اللهُ، وَتَوَسَّلْنَا بِحُبِّنَا لِلْحَبِيبِ الأَعْظَمِ إِلَيْكَ
* اے اللہ! ہم تیری طرف رجوع کرتے ہیں، تیرے خوبصورت ناموں کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں، اور اپنی محبتِ حبیبِ اعظم ﷺ کے طفیل تیری بارگاہ میں حاضر ہوئے ہیں۔

* يَا اللهُ أَنْ تَقْبَلَ رَجَاءَنَا، وَأَنْ تَقْبَلَ دُعَاءَنَا، نَسْأَلُكَ عِزًّا لِأُمَّةِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ، وَنَسْأَلُكَ نَصْرًا لِأُمَّةِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ، وَنَسْأَلُكَ فَرَجًا عَاجِلًا لِأُمَّةِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ، وَنَسْأَلُكَ يَا اللهُ أَنْ تَحْفَظَ شَبَابَ أُمَّةِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ، وَأَنْ تَحْفَظَ أَعْرَاضَ نِسَاءِ أُمَّةِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ، وَأَنْ تَحْفَظَ بُلْدَانَ أُمَّةِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ، وَأَنْ تَحْفَظَهُمْ يَا اللهُ بِحِفْظِكَ المَتِينِ، وَأَنْ تَتَوَلَّاهُمْ بِجُنْدِكَ وَمَلَائِكَتِكَ المُقَرَّبِينَ
* اے اللہ! ہماری امیدیں قبول فرما، ہماری دعائیں قبول فرما۔ ہم تجھ سے سیدنا محمد ﷺ کی امت کی عزت، فتح، اور فوری کشادگی مانگتے ہیں۔ اے اللہ! اس امت کے نوجوانوں، عورتوں کی عصمتیں، اور ملکوں کو محفوظ رکھ۔ اپنی مضبوط حفاظت اور فرشتوں کی مدد سے ان کی نگرانی فرما۔

* يَا رَبَّ العَالَمِينَ، أَنْ تُحَصِّنَنَا الحَصِينَ، تَوَسَّلْنَا إِلَيْكَ فَلَا تَرُدَّنَا خَائِبِينَ وَلَا عَنْ بَابِكَ مَطْرُودِينَ، اجْعَلْهَا سَاعَةَ إِجَابَةٍ يَا رَبَّ العَالَمِينَ، لَا تُفَرِّقْنَا إِلَّا بِذَنْبٍ مَغْفُورٍ وَتِجَارَةٍ لَا تَبُورَ، وَانْشِرَاحًا فِي الصُّدُورِ وَتَيْسِيرًا فِي الأُمُورِ، وَفِي الجِنَانِ أَعْلَى القُصُورِ، وَصُحْبَةَ سَيِّدِنَا الرَّسُولِ
* اے رب العالمین! ہمیں مضبوط قلعے کی طرح محفوظ فرما۔ ہم تیری طرف متوجہ ہوئے ہیں، پس ہمیں ناامید یا تیرے دروازے سے دور نہ کر۔ اے رب! اسے قبولیت کا وقت بنا دے۔ ہمیں صرف مغفرت یافتہ گناہوں، کامیاب تجارت، دلوں کی کشادگی، آسانیاں، جنت کے بلند محل اور رسول اللہ ﷺ کی صحبت نصیب فرما۔

* اللَّهُمَّ بِمَنِّكَ وَكَرَمِكَ يَا أَكْرَمَ الأَكْرَمِينَ، لَا تَدَعْ لَنَا ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ، وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ، وَلَا دَيْنًا إِلَّا قَضَيْتَهُ، وَلَا مُبْتَلًى إِلَّا عَافَيْتَهُ، وَلَا ضَالًّا إِلَّا هَدَيْتَهُ، وَلَا أَعْزَبًا إِلَّا زَوَّجْتَهُ، وَلَا عَقِيمًا إِلَّا أَعْطَيْتَهُ، وَلَا مَرِيضًا إِلَّا شَفَيْتَهُ وَعَافَيْتَهُ، وَلَا جُنْدِيًّا مُسْلِمًا إِلَّا نَصَرْتَهُ، وَلَا أَسِيرًا مُسْلِمًا إِلَّا فَكَكْتَهُ، وَلَا مَيِّتًا إِلَّا رَحِمْتَهُ
* اے سب سے زیادہ کرم کرنے والے! اپنے فضل سے ہمارے تمام گناہ معاف فرما، ہر پریشانی دور کر، ہر مقروض کا قرض ادا کر، ہر بیمار کو شفا دے، ہر گمراہ کو ہدایت دے، ہر کنوارے کو شادی نصیب فرما، بانجھ کو اولاد عطا کر، ہر مسلمان فوجی کو فتح دے، قیدیوں کو آزاد کرا، اور ہر مردے پر رحم فرما۔

