انفاق فی سبيل اللہ ویلفيئر سوانس

انفاق فی سبيل اللہ ویلفيئر سوانس Qatra Qatra Mil Kar Darya Banta Hay

داخلے جاری ہیں۔برائے رابطہبنفس نفیس کمیونٹی سینٹر پہ وزٹ (فقط خواتین)لواحقین کو فون کال سپورٹ / معلومات مندرجہ ذیل نمبرز...
07/06/2026

داخلے جاری ہیں۔
برائے رابطہ
بنفس نفیس کمیونٹی سینٹر پہ وزٹ (فقط خواتین)
لواحقین کو فون کال سپورٹ / معلومات مندرجہ ذیل نمبرز سے مل سکتی ہیں۔
03007931663
03005373360
03218041080

"انفاق ہنرمند نوجوان پروگرام" کے تحت آپ احباب کی مالی و اخلاقی سپورٹ سے سوانس کی بہنوں بیٹیوں کو سلائی کورس کی صورت میں ...
01/06/2026

"انفاق ہنرمند نوجوان پروگرام" کے تحت آپ احباب کی مالی و اخلاقی سپورٹ سے سوانس کی بہنوں بیٹیوں کو سلائی کورس کی صورت میں ہنر سے آراستہ کرنے کی کاوش الحمدللہ کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک کم و بیش 140 بچیاں سلائی کورس سے مستفید ہوکر باہنر اور معاشرے کا مفید فرد بن چکی ہیں۔ الحمد اللہ ثم الحمدللہ 🤲🏻
اسی سلسلے میں رمضان اور عید بریکس کے بعد موسم گرما کی چھٹیوں کو بامقصد و سود مند بنانے کی خاطر ساتویں سلائی کورس کی کلاسز کل مورخہ 2 جون 2026 (صبح 9 سے 11 بجے) سے انفاق کمیونٹی سینٹر بمقام سوانس شہر، شروع کی جا رہی ہیں۔ سوانس اور ملحقہ علاقوں کی بہنیں، بیٹیاں جو اس کورس سے مستفید ہونا چاہتی ہوں انکے لواحقین / سرپرست انفاق کمیونٹی سینٹر سے رجوع فرمائیں۔ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے بنفس نفیس کمیونٹی سینٹر پہ وزٹ (صرف خواتین) یا مرد لواحقین کی جانب سے مندرجہ ذیل نمبرز پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
03007931663
03006538416
03066073496
03218041080
03004430788

With Hanif Niazi – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
15/05/2026

With Hanif Niazi – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

انفاق فی سبیل اللہ سوانس آپکی محبتوں کی قرضدار ہے کہ آپ نے اسے اپنے اعتماد کے قابل سمجھا اور اپنے رزق حلال کو انفاق کے ہ...
15/05/2026

انفاق فی سبیل اللہ سوانس آپکی محبتوں کی قرضدار ہے کہ آپ نے اسے اپنے اعتماد کے قابل سمجھا اور اپنے رزق حلال کو انفاق کے ہاتھوں میں اس بھروسے پہ سونپا کہ ہمیشہ کی طرح "حق، حقدار تک" کے منشور پہ عمل پیرا ہوکر، ہر طرح کی جانبداری و اقربا پروری سے کنارہ کشی کرتے ہوئے انفاق فی سبیل اللہ آپکی امانتیں مکمل چھان بین کے بعد حقداران تک پہنچائیگی۔
حالیہ دو ماہ میں میڈیکل و متفرق کیسز، اور انفاق کمیونٹی سینٹر پہ بچوں بچیوں کیلئے انجام دی جانیوالی ہنر سکھانے کی کاوشوں کی مد میں ٹوٹل 261084 *(دو لاکھ اکسٹھ ہزار چوراسی روپے)* خرچ ہوئے۔ اور اس خطیر رقم کی مدد سے انجام دی گئی بھلائی کی ان تمام کاوشوں کا سہرا یقیناً آپ احباب کے سر جاتا ہے🙏🏻🤲🏻🌹
خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں، بَنوں میں ہیں مارے مارے پھرتے،
میں اسکا بندہ بنوں گا جسکو، خدا کے بندوں سے پیار ہوگا🙏🏻
انشاء اللہ اسی منشور کے تحت بھلائی کا یہ کارواں حتی المقدور کرنیں بکھیرتے ہوئے معاشرے کو منور کرنیکی کوششیں جاری رکھیگا۔🌹
انفاق جاز کیش بنام محمد سلیم
03027160779

