NHRJ Ghotki

NHRJ Ghotki انسانی حقوق کی واٸلیشن ،خواتین پر تشدد، غریب انسان کی جانی و مالی تحفظ، جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں انصاف دلانے وغیرہ

01/03/2022

Hi friends

اسلام علیکم ہم گھوٹکی ضلع میں پھل دار درخت لگانا چاہتے ہیں جو بھاٸ ساتھ دینا چاہتے ہیں وہ رابطہ کریں
25/09/2020

اسلام علیکم ہم گھوٹکی ضلع میں پھل دار درخت لگانا چاہتے ہیں جو بھاٸ ساتھ دینا چاہتے ہیں وہ رابطہ کریں

11/09/2020

https://youtu.be/7lBh2jW5VUo
اسلام علیکم
تمام بھاٸیوں سے گزارش ہے کہ تمام بھاٸ میرے اس چینل کو سسکراٸب کردیں اور ویڈو کولاٸیک کردیں تمام بھاٸیوں کی مہر بانی ہوۓ گی شکریہ

10/09/2020

اسلام علیکم
تمام بھاٸیوں سے گزارش ہے کہ اس چینل کو سکراٸب کردیں اور ویڈیو اچھی لگے تو لاٸیک بھی کریں پلیز مہربانی ہوگی آپ سب کی
https://youtu.be/kTv1K_naXLo

23/08/2020

ہیومن راٸیٹس پروٹیکشن اینڈ شوشل جسٹس گھوٹکی
کی طرف سے اس پیج کو بنانے کا مقصد کہ ہر مظلوم کو انصاف اور ہر ظالم کو جلد سزا مل سکے اس لے اس پیج کو زیادہ لاٸیک اور فالو کریں
اور جو لوگ ہمارے ایدارے کاحصہ بن کے انسانیت کی خدمت کا کام کرنے کا جزبہ رکھتے ہیں وہ ہمارے ضلع کے سینٸر ناٸب صدرمیر حسن اعوان سے رابطہ کرسکتے ہیں
03003139906

چیف آرگناٸیزر گھوٹکی  عبداللہ شاہین اعواننیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس میں اگر ریاض خان کام کرے گا تو ہم بھی استعفی ...
21/08/2020

چیف آرگناٸیزر گھوٹکی عبداللہ شاہین اعوان
نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس میں اگر ریاض خان کام کرے گا تو ہم بھی استعفی دیں گے اگر ادارہ چلانا ہے تو ریاض خان کو فوری ٹرمینیٹ کیا جائے ورنہ ہماری فیس واپسی کریں ہم سڑکوں پر آئیں گے

بعدالت جناب اعلی چیف جسٹس آف پاکستان  سپریم کورٹ آف پاکستان بعدالت جناب اعلی ہائی کورٹ آف سکھر سندھبخدمت جناب محتسب اعلی...
13/08/2020

