20/11/2025
جائیکا آرگنائزیشن کی جانب سے نارتھ وزیرستان کے مختلف ویلیج کونسلز کے ترقیاتی کاموں کی فہرست طلب کیے جانے کے بعد
چیئرمین سیدمان اللہ وزیر نے وی سی موسکی–2، تحصیل دوسلی (رزمک ڈویژن) کے مختلف محلّہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران چیئرمین نے اہلِ علاقہ کے مسائل سنے اور تمام ضروری معلومات کو باقاعدہ پروفارمے میں درج کرکے ریکارڈ کا حصہ بنایا۔
اس عمل میں چیئرمین سیدمان اللہ وزیر کے ساتھ موسکی وزیر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اور اراکین نے شانہ بشانہ تعاون کیا اور ڈیٹا جمع کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی۔
جمع کیے گئے ڈیٹا میں درج اہم ترقیاتی ضروریات میں شامل تھے:
سڑکوں کی تعمیر و مرمت
سولر سسٹمز کی تنصیب
گلیوں کی پختگی
معذور افراد کے لیے وہیل چیئرز
فلڈ پروٹیکشن وال
اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی
اور دیگر بنیادی سہولیات