* اللَّهُمَّ ارْحَمْ يَا رَبَّنَا آبَاءَنَا وَارْحَمْ أُمَّهَاتِنَا وَارْحَمْ أَجْدَادَنَا، وَارْحَمْ مَشَايِخَنَا، وَمَنْ سَلَكُونَا يَا رَبَّ العَالَمِينَ.
* اے ہمارے رب! ہمارے والدین، دادا دادیوں، اساتذہ، اور ہماری تربیت کرنے والوں پر رحم فرما، اے رب العالمین!

* يَا ذَا الجُودِ وَالمِنَّةِ، اجْعَلْ قُبُورَهُمْ رَوْضَةً مِنْ رِيَاضِ الجَنَّةِ.
* اے سخاوت اور احسان کرنے والے! ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔

* يَا سَرِيعَ الرِّضَا، سَتَرْتَ مَا مَضَى فَاسْتُرْ مَا بَقِيَ.
* اے جلد راضی ہونے والے! جو گزر گیا اس کا تو نے پردہ رکھا، جو باقی ہے اسے کی پردہ پوشی فرما۔

* يَا اللهُ اسْتُرْنَا بِسَتْرِكَ الجَمِيلِ، وَتَوَلَّنَا بِجُنْدِكَ وَمَلَائِكَتِكَ المُقَرَّبِينَ، وَلَا تُصَرِّفْنَا إِلَّا بِذَنْبٍ مَغْفُورٍ، يَا رَبَّ العَالَمِينَ، اغْفِرْ زَلَّاتِنَا يَا اللهُ، وَاسْتُرْ عَوْرَاتِنَا يَا اللهُ، وَاسْتُرْنَا فَوْقَ الأَرْضِ، وَاسْتُرْنَا تَحْتَ الأَرْضِ، وَلَا تُشْمِتْ فِينَا عَدُوًّا وَلَا حَاسِدًا.
* اے اللہ! ہمیں اپنی رحمت کے پردے میں چھپا لے، اپنے فرشتوں کے ذریعے ہماری حفاظت فرما۔ ہمیں صرف مغفرت یافتہ گناہوں کے ساتھ لوٹا۔ اے رب! ہماری خطائیں معاف فرما، ہماری کمزوریاں چھپا، زمین پر اور زمین کے نیچے ہماری پردہ پوشی فرما، اور ہمارے دشمنوں کو ہم پر شماتت کا موقع نہ دے۔

* اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِالصِّهْيَوْنِيَّةِ.
* اے اللہ! صیہونیوں کو تیرے حوالے کرتے ہیں،(تو ہی ان سے بدلہ لے۔)

* اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِاليَهُودِ.
* اے اللہ! یہودیوں کو تیرے حوالے کرتے ہیں۔(تو ہی ان سے بدلہ لے۔)

* اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِالنَّصَارَى.
* اے اللہ! نصرانیوں کو تیرے حوالے کرتے ہیں۔(تو ہی ان سے بدلہ لے۔)
* اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِالمَجُوسِ.
* اے اللہ! مجوسیوں کو تیرے حوالے کرتے ہیں۔ ۔(تو ہی ان سے بدلہ لے۔)

* اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِالهِنْدُوسِ.
* اے اللہ! ہندوؤں کو تیرے حوالے کرتے ہیں(تو ہی ان سے بدلہ لے۔)
* اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِهِمْ فَإِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَكَ.
* اے اللہ! انہیں اپنی پکڑ میں لے، کیونکہ وہ تیری قدرت سے باہر نہیں۔

