06/04/2026
شمالی وزیرستان میں تعلیمی آگاہی، داخلہ مہم اور وال چاکنگ کے حوالے سے ریکارڈ کی گئی ۔ڈان نیوز ارٹیکل کے مطابق خیبر پحتون خواہ اور سابقہ فاٹا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہے یعنی سکول نہیں جاتے ۔ائیں مل کر ان بچوں کو سکولوں میں داخل کروادیتے ہیں تعلیم ایک روشن مستقبل کی کنجی ہے اور اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ہم اپنے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایک سے دو منٹ کی مختصر ویڈیو بنائیں جس میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کریں، والدین کو اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروانے کی ترغیب دیں، اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
آئیں مل کر مثبت تبدیلی لائیں اور شمالی وزیرستان کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں۔