26/04/2026
💫 *دلیلی والا ویلفیئر سوسائٹی* 💫
(کارکردگی رپورٹ ماہ فروری+ ماہ مارچ 2026)
ٹوٹل فنڈ کلیکشن ماہ فروری+ ماہ مارچ 2026: *5,64,250 روپے*
ٹوٹل فنڈ استعمال ماہ فروری + ماہ مارچ 2026: *4,19,325 روپے*
سیونگ : *1,44,925 روپے*
____________________________
*تفصیل اخراجات:*
*(1)* ماہ رمضان کی آمد پر 16 مستحق فیملیز کو فی فیملی 5605 روپے کے حساب سے ماہ رمضان کا راشن پہنچایا گیا: 89,680 روپے
*(2)* دل کے عارضہ میں مبتلا ایک غریب مریضہ کے علاج معالجہ پر خرچ کیا: 7000 روپے
*(3)* ایک غریب مزدور کی بیٹی کا دو ماہ کا سکول کے رکشے کا کرایہ ادا کیا گیا: 3400 روپے
*(4)* ایک بیوہ فیملی کے ایک بچے کو سکول یونیفارم لے کر دیا گیا: 1550 روپے
*(5)* ایک غریب مزدور کے فوت ہونے پر لواحقین کو کفن دفن کے لیے امداد پہنچائی گئی: 15000 روپے
*(6)* عیدالفطر کی آمد پر عید سے 20 روز قبل 15 مستحق فیملیز کے 48 بچوں کو عید کے کپڑے بطور عید گفٹ دیئے گئے: 69,950 روپے
*(7)* عید سے 02 روز قبل عید پیکج کے تحت 28 مستحق فیملیز تک عید کا راشن (حلوے کا سامان+گوشت کے لئے نقد رقم) پہنچایا گیا: 56,000 روپے
*(8)* ایک یتیم بچے کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے لوڈر رکشہ خرید کر دیا گیا : 1,25,000 روپے
*(9)* ایک غریب مستحق مریض کا میانوالی کی ہسپتال سے علاج معالجہ: 5000 روپے
*(10)* اسی مریض کی اسلام آباد سے ادویات منگوائی گئیں: 7795 روپے
*(11)* ایک دوسرے مستحق مریض کے علاج معالجہ کے مکمل اخراجات: 30,000 روپے
*(12)* ایک تیسری مستحق مریضہ کا ڈاکٹر شیر انور خان کی کلینک سے چیک اپ کرایا گیا: 3950 روپے
*(13)* آل ویلفیئرز ایسوسی ایشن آف میانوالی کے پلیٹ فارم سے ایک مستحق مریض کے علاج کے لیے دلیلی والا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مدد کی گئی: 5000 روپے
اللہ پاک تمام احباب کا صدقہ اپنی بارگاہ الٰہی میں قبول فرمائے۔ آمین
✨✨✨✨✨✨✨✨