30/03/2019
آپ کی کتاب آپ کے لیے پروگرام کے تحت میں نے یہ کوشش کی کہ بچوں کو آپس میں کتابیں تبدیل کرنے کا پلیٹ فارم دوں اور میں کافی حد تک اس میں کامیاب بھی رہی لیکن آج مجھے یوں لگ رہا جیسے میں بھی انہیں والدین کی قطار میں کھڑی ہوں۔آپ میں سے شائد ہی کوئی جانتا ہو گا کہ اس سال آذادکشمیر بورڈ کے نصاب کی جماعت اول سے لیکر جماعت ہفتم کی تمام کتب تبدیل کر دی گئی ہیں ۔یعنی اب سب بچوں کی نئ کتب خریدیں گے والدین۔
وہ جو میرے پروگرام کتاب دیجیے کتاب لے لیجئے سے اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھے ہوئے تھے وہ کہاں جائیں گے ۔مجھے آپ کی مدد چاہیے مجھے مدد چاہیے ان والدین کے لیے ان بچوں کے لئے ۔مجھے مدد چاہیے پڑھا لکھا کشمیر بنانے کے لئے ۔میری آواز بنیے ۔مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ بچوں کے لیے کتب دیجیے ۔