* أَذِلَّهُمْ بَدَدًا وَلَا تَبْقِي مِنْهُمْ أَحَدًا.
* انہیں رسوا کر دے اور ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑ۔

اللَّهُمَّ كَمَا فَعَلُوا بِالمُسْلِمِينَ فَافْعَلْ بِهِمْ، عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ يَا رَبَّ العَالَمِينَ، أَنْتَ المُنْتَقِمُ يَا اللهُ، انْتَقِمْ لِهَذِهِ الأُمَّةِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ.
* اے اللہ! جیسا انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ کیا، ویسا ہی ان کے ساتھ کر، فوری طور پر، اے رب العالمین! اے انتقام لینے والے! اس امت کا بدلہ لے، اے زندہ اور قائم رہنے والے!

أَحْيِ قُلُوبَنَا بِالإِيمَانِ، أَحْيِ قُلُوبَنَا بِمَحَبَّةِ فَخْرِ بَنِي عَدْنَانَ، أَحْيِ قُلُوبَنَا بِكُلِّ مَا يُرْضِيكَ يَا حَنَّانُ يَا مَنَّانُ.
ہمارے دلوں کو ایمان سے زندہ کر، بنی عدنان کے فخر ﷺ کی محبت سے زندہ کر، ہر اس چیز سے زندہ کر جو تجھے پسند ہو، اے مہربان، اے عطا کرنے والے!

رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ، وَقِنَا فِتْنَةَ المَحْيَا، وَقِنَا فِتْنَةَ المَمَاتِ، وَقِنَا فِتْنَةَ المَسِيحِ الدَّجَّالِ.
اے ہمارے رب! ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما، آگ کے عذاب سے بچا، زندگی اور موت کی آزمائشوں سے محفوظ رکھ، اور مسیح دجال کی فتنہ سے بچا۔

رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا، رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا، رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ، وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا، أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى القَوْمِ الكَافِرِينَ.
اے رب! اگر ہم بھول گئے یا غلطی کی تو ہمیں نہ پکڑ۔ ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا گیا۔ ہماری طاقت سے باہر چیزوں کا ہم سے مطالبہ نہ کر۔ ہمیں معاف کر دے، ہماری مغفرت فرما، اور ہم پر رحم کر۔ تو ہی ہمارا مالک ہے، پس کافروں پر ہمیں فتح عطا فرما۔

انْصُرْنَا عَلَى اليَهُودِ الظَّالِمِينَ، وَعَلَى النَّصَارَى المُعْتَدِينَ، وَعَلَى الهِنْدُوسِ قَتَلَةِ المُسْلِمِينَ، وَعَلَى المَجُوسِ أَعْدَاءِ هَذَا الدِّينِ.
ہمیں ظالم یہودیوں، متعدی نصرانیوں، مسلمانوں کے قاتل ہندوؤں، اور اس دین کے دشمن مجوسیوں پر فتح عطا فرما۔

اللَّهُمَّ احْفَظْنَا وَذُرِّيَّاتِنَا مِنْ شَرِّ شَيَاطِينَ الإِنْسِ وَالجَانِّ، يَا حَنَّانُ يَا مَنَّانُ، أَنْتَ حِصْنُ المَكِينِ، أَنْتَ رَبُّ العَالَمِينَ.
اے اللہ! ہمیں اور ہماری اولاد کو انسانوں اور جنوں کے شیطانوں کے شر سے بچا، اے مہربان، اے عطا کرنے والے! تیرا در ہی مضبوط پناہ گاہ ہے، تو ہی رب العالمین ہے۔

أَنْتَ غَوْثُ الغَوْثِ المُسْتَغِيثِينَ، وَرَجَاءُ الرَّاجِينَ.
تو ہی فریاد رسوں کا فریاد رس اور امیدواروں کی امید ہے۔

سَأَلْنَاكَ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، أَنْ تُحْيِيَ قُلُوبَنَا بِالإِيمَانِ، أَنْ تُحْيِيَ قُلُوبَنَا بِمَحَبَّةِ فَخْرِ بَنِي عَدْنَانَ، سَيِّدِ الأَنَامِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ.
اے زندہ اور قائم رہنے والے! ہم تجھ سے مانگتے ہیں کہ ہمارے دلوں کو ایمان اور بنی عدنان کے فخر، سید الانام حضرت محمد ﷺ کی محبت سے زندہ کر دے۔