برادرانِ گرامی!مہروں کی تکلیف میں مبتلا پیشہ کے لحاظ سے مزدور، بھائی عزیز اللہ کیس انفاق فی سبیل اللہ کے فورم پہ فارورڈ ...
15/05/2026

برادرانِ گرامی!
مہروں کی تکلیف میں مبتلا پیشہ کے لحاظ سے مزدور، بھائی عزیز اللہ کیس انفاق فی سبیل اللہ کے فورم پہ فارورڈ ہوا۔
کیس کی میڈیکل رپورٹس سے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر نے MRI تجویز کی تاکہ درست تشخیص ممکن ہو۔ بوجہ مہروں کی تکلیف، مزدوری میں مشکلات کی وجہ سے گھر کا نظام چلانا ایک آزمائش بنا ہوا تھا، لہذا عزیز اللہ بھائی MRI جیسا مہنگا ٹیسٹ کرانے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔
اس صورتحال کے پیشِ نظر انفاق فی سبیل اللہ کے رضاکاران نے عزیز اللہ بھائی کو گھر سے پِک کیا اور میانوالی سے انکی MRI کروا کر انہیں واپس انکے گھر ڈراپ کردیا گیا۔ ٹیسٹ رپورٹ کے تناظر میں انکو مزید ادویات و چیک اپ کی مد میں انشاء اللہ آپ احباب کی مدد کے طفیل سپورٹ مہیا کی جاتی رہیگی۔🙏
اللہ کریم مخلوقِ خدا کو آسانیوں سے نوازنے کی بدولت آپ سب کو دنیاوی و اخروی کامیابیوں سے مالا مال فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین🤲🏻
انفاق جاز کیش۔
0302-7160779

18/04/2026

یہ قبروں کے چوکھٹے خالی پڑے ہیں
معلوم نہیں، کب کس کی تصویر سجا دی جائے😞
مالکِ کائنات کی حکمتیں وہی بہتر جانتا ہے۔ کسی کو دے کر آزماتا ہے اور کسی سے لیکر آزماتا ہے۔
امیر عبداللہ خان سرفراز خیل، جنکی تمام زندگی جہد مسلسل کا شکار رہی۔ اپنا ذاتی گھر نا ہونیکی وجہ سے ایک رشتہ دار کے خالی گھر میں مقیم رہے، محنت مزدوری سے سے اہل و عیال کیلئے حلال کا لقمہ کماتے رہے۔ لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ کینسر جیسے موذی مرض نے انہیں آ گھیرا۔ اس عفریت نے راولپنڈی سے علاج و چیک اپ کے ناختم ہونے والے سلسلہ کو جنم دیا جو انکا اکا دکا مال مویشی بھی کھا گیا اور غریب خاندان قرض کے بوجھ تلے بھی دب گیا۔ 😓
اور بالآخر تکلیف و اذیتیں سہتے سہتے آج بھائی امیر عبداللہ خان کینسر کے ہاتھوں اس فانی دنیا سے کوچ کرگئے۔😔
قرض کے بوجھ تلے دبے، پرائے گھر میں مقیم ایک خاندان کیلئے یہ گھڑی کسی قیامت سے کم نہیں ہے جسکا ناصرف سربراہ چل بسا بلکہ اس غم کے ساتھ ساتھ اس موقع پہ درپیش مالی مسائل ایک الگ آزمائش کی صورت اختیار کر گئے ہیں🤕
آپ احباب کی مہیا کردہ امانتوں سے مرحوم کے پسماندگان کو مبلغ 15000 روپے کی مالی مدد فراہم کرتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں آسانیاں پیدا کرنیکی ٹوٹی پھوٹی کاوش انجام دے دی گئی ہے۔🙏🏻
اللہ کریم☝🏻
آپکا سایہ۔۔
آپکے گھروں پہ،
آپکی اولاد پہ،
قائم و دائم رکھے اور مالکِ کائنات بھائی امیر عبداللہ خان کی اخروی منازل آسان فرماتے ہوئے انکے اہل و عیال کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین😢
اس خاندان کی مزید مالی امداد کیلئے احباب انفاق جاز کیش پہ اپنا شئیر سینڈ کرسکتے ہیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا 🤲
0302-7160779

