MalamJabba Awami Jirga ملم جبه عوامی جرګه

MalamJabba Awami Jirga  ملم جبه عوامی جرګه The Aim of MalamJabba Awami Jirga is to resolve and advocate the issues of the five VC’s of MalamJabba Belt .

18/05/2026

تحصیل چارباغ کے سیاسی و سماجی مشران اور ملم جبہ عوامی جرگہ کی کوششوں سے سپینے اوبو کے دو بڑے خاندانوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔ صلح کے موقع پر سپینے اوبو میں حاجی دوست محمد خان کے حجرے میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں خاندانوں کے مشران و نوجوانوں نے تمام اختلافات بھلا کر علاقے کے لوگوں کے سامنے ایک دوسرے کو گلے لگایا، سپینے اوبو کے سیدان خاندان کے سید میاں شیر علی، سید آفتاب علی و میاں سید اور اوریا خیل خاندان کے حاجی دوست محمد خان، سجاد خان، اقبالی خان و راحت شاہ کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا، جو کئی بار ہاتھا پائی اور جانی نقصان تک پہنچ گیا تھا، علاقے میں بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لیے تحصیل چارباغ کے سیاسی و سماجی مشران نے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان میں سابقہ امیدوار جے یو آئی پی کے 5 ثناءاللہ خان، تحریک انصاف کے حیدر علی ایڈوکیٹ، ملم جبہ عوامی جرگہ کے ترجمان شاہ روان خان، جرگہ کور کمیٹی کے ممبران چیئرمین ملم جبہ سید ذاکر اللہ، مسلم لیگ کے ضلعی رہنماء ابرار خان، نیک عمل خان، سید علاؤالدین سمیت کور کمیٹی کے اکثریتی ممبران اور دیگر معززین علاقہ شامل تھے،ملم جبہ عوامی جرگہ اور تحصیل چارباغ کے دیگر سیاسی و سماجی مشران کی کاوشوں سے دونوں خاندانوں کے درمیان نفرتیں محبتوں میں بدل گئیں اور علاقے میں امن و بھائی چارے کا پیغام عام ہوا۔

علاقہ کا امن و ماحول خراب کرنے کی اجازت ہم کسی کو نہیں دیں گے، کارندہ کمیٹی کے مشران کا متفقہ فیصلہملم جبہ عوامی جرگہ کا...
11/05/2026

علاقہ کا امن و ماحول خراب کرنے کی اجازت ہم کسی کو نہیں دیں گے، کارندہ کمیٹی کے مشران کا متفقہ فیصلہ

ملم جبہ عوامی جرگہ کا علاقے میں بڑھتی چوری کے وارداتیں و دیگر جرائم کی روک تھام کے حوالے ملم جبہ پولیس کے ساتھ ملاقات، متعقلہ افسران سے تفصیلی گفتگو، بڑھتی بدامنی کے حوالے عوامی تشویش سے پولیس کو آگاہ کرکے واضح کیا گیا کہ جرائم کے روک تھام اور ملزمان کو جلد سے جلد پکڑنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائے، جرگہ ممبران نے کہا کہ ہم علاقے کو ہر قسم جرائم سے پاک رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ ہیں، پولیس بھی اپنا کردار ادا کرکے عوام کے اعتماد کو ٹیس نہ پہنچائے

حادثہ اڈو سے واپسی پر گناجیر جاتے ہوئے پیش آیا جس نے شادی کی خوشیاں غم میں بدل دی، حادثے میں 3 افراد جانبحق اور 13 زخمی ...
10/05/2026

حادثہ اڈو سے واپسی پر گناجیر جاتے ہوئے پیش آیا جس نے شادی کی خوشیاں غم میں بدل دی، حادثے میں 3 افراد جانبحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں 😢

ملم جبہ عوامی جرگہ کا ماہانہ اجلاس 19 اپریل بروز اتوار سید محمد یعقوب کے رہائش گاہ خمبہ میں منعقد ہوا، جس میں کارندہ کمی...
20/04/2026

ملم جبہ عوامی جرگہ کا ماہانہ اجلاس 19 اپریل بروز اتوار سید محمد یعقوب کے رہائش گاہ خمبہ میں منعقد ہوا، جس میں کارندہ کمیٹی کے بیشتر ممبران نے شرکت کی

اجلاس میں بیشتر راضی ناموں کے حوالے تفصیلی گفتگو ہوئی، علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے، چوروں کے خلاف پولیس کو کارروائی تیز کرنے کا کیلئے جدوجدہ جاری رکھنے کا فیصلہ، ملم جبہ فیڈر سے کسی دوسرے علاقے کو بجلی نہ دینے اور شدید مزاحمت کا فیصلہ

علاقے میں جس کو بھی مسئلہ ہوں ملم جبہ عوامی جرگہ کے ممبران سے ہر وقت رابطہ کرسکتے ہیں،

ماہانہ اجلاس میں پہلی مرتبہ سابق ضلع کونسلر ملم جبہ شاہ ریستان خان نے بھی شرکت کی

