YDA Mirpur AJK

YDA Mirpur AJK YDA is a platform of united young doctors to fight for the rights of health professionals and protection of patients' rights. LONG LIVE YDA ��

Alhamdulillah We are  very thankful to our  AJK doctors community who trusted us with  heavy mandate in  YDA AJK  electi...
29/08/2024

Alhamdulillah
We are very thankful to our AJK doctors community who trusted us with heavy mandate in YDA AJK elections and PMA Elections .
What we JAC(YDA AJK/PMA AJK) promised we are almost there.

We are near historical landmark of Pay Raise of AJK DOCTORS equal to Federal in Supereme Court of AJK.

Insha Allah Very soon Detail Decsion of supreme court of AJK will be released and and it will be shared with Doctors Community of AJK.

it was all Due To Special efforts of Both Organization YDA AJK And PMA AJK and Their Presidents Dr Wajid Ali khan and Dr Ahsan Tasleem and all Their dedicated Teams .

Doctors Joint Action Committee AJK YDA AJK/PMA AJK fought the Case in High Court and as well as supereme Court AJK .

Today Dr Wajid Ali khan , Dr Arshad Raja , Dr Waqar Ashraf Butt ,Dr Raja Basharat Hayat khan and Dr Bilal Ahmed Shaikh Participated in Hearing and Our Lawyer Raja Sajjad Khan sb and His Team Defended our case Today in Supereme Court of AJK.

Insha Allah Good News Regarding Pay raise of AJK Doctors coming Soon.

Long Live YDA AJK/PMA AJK
United we Stand

SpokesPerson Doctors Joint Action
Committee AJK(PMA AJK/YDA AJK)

Dr Raja Basharat Hayat (President PMA Dist Mzd)
Dr Waqar Ashraf Butt(Vice Chairman YDA AJK)

18/05/2024

کشمیر میں حقوق کیلئے تحریک ایک سال پرانی تھی اور حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ کچھ معاہدات بھی ہو چکے تھے البتہ حکومت نے انکو عملی جامہ پہنانے کیلئے کچھ نہ کیا ۔۔۔۔ اس تناظر میں بجلی کے معاملے پر ایک کیس ہائیکورٹ مظفرآباد میں چل رہا تھا ۔۔۔ جب واپڈا کو طلب کیا گیا تو انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ بجلی حکومت آزاد کشمیر کو 2 روپے انسٹھ پیسے کے حساب سے 2003 سے دے رہے ۔۔۔۔ تب تحریک نے نیا رخ لیا ۔۔۔ کیونکہ اس سے پہلے بجلی کے معاملے پر حکومت ازاد کشمیر واپڈا/فیڈرل گورنمنٹ کے کردار اور اپنی بے بسی کا اظہار کرتی تھی ۔۔۔۔ حکومتی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ۔۔۔۔۔ پر امن احتجاج کے ابتدائی دنوں میں پاکستانی میڈیا پر مکمل بلیک آوٹ رہا ۔۔۔۔ پھر جب حقوق کی تحریک کو انڈین میڈیا نے پروپیگنڈہ کر کے پاکستان سے آزادی کی تحریک دکھانا شروع کیا تو ہمارے ملک کے اصل مقتدر حلقوں کی آنکھ کھلی اور نیشنل میڈیا میں احتجاج کو کوریج ملی ۔۔۔۔ تب تک پاکستانی قوم تک بھی اس حقوق کی تحریک کو ریاست مخالف بنا کر پیش کیا جا چکا تھا ۔۔۔ آزاد کشمیر کی لوکل ملز کا آٹا پہلے بھی سستا تھا جس پر سبسڈی آزاد کشمیر کی حکومت اپنے بجٹ سے دیتی تھی ( وہ الگ بات ہیکہ وہ آٹا مافیا اور دیگر مقتدرہ کے کالے کاروبار کی نظر ہوتا رہا اور عام آدمی تک اسکے ثمرات کم ہی پہنچتے ) ۔۔۔۔ اب جب سستی بجلی کے ریٹس کا اعلان ہوا تو اس پر کچھ پاکستان کے صوبوں کے دوستوں کو اعتراض ہے ۔۔۔ تو میرے بھائیو آپکو کس نے روکا ہے کہ اپنے اشرافیہ کی مراعات کم کرواؤ ؟ آپکو کس نے روکا ہے کہ وہ بجلی بنانے والی کمپنیاں جو بغیر بجلی بنائے رقم وصول کرتی اور بل عوام بھرتی سن سے اس طرح کے بے ہودہ معاہدوں کو ختم کرواؤ ؟
پھر اس تحریک کے دوران سب معاملات طے ہونے کے بعد رینجرز کو کس نے بلایا ؟ کیوں بلایا ؟ کس نے گولیاں چلانے کا حکم دیا یہ ابھی تک معمہ ہی ہے ۔۔۔۔۔!! احتجاج ختم ہونے کے بعد بھی کئ دن تک انٹرنیٹ معطل رہا اسکا بھی جواب کوی نہیں دے گا ۔۔۔ اور ہاں جو بے گناہ موت کے گھاٹ اتار دیے گئے جو زخمی کر دیے گا انکو انصاف کون دے گا ؟؟
وہی حلقہ جو پورے ملک پر قابض ہے اسی کی سب کارستانیاں ہیں ۔۔۔ کشمیریوں کی پر امن حقوق کی تحریک کو بغیر خون آلود کیے ان سے دیکھا نہ گیا اور انا کی تسکین کیلئے یہ رنگ دینے کی کوشش کی گئ ۔۔۔۔ اور ہاں یہ یاد رہے یہ حقوق کی تحریک تھی نہ ہی کوئ رائے شماری کی ۔۔۔۔ جب احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلیں تو پھر آپکے لیے پیار کے جزبات پیدا نہیں ہوتے فطری عمل ہے ۔۔۔۔ اس لیے باقی کسی صوبے والے کو سستی بجلی اور انکے حقوق چاہیے تو اپنی حکومتوں سے مانگیں ۔۔۔ کشمیریوں کا لانگ مارچ مظفرآباد کی طرف تھا نہ کہ اسلام آباد یا لاہور کہ کسی کو مسئلہ ہو رہا ۔۔۔۔۔ اب کشمیر میں ڈاکٹر کی ابتدائ تنخواہ 70 ہزار کے قریب ہے ہم نے یہ نہیں کہا کہ پنجاب والوں اور فیڈرل والوں کو انکی حکومت زیادہ کیوں دے رہی ۔۔۔ اس میں انکی قربانیاں ہیں ۔۔۔ اسی طرح کشمیریوں کی بھی قربانیاں ہی ۔۔۔۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں ۔۔۔ اور بھی ڈھیر قربانیاں دی ہیں پاکستان کو روشن کرنے کیلیے ۔۔۔۔۔
(ڈاکٹر خواجہ ابرار احمد)