انفاق فی سبیل اللہ سوانس آپکی محبتوں کی قرضدار ہے کہ آپ نے اسے اپنے اعتماد کے قابل سمجھا اور اپنے رزق حلال کو انفاق کے ہ...
10/04/2026

انفاق فی سبیل اللہ سوانس آپکی محبتوں کی قرضدار ہے کہ آپ نے اسے اپنے اعتماد کے قابل سمجھا اور اپنے رزق حلال کو انفاق کے ہاتھوں میں اس بھروسے پہ سونپا کہ ہمیشہ کی طرح "حق، حقدار تک" کے منشور پہ عمل پیرا ہوکر، ہر طرح کی جانبداری و اقربا پروری سے کنارہ کشی کرتے ہوئے انفاق فی سبیل اللہ آپکی امانتیں مکمل چھان بین کے بعد حقداران تک پہنچائیگی۔
حالیہ میڈیکل کیسز کی مد میں مبلغ 87000 روپے ثناء اللہ خان(ٹیومر آپریشن) اور مبلغ 46000 روپے پسرِ لیاقت خان کے علاج کیلئے پہنچا دئیے گئے ہیں۔
خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں، بَنوں میں ہیں مارے مارے پھرتے،
میں اسکا بندہ بنوں گا جسکو، خدا کے بندوں سے پیار ہوگا🙏🏻
انشاء اللہ اسی منشور کے تحت بھلائی کا یہ کارواں حتی المقدور کرنیں بکھیرتے ہوئے معاشرے کو منور کرنیکی کوششیں جاری رکھیگا۔🌹
انفاق جاز کیش بنام محمد سلیم
03027160779

لیاقت خان کے 5 سالہ معصوم بیٹے کے علاج کے سلسلے میں انفاق فی سبیل اللہ کی جانب سے امداد کی اپیل کی گئی تھی۔ آپ احباب کا ...
10/04/2026

لیاقت خان کے 5 سالہ معصوم بیٹے کے علاج کے سلسلے میں انفاق فی سبیل اللہ کی جانب سے امداد کی اپیل کی گئی تھی۔ آپ احباب کا ریسپانس دیکھ کر کماحقہ کہا جا سکتا ہے کہ۔۔۔۔
"ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی"
کے مصداق احساس، بھائی چارے اور اپنے لوگوں کی محبت اہلیانِ سوانس میں بدرجہ اتم موجود ہے۔
میجر (R) عزیز اللہ خان نے فی الفور کراچی سے 25000 روپے، خلاص خان نے سعودیہ سے 5000 روپے، استادِ محترم مطیع اللہ خان نے 1000 روپے اور دیگر احباب نے متفرق رقوم معصوم شہزادے کے علاج کیلئے سینڈ کیں جنکا فرداٌ فرداً ذکر کیا جائے تو پوسٹ کافی طویل ہوجائیگی۔😊🙏🏻
بچہ ابھی بھی PIMS میں ایڈمٹ ہے اور مزید ٹیسٹ و علاج جاری ہے۔ کُل مِلا کر مبلغ 46000 روپے کی مالی امداد پسرِ لیاقت خان کیلئے PIMS ہسپتال پہنچا دی گئی ہے۔ یہ مالی امداد انہیں MRI اور دیگر ٹیسٹس جنکی لاگت کافی ہے، کی انجام دہی میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔
مالک مولا آپ تمام بھائیوں کو دائمی صحت و خوشیوں سے نوازیں اور آپکے اہل و عیال کو ہر قسم کی پریشانیوں، بیماریوں اور ناگہانی آفات سے محفوظ و مامون فرمائیں۔ آمین یارب العالمین 🤲
انفاق جاز کیش بنام محمد سلیم
03027160779