ملم جبہ عوامی جرگہ کے مشران نے محکمہ واپڈا سرکل چارباغ کے ایس ڈی او امداد اللہ سے ملاقات کی،ملم جبہ فیڈر سے بنجوٹ وغیرہ ...
16/04/2026

ملم جبہ عوامی جرگہ کے مشران نے محکمہ واپڈا سرکل چارباغ کے ایس ڈی او امداد اللہ سے ملاقات کی،ملم جبہ فیڈر سے بنجوٹ وغیرہ کو بجلی دینے سے پیدا ہونے والے مسائل اور عوامی تشویش سے آگاہ کیا گیا۔

مشران نے بتایا کہ ملم جبہ فیڈر پر لوڈشیڈنگ اب بھی زیادہ اور وولٹیج کم ہیں، اگر اس پر مزید بوجھ ڈال دیا جائے تو وولٹیج نہ ہونے کے برابر ہوجائے گا

ایس ڈی او نے مشران کو یقین دہانی کرائی کہ عوام کے بہتر مفاد میں ایسا کوئی کام نہیں کیا جائے گا جس سے ملم جبہ فیڈر متاثر ہو

ملم جبہ عوامی جرگہ کے مشران میں چیئرمین ملم جبہ سید ذاکر اللہ، ضلعی زکوات کمیٹی کے ممبر و تحریک انصاف کے رہنماء میاں شیر علی خان، جرگہ کے کارندہ کمیٹی کے ممبران سید علاؤالدین باچا، امان اللہ خان اور امیر سہیل نے میٹنگ میں شرکت کی۔

09/03/2026

ملم جبہ عوامی جرگہ کارندہ کمیٹی کے ممبران کا ابوہا میں بریکوٹ جرگہ کے ساتھ اہم بیٹھک

ملم جبہ عوامی جرگہ کی کوششوں سے پولیس اسٹیشن غالیگے میں ایک سال قبل حوالات میں جاں بحق ہونے والے ابو ہا کے رہائشی نوجوان...
08/03/2026

ملم جبہ عوامی جرگہ کی کوششوں سے پولیس اسٹیشن غالیگے میں ایک سال قبل حوالات میں جاں بحق ہونے والے ابو ہا کے رہائشی نوجوان سلیم خان کے واقعہ سے متعلق مقدمہ میں فریقین کے درمیان صلح و مفاہمت کی کوششوں کے سلسلے میں ایک اہم جرگہ مرحوم کے والد رحمان اللہ خان کی رہائش گاہ ابوہا میں منعقد ہوا۔

جرگہ میں سابق ڈائریکٹر انفارمیشن نورالہادی، عجب خان، چیئرمین ویلج کونسل کوٹہ امیر زیب باچا، واحد کرم خان، امان اللہ خان، سابق ناظم ملم جبہ شاہ ریستان خان، زاکر اللہ خان (چیئرمین ویلج کونسل ملم جبہ)، شاہ روان خان (ترجمان ملم جبہ عوامی جرگہ)، محمد یعقوب خان، نیک عمل خان، رفیع الملک خان، امیر سہیل اور سید خالد محمود نے شرکت کی۔

شرکاء نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے باہمی اتفاق اور رواداری کے ذریعے مسئلے کے پرامن اور قابلِ قبول حل کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملم جبہ عوامی جرگہ کے کارندہ کمیٹی میں سابق ناظم ملم جبہ شاہ ریستان خان کی شمولیت، امید ہے ناظم صاحب حسب سابق کی طرح علا...
28/02/2026

ملم جبہ عوامی جرگہ کے کارندہ کمیٹی میں سابق ناظم ملم جبہ شاہ ریستان خان کی شمولیت، امید ہے ناظم صاحب حسب سابق کی طرح علاقے و معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

رمضان مبارک 🌙
18/02/2026

رمضان مبارک 🌙

ملم جبہ عوامی جرگہ کے مشران کا بالاکوٹ طوطی خان ممبر صیب کے ہجرے میں ماہانہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں علاقائی مسائل اور ا...
08/02/2026

ملم جبہ عوامی جرگہ کے مشران کا بالاکوٹ طوطی خان ممبر صیب کے ہجرے میں ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں علاقائی مسائل اور اس کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، مسائل میں ملم جبہ سڑک کی دیکھ بال، صحت و تعلیم کے حوالے ضروریات پورے کرنا، منگلور پل سے تجاویزات کا خاتمہ اور سڑک پر اوور سپیڈنگ کے روک تھام پر گفتگو، ملم جبہ بیلٹ کے تمام علاقوں میں تعلیم کی فراہمی و ضروریات پورے کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

اجلاس کے اختتام پر ممبر صیب اور اس کے بیٹے پختون ولی ایڈوکیٹ کی جانب سے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا، ملم جبہ عوامی جرگہ کے کارندہ کمیٹی کے ممبران نے پختون روایات کی مطابق میزبانی پر پختون ولی ایڈوکیٹ اور ان کے خاندان کا شکریہ ادا کیا۔

Address

Baddar Kaley, Malamjabba Road
Mingora

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MalamJabba Awami Jirga ملم جبه عوامی جرګه posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MalamJabba Awami Jirga ملم جبه عوامی جرګه:

Share