18/05/2024

🚨 اطلاعات کیمطابق کرغیزستان کے شہر بشکیک میں بڑے پیمانے پر پاکستانی طلباء اور انٹرنیشنل یونیورسٹیوں کے طلباء کے ہاسٹلز پر لوکل طلباء/عوام کی جانب سے حملے اور کئی غیر ملکی طلباء کے جان بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،لوکل پولیس حملوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہے،ہنگامے بڑے پیمانے پر پھیل چکے ہیں طلباء کے ہاسٹلز اور گھروں کو توڑ کر حملے کئے جا رہے ہیں.

🔴 حکومت پاکستان فوری طور پر پاکستان میں موجود کرغیزستان کے سفیر کو بلا کر بشکیک اور گرد ونواح میں پاکستان طلباء کو درپیش خطرات پر اپنی تشویش سے آگاہ کرے اور پاکستانی طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائے درخواست کرے۔
وائی ڈی اے میرپور آزاد کشمیر

الحمدللہ آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کو اسپیشل ہیلتھ کیئر الاؤنس ، رسک الاؤنس ، انان پریکٹس الاؤنس ، ہارڈ ایریا الاؤنس کو آزاد ...
08/05/2024

الحمدللہ

آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کو اسپیشل ہیلتھ کیئر الاؤنس ، رسک الاؤنس ، انان پریکٹس الاؤنس ، ہارڈ ایریا الاؤنس کو آزاد کشمیر کابینہ کے فیصلے کے مطابق فنانس سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم۔

الحمدللہ واے ڈی اے آزاد کشمیر کی جدوجہد کا یہ سفر 2020 سے شروع ہوا تھا۔۔مظفرآباد کے تاریخی دھرنا،کارکنوں کی گرفتاریوں،قیادت کے جبری تبادلوں اور معطلی کے باوجود، دشمنوں کی سازشوں اور دوستوں کی منافقت کے ہوتے ہوئے بھی واے ڈی اے کی جنرل کونسل کے ممبران،ضلعی صدور نہ جھکے نہ بکے اور سفر جاری رھا

میں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر واجد صاحب، چیرمین واےڈی اے ڈاکٹر ارشد راجہ،وائس چئیرمین ڈاکٹر وقار بٹ اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اپنا سکون اپنی فیملی کا وقت اس تحریک کو دیا۔۔

واے ڈی اے اور پی ایم اے کے اس اتحاد اور نیک نیتی کی وجہ سے ہی 4 سال سے جاری تحریکوں کا ثمر ملا ہے۔

تحریک میں شامل پورے آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز، ھاوس آفیسرز، پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز، میڈیکل آفیسرز اور اسپیشلسٹ مبارکباد کے مستحق ہیں۔۔

سرجن احمد نعیم کیانی
سینئر وائس چیئرمین واے ڈی اے آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کی تنخواہ وفاق کے برابر کرنے کا ہائی کورٹ میں کیس الحمدللہ وائے ڈی اے آزاد کشمیر /پی ایم اے آزاد کش...
08/05/2024

آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کی تنخواہ وفاق کے برابر کرنے کا ہائی کورٹ میں کیس