بعدالت جناب اعلی چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان
بعدالت جناب اعلی ہائی کورٹ آف سکھر سندھ
بخدمت جناب محتسب اعلی صاحب سندھ
بخدمت جناب اعلی وزیر اعظم پاکستان
بخدمت جناب اعلی وزیر اعلی صاحب سندھ
بخدمت جناب انٹیلیجنس برانچ ضلع گھوٹکی
بخدمت جناب اعلی آئی جی صاحب سندھ
بخدمت جناب اعلی ڈی آئی صاحب سکھر
بخدمت جناب اعلی ایس ایس پی صاحب گھوٹکی
جناب اعلی
سائل حسب ذیل عرض پرداز ہے۔
یہ کہ سائل گوٹھ شفیع محمد اعوان تحصیل و ضلع گھوٹکی کا رہائش پذیر ہے۔
یہ کہ سائل کا ماموں پہلوان عبدالصمد اعوان فوت ہوئے ایک سال کا تقریباً عرصہ ہوا ہے۔ جسکی شادی نہیں ہوئی تھی۔اور کوئی اولاد نہیں تھی ۔
سائل کی والدہ بنام انور خاتون جوکہ فوتی عبدالصمد اعوان کی سگی بہن ہے۔ فوتی کی جائیداد کی وراثت کیلئے مجھے بلایا گیا ۔ بوقت تقسیم فوتی کے وارثان پہلوان اللہ دتہ اعوان بھائی۔ محمد حسین بھائی۔ انور خاتون بہن۔ موجود تھے وہاں پر سلطان احمد اعوان نے کہا کہ آج تک ہمارے خاندان میں کسی نے بھی اپنی بیٹی یا بہن کو جائیداد میں سے حصہ نہیں دیا ہم حصہ فوتی عبدالصمد کی بہن کو حصہ نہیں دینگے۔۔
جس کے بعد مندرجہ ذیل ملزمان میری والدہ میرے اور میری فیملی کی جان کے دشمن بن گئے۔
سائل کو اس وقت تک اس چیز کا خطرہ ہے کہ مجھے یا میری فیملی کے ممبران کو قتل یا اغواء کیا جاسکتا ہے۔
سائل کے خلاف سرحد پولیس ایس ایچ او آغا شمشاد پٹھان نے بھاری رشوت لیکر سائل کے خلاف ایک منگھڑت اور جھوٹی دھمکیوں کی ایف آئی آر درج کردی ۔
میری ماں کا اپنے فوتی بھائی عبدالصمد کی جائیداد سے حصہ پر قابض۔ پہلوان اللہ دتہ اعوان ولد محمد لقمان۔ محمد شریف ولد پہلوان اللہ دتہ اعوان ، جمشید ولد پہلوان اللہ دتہ اعوان، سلطان احمد ولد فضل احمد مرحوم، عامر خان ولد فضل احمد مرحوم، لطف علی ولد فضل احمد مرحوم ، قطب شیر ولد لطف احمد، فلک شیر ولد لطف علی ۔ اور انکا سرغنہ جس نے مجھے سرعام قتل کرنے کی دھمکیاں تک دے چکاہے۔ اور بیلو میرپور ماتھیلو پولیس سے ملکر مجھے نامعلوم جگہ پر منتقل کراکر قتل کرا رہاتھا جہاں صحافیوں تک اس مسئلہ کی رپورٹ پہنچی تو جان بخشتی ہوئی۔ جس کی پٹیشن سیشن جج صاحب گھوٹکی کو دی تھی۔ اربیلو سولنگی جوکہ ہر نئے ایس ایس پی کو اجرک پیش کرکے تصاویر بناتا ہے ۔ ہر وڈیرے کے ساتھ تصاویر نکلواتا ہے ۔ اور لوگوں پر جھوٹے مقدمات کراتا ہے۔ جو مجھ پر بھی کرا چکا ہے۔ اگر مجھے قتل کیا گیا ۔ میری فیملی کے کسی فرد کو قتل یا اغواء کیا گیا تو یہی لوگ اس میں ملوث ہیں۔ میری اس تحریر کو ریکارڈ میں رکھا جائے۔ جناب اعلی سائل ایک غریب پرور شخص ہے اور ملزمان کے ساتھ کچھ وڈیرے اور جرائم پیشہ افراد ملک کر صرف میری ماں کے حصہ کی زمین ہڑپ کرنے کی خاطر جان سے بھی مارسکتے ہیں۔
سائل کے خلاف ملزمان نے حساس اداروں تک مجھے ملک دشمن عناصر کے طور پر پیش کر آئے ہیں جسکے بعد میرے بیٹے عبداللہ شاہین کو میرپور ماتھیلو میں موجود حساس ادارے کے آفس میں شناختی کارڈ ۔۔ مکمل فیملی کا ریکارڈ لیا گیا ۔۔
میں پاکستان کے تمام حساس اداروں سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ اگر مجھ پر ایک فیصد بھی پاکستان خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت ملے تو مجھے فوری گولی مار دی جائے۔ اور اگر ملزمان کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ثابت ہوں تو انکے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے۔
میری تمام مندرجہ بالا چیف جسٹس آف پاکستان اور عہدیداران سے پرزور اپیل ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو ان ملزمان سے قانونی تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اور سوموٹو ایکشن لیکر فوری انکوائری کی جائے ۔
جناب اعلی کی عین نوازش ہوگی اور انصاف کا بول بالا ہوگا
العارض
امید علی ولد تاج محمد قوم اعوان
گوٹھ شفیع محمد اعوان تحصیل و ضلع گھوٹکی سندھ
موبائل نمبر: 03013987060
ملزمان کی تصاویر

بھارت نے پاکستان کی حمایت پرترکی کو دشمن نمبر2 قرار دے دیا ہے، ترکی کشمیر ی اور بھارتی مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف...
08/08/2020

بھارت نے پاکستان کی حمایت پرترکی کو دشمن نمبر2 قرار دے دیا ہے، ترکی کشمیر ی اور بھارتی مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی کھل کر پاکستانی کی حمایت پر بھارت کو حیرانی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کی مخالفت پروپیگنڈے کے بعد ترکی کے خلاف بھی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار کو انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی رپورٹس میں ترکی پرسنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ ترکی کشمیری اور بھارتی مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی کھل کر پاکستانی کی حمایت پر بھارت کو کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔

واضح رہے گزشتہ روز پانچ اگست کو بھارت کے کشمیر پر قبضے کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے - یوم استحصال پر برادر ملک ترکی نے بھی کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ برس جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیا گیا۔ اس خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے، مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں اور یو این چارٹر کے فریم ورک کے مطابق حل کیا جائے ۔ ترجمان ترک وزارت خارجہ حامی اکسوئے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے آئین کے آرٹیکل میں جموں کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیا گیا۔
اس خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے۔ حامی اکسوئے ترجمان ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کے خطے میں امن و استحکام کو بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔ ترکی نے موقف اختیار کیا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں اور یو این چارٹر کے فریم ورک کے مطابق حل کیا جائے، ترکی اس حوالے سے آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔
اسی طرح اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جن نے کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے۔ پانچ اگست 2019ء کو بھارت نے آئینی ترامیم کے ذریعے کشمیر کی حیثیت یکطرفہ تبدیل کی۔ بھارت کی اس حرکت سے خطے میں کشیدگی بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارا مئوقف بڑا واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ بھارت کے ان اقدامات کے باعث خطے کی موجودہ صورتحال پیچیدہ ہوگئی ہے۔ متعلقہ فریقوں سے ضبط و تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Address

Mirpur Mathelo
56111

Telephone

+923078336151

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NHRJ Ghotki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share