جنم دن مبارک  آج میانوالی کا فخر میانوالی کی شان جناب ڈاکٹر حنیف نیازی کا گولڈن جوبلی یوم پیدائش ہے حنیف نیازی صاحب کی م...
10/04/2026

جنم دن مبارک

آج میانوالی کا فخر
میانوالی کی شان
جناب ڈاکٹر حنیف نیازی کا گولڈن جوبلی یوم پیدائش ہے
حنیف نیازی صاحب کی میانوالی کی عوام
کیلئے کئی خدمات ہیں
آپ ناصرف ایک موٹیویشنل سپیکر ہیں
بلکہ عملی طور پر بھی ہمہ وقت
میانوالی کی عوام کیلئے تگ و دو کرتے
نظر آتے ہیں
حالانکہ اس دور میں تنقید اتنی عام ہے کہ
چاہے آپ جتنا بھی اچھا کام کریں
لوگ آپ پر اتنے سوال اٹھاتے ہیں
کہ آپ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے کئی بار سوچتے ہیں
اور ہم میں سے کئی لوگ اسی
خوف کی بنا پر کوئی بھی اچھا
کام کرنے سے گریزاں رہتے ہیں

لیکن حنیف نیازی صاحب نے اس نقطہ نظر
کو غلط ثابت کر دیا اور
"لوگ کیا کہیں گے"
کی پرواہ کیے بغیر
اللّه کی رضا کیلئے عوام کیلئے
بے پناہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں
آپ نے حصول تعلیم میں بہت
مشکلات برداشت کیں
تو اس کے انتقام میں
آپ نے کامیاب ہونے کے بعد
موساز کا پلیٹ فارم تیار کیا
تاکہ آنے والی نسل کو تعلیم
کے میدان میں ڈاکٹر یا انجینیئر
بننے کے سفر میں یہ مشکلات
برداشت نہ کرنی پڑیں۔
آج آپ کی بدولت میانوالی کے
غریب طلباء کیلئے ڈاکٹر بننے
کا خواب ۔ قابل تعبیر ہو گیا ہے

آپ نے میانوالی میں بڑھتی
ہوئی قتل و غارت کی روک تھام
کیلئے آگاہی مہم شروع کی
اور لوگوں کو صلح اور
صبر و تحمل کا درس دیا۔

آپ نے تمام فلاحی تنظیموں
کو حوصلہ افزائی اور ان کے مسائل
کے حل کیلئے "AWAM"
کا پلیٹ فارم فراہم کیا۔
آپ کو جب بھی کسی سیمینار ،تعلیمی سرگرمی ،صلح یا فلاحی کام
کیلئے دعوت دی جائے
تو آپ بلا جھجک پہنچ جاتے ہیں۔

ایسے لوگ میانوالی کا فخر ہیں
میانوالی کا مان ہیں

ہم انہیں خراج تحسین پیش
کرتے ہیں
اور سر ہم
انفاق فی سبیل اللہ ویلفیئر سوانس
کی طرف سے آپکو جنم دن کی بہت بہت
مبارک باد پیش کرتے ہیں

اللّه پاک آپ کو خیر و آفیت والی
عمر خضر عطا فرمائے آمین۔
منجانب
ٹیم انفاق فی سبیل اللہ ویلفیئر سوانس

09/04/2026

Address

Mianwali
42301

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انفاق فی سبيل اللہ ویلفيئر سوانس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to انفاق فی سبيل اللہ ویلفيئر سوانس:

Share