اللَّهُمَّ يَا أَكْرَمَ الأَكْرَمِينَ، اجْعَلْهَا سَاعَةَ إِجَابَةٍ.
اے سب سے زیادہ کرم فرمانے والے! اسے قبولیت کا وقت بنا دے۔

إِلَهِي فِي النَّفْسِ حَاجَاتٌ وَحَاجَاتٌ، وَأَنْتَ قَاضِي الحَاجَاتِ.
اے میرے معبود! دل میں بہت حاجتیں ہیں، اور تو ہی حاجت روا ہے۔

يَا قَاضِيَ الحَاجَاتِ، اقْضِ لَنَا الحَاجَاتِ، يَا دَافِعَ البَلِيَّاتِ، ادْفَعْ عَنَّا البَلِيَّاتِ، يَا حَلَّ المَشْكِلَاتِ، حُلَّ لَنَا المَشْكِلَاتِ.
اے حاجتیں پوری کرنے والے! ہماری حاجتیں پوری کر۔ اے مصیبتوں کو ٹالنے والے! ہماری مصیبتیں دور کر۔ اے مشکلات حل کرنے والے! ہماری مشکلات حل فرما۔

اللَّهُمَّ اجْعَلْ حَيَاتَنَا فِي هَذِهِ المَدِينَةِ المُنَوَّرَةِ، وَاجْعَلْ رِزْقَنَا وَرِزْقَ أَوْلَادِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا إِلَى يَوْمِ الدِّينِ فِي المَدِينَةِ المُنَوَّرَةِ.
اے اللہ! ہماری زندگی مدینہ منورہ میں گزار، اور ہمارا، ہماری اولاد کا رزق قیامت تک مدینہ منورہ میں مقدر فرما۔

اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا مَسْكَنَنَا، وَاجْعَلْهَا مَدْفَنَنَا، وَاجْعَلْهَا مَبْعَثَنَا يَا رَبَّ العَالَمِينَ.
اے رب العالمین! اسے ہمارا گھر بنا، ہماری قبر بنا، اور ہمارے اٹھنے کی جگہ بنا دے۔

اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا الأَدَبَ لِلمَدِينَةِ المُنَوَّرَةِ، وَارْزُقْنَا الأَدَبَ مَعَ حَبِيبِنَا وَسَيِّدِنَا رَسُولِ اللهِ، وَارْزُقْنَا الأَدَبَ مَعَ آلِ بَيْتِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللهِ، وَارْزُقْنَا الأَدَبَ مَعَ صَحَابَةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللهِ، وَارْزُقْنَا الأَدَبَ مَعَ كُلِّ مَنْ أَحَبَّ سَيِّدَنَا رَسُولَ اللهِ، بِمَنِّكَ وَكَرَمِكَ يَا أَكْرَمَ الأَكْرَمِينَ.
اے سب سے زیادہ کرم فرمانے والے! ہمیں مدینہ منورہ کے ادب، اپنے حبیب رسول اللہ ﷺ، آپ کی آل، صحابہ، اور ہر محبت کرنے والے کے ساتھ ادب عطا فرما۔

اللَّهُمَّ اقْبَلْ زِيَارَةَ الزَّائِرِينَ.
اے اللہ! زائرین کی زیارت قبول فرما۔
اللَّهُمَّ اقْبَلْ عُمْرَةَ المُعْتَمِرِينَ.
اے اللہ! معتمرین کا عمرہ قبول فرما۔

اللَّهُمَّ اكْتُبِ الحَجَّ لِلمُحِبِّينَ، بِمَنِّكَ وَكَرَمِكَ يَا أَكْرَمَ الأَكْرَمِينَ.
اے سب سے زیادہ کرم فرمانے والے! اپنے فضل سے محبت کرنے والوں کے لیے حج لکھ دے۔

إِلَهِي نَجِّنَا مِنْ كُلِّ ضِيقٍ بِجَاهِ المُصْطَفَى مَوْلَى الجَمِيعِ.
* اے میرے معبود! مصطفی ﷺ کے طفیل ہمیں ہر تنگی سے نجات دے۔