الحمدللہ وائے ڈی اے آزاد کشمیر /پی ایم اے آزاد کشمیر تاریخی کورٹ کیس جیتنے میں کامیاب

جناب چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد کشمیر نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔

جناب چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد کشمیر کا 2022 سپتمبر کے کابینہ کے فیصلہ پر عمل درآمد کا حکم

آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کو اسپیشل ہیلتھ کیئر الاؤنس ، رسک الاؤنس ، نان پریکٹس الاؤنس ، ہارڈ ایریا الاؤنس کو آزاد کشمیر کابینہ کے فیصلے کے مطابق فنانس سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم۔

وائے ڈی اے آزاد کشمیر /پی ایم آزاد کشمیر کی مركزی قیادت نے آزاد کشمیر کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے ہائی کورٹ آزاد کشمیر میں رٹ داخل کر رکھی تھی جس پر معزز عدلیہ نے فیصلہ جاری کیا ۔

ہم آزاد کشمیر کی تمام تر کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو آزاد کشمیر کی ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑی رہی ۔

کافی ڈاکٹرز اس تحریک میں معطل بھی کئے گئے جنکو تنظیموں نے معزز عدلیہ سے بحال کروایا ۔

ہم جناب چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد کشمیر سمیت ہائی کورٹ کے تمام ججز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر کی ڈاکٹرز کمیونٹی کو انصاف دیا اور انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ جاری کیا ۔

پی ایم اے آزاد کشمیر اور وائے ڈی اے آزاد کشمیر انشاءﷲ آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کے حقوق کی پر امن تحریک جاری رکھے گی ۔

ڈاکٹرز اپنی تمام تر توجہ مریضوں کی خدمت میں رکھیں اور آپس میں اتحاد قایم رکھیں ۔

متحد رہیں
مضبوط رہیں

ترجمان
ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی
وائے ڈی اے آزاد کشمیر /پی ایم اے آزاد کشمیر
ڈاکٹر راجہ بشارت حیات
ڈاکٹر وقار اشرف بٹ

16/03/2024
02/03/2024

پریس ریلیز مورخہ 2 مارچ 2024

ڈویژنل ہیڈ کوارترز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں ڈاکٹرز کا ہنگامی اجلاس :
*نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں ہونے والے واقعہ کی مذمت اور دونوں ہسپتالوں کی انتظامیہ کی طرف سے معاملہ پر مجرمانہ غفلت اور لیت و لعل سے کام لینے پر سپیشلسٹ ڈاکٹرز، پی جی آر ڈاکٹرز اور ہاوس آفیسرز کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ٹی روم میں منعقد ہوا ،جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس سے سو فیصد ڈاکٹرز نے شرکت کر کہ مذکورہ واقعہ کی بھرپور انداز میں مذمت کی اور مشترکہ طور پر درج ذیل تین نکاتی ایجنڈا پیش کیا*
*1*اجلاس کے شرکا نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرزٹیچنگ ہسپتال میرپور اور نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے ایم ایس صاحبان پر عدم اعتماد کا اظہار کیااور اس امر کی شدید مذمت کی سال 2022 میں ہیلتھ سیکرٹری کی طرف سے اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کے نوٹیفکیشن و قواعد و ضوابط کے برعکس ایک ن نہاد کمیٹی بنا کر 15 ایام تک کسی قسم کی کوئ کاروائی نہ کی گئ اورایک سست رو انکوائری کے نام پر مجرم کی حوصلہ افزائی کی گئ ،جب کہ سیکرٹری ہیلتھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہراسمنٹ کا کیس رپورٹ ہونے کی صورت میں مذکورہ ہسپتال یا ادارہ کا سربراہ 24 گھنٹوں میں کارروائی کر کہ حکام بالا کو مطلع کرے گا*۔
*شرکا نے مطالبہ کیا کہ اس حساس معاملہ پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرزٹیچنگ ہسپتال میرپور کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے*
*2* *شرکا نے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ سیکرٹری آفس نوٹیفکیشن کے مطابق کاروائی مکمل کر کہ مجرم کو نوکری سے فارغ کر کہ ایف آئی درج کی جائے*
*3۔*اجلاس نے مشترکہ طور پر اعادہ کیا کہ نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں سہولیات اور سروسز بہتر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ڈاکٹرز علاج معالجہ اور سیکورٹی کے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باوجود سروسز جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک ہفتہ کے اندر مناسب سہولیات اور سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے*
انتظامیہ کی سرد مہری کا اندازہ اس بات سے لگا جا سکتا ہے کہ کمیونٹی کے اندر سخت اضطراب اور غصہ پایا جاتا ہے مگر ہسپتال کا انچارج ایم ایس اپنے آفس میں موجود نہیں تھا۔
اجلاس کے شرکا نے اعادہ کیا کہ اس ایشو کو سختی سے فالو کیا جائے گا۔
*ترجمان متحدہ ڈاکٹرز فورم ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور*

Address

Mirpur

Telephone

+923125787707

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Mirpur AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to YDA Mirpur AJK:

Share