وَهَبْ لَنَا فِي مَدِينَتِهِ قَرَارًا بِإِيمَانٍ، وَدَفْنًا بِالبَقِيعِ.
ہمیں ایمان کے ساتھ مدینہ میں سکونت عطا فرما، اور بقیع میں دفن ہونے کی توفیق دے۔

سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ العِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ، وَسَلَامٌ عَلَى المُرْسَلِينَ، وَالحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العَالَمِينَ.
تیرا رب، عزت والا رب، ان (کافروں)کے بیانوں سے پاک ہے۔ تمام رسولوں پر سلامتی ہو، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو رب العالمین ہے۔

اللَّهُمَّ احْفَظْ أَوْلَادَنَا، بَنَاتِنَا، وَأَعْرَاضَنَا، وَأَوْلَادَ أوْلَادٍنَا وَبِلَادَنَا يَا رَبَّ العَالَمِينَ.
اے رب العالمین! ہمارے بیٹوں، بیٹیوں، عصمتوں،اور اولاد کی اولادوں اور ملکوں کی حفاظت فرما۔

وَاحْفَظْ أَوْلَادَنَا، وَاجْعَلْهُمْ لِلنَّبِيِّ مُحِبِّينَ.
ہماری اولاد کو محفوظ رکھ اور انہیں نبی ﷺ کا محبت کرنے والا بنا۔

l
ارْزُقْ أَوْلَادَنَا زَوْجَاتٍ صَالِحَاتٍ.
ہماری اولاد کو نیک بیویاں عطا فرما۔

وَارْزُقْ بَنَاتِنَا أَوْلَادَ الصَّالِحِينَ، وَارْزُقْهُمُ الذُّرِّيَّةَ الطَّيِّبَةَ، وَالمَالَ الحَلَالَ، وَابْعَدْ عَنْهُمْ طُلَقَاءَ السُّوءِ.
ہماری بیٹیوں کو صالح اولاد، پاکیزہ نسل، حلال مال عطا فرما، اور انہیں برے لوگوں سے دور رکھ۔

يَا رَبَّنَا عِنْدَنَا مَرْضَى، أَنْتَ تَعْلَمُ أَمْرَاضَنَا الظَّاهِرَةَ وَالبَاطِنَةَ.
اے ہمارے رب! ہمارے لوگ بیمار ہیں، تو ان کے ظاہری اور پوشیدہ بیماریوں کو جانتا ہے۔

نَسْأَلُكَ شِفَاءً لِأَمْرَاضِنَا الظَّاهِرَةِ وَالأَمْرَاضِ البَاطِنَةِ، عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ يَا رَبَّ العَالَمِينَ.
ہم تجھ سے ظاہری اور باطنی بیماریوں کی فوری شفا مانگتے ہیں، اے رب العالمین!

اللهَ يَرْحَمُ آبَاءَنَا وَآبَاءَكُمْ، وَأُمَّهَاتِنَا وَأُمَّهَاتِكُمْ، وَمَشَايِخَنَا وَمَشَايِخَكُمْ أَجْمَعِينَ.
اللہ ہمارے اور تمہارے والدين،د اور تمام اساتذہ پر رحم فرمائے۔

سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ العِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ، وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلٍیْنْ وَالحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العَالَمِينَ.
تیرا رب، عزت والا رب، ان کے بیانوں سے پاک ہے۔ تمام رسولوں پر سلامتی ہو، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔

اللهُ رَبِّي جَلَّ اللهُ، مَا فِي قَلْبِي غَيْرُ اللهِ نُورِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اللہ میرا رب ہے، میرے دل میں اللہ کے سوا کچھ نہیں، اوع محمد ﷺ اللہ کے نور کے۔

لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، سَيِّدُنَا وَحَبِيبُنَا وَقُرَّةُ أَعْيُنِنَا سَيِّدُنَا مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ.
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہمارے آقا، محبوب، اور آنکھوں کی ٹھنڈک سیدنا محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔

خادم ابوالقاسم ضیائی،
مدینہ منورہ.

Address

Lahore
Model Town

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sufism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share