JA Hefz-Ul-Quran آفیشل

JA Hefz-Ul-Quran آفیشل Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JA Hefz-Ul-Quran آفیشل, Nonprofit Organization, 105/15L Vanjari, Mian Channun.

الحمدللہ رب العالمین! 💖 ان شاءاللہ العزیز جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن ونجاری کا سالانہ حفاظ کنونشن و تقریب دستار فضیلت 15 فر...
10/02/2026

الحمدللہ رب العالمین! 💖
ان شاءاللہ العزیز جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن ونجاری کا سالانہ حفاظ کنونشن و تقریب دستار فضیلت 15 فروری بروز اتوار کو انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے جس میں معزز مشاہیر اور علاقہ بھر کے مشہور و معروف علماء کرام اور قراء حضرات تشریف لا رہے ہیں ۔
الحمدللہ !
اس سال 11طلبہ کرام کے سروں پر دستار فضیلت سجائی جائے گی ۔
آپ تمام احباب سے التماس ہے کہ اس پر مسرت موقع پر بھرپور شرکت فرما کر طلبہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی فرمائیں اور اپنے دوست احباب کو بھی بھرپور شرکت کی ترغیب دیں ۔
شکریہ 💖
ملحوظہ: *خصوصی دستار فضیلت*
ان شاءاللہ العزیز صاحبزادہ حضرت مولانا حافظ سیف الرحمن صاحب فاضل جامعۃ الرشید کراچی کی دستار فضیلت و ختم بخاری بھی منعقد کی جائے گی ۔
03067948290
03092393768

انا للہ وانا الیہ راجعون 😥😢حضرت قاری صاحب کے شاگرد حضرت مولانا محمد عمر صاحب (نصری کے) ان کے بڑے بھائی حافظ حسین احمد کے...
01/11/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون 😥😢
حضرت قاری صاحب کے شاگرد حضرت مولانا محمد عمر صاحب (نصری کے) ان کے بڑے بھائی حافظ حسین احمد کے والد محترم ماسٹر عبد الرشید صاحب قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں مدیر جامعہ خادم القرآن حضرت قاری محمد صفدر صاحب، جملہ طلباء و اراکین دکھ کی اس گھڑی میں بھائی حسین احمد ، مولوی محمد عمر ، حافظ محمد ارشد صاحب اور دیگر ایل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
دعا گو
حافظ سیف الرحمن بن قاری محمد صفدر
JA Hefz-Ul-Quran آفیشل

الحمدللہ 💖 14 ستمبر 2025 بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن 105/15 ایل ونجاری میاں چنوں خانیوال میں سیرت ال...
16/09/2025

الحمدللہ 💖
14 ستمبر 2025 بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن 105/15 ایل ونجاری میاں چنوں خانیوال میں سیرت النبی اور اصلاح معاشرہ کے نام سے پروگرام حضرت قاری محمد صفدر صاحب کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں عوام کے ساتھ ساتھ علاقائی علماء کرام نے بھی شرکت فرمائی خصوصاً فضلاء و طلباء جامعہ الرشید ضلع خانیوال کی تشریف آوری بھی ہوئی الحمدللہ تمام مہمانان گرامی تشریف لائے اور نعت خوانی و بیانات ہوئے فضلاء کرام سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی ہم تمام مہمانان گرامی کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری دعوت پر لبیک کہا اور ہمیں خدمت کا موقع عنایت فرمایا اللہ کریم تمام احباب کی حاضری کو قبول فرمائے ، ادارہ ھذا کو مزید ترقیوں سے نوازے اور حضرت قاری صاحب کی عمر میں برکتیں عطاء فرمائے ان کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم رکھے آمین
دعا گو!
حافظ سیف الرحمن بن قاری محمد صفدر
متعلم دورہ حدیث جامعہ الرشید کراچی

ان شاءاللہ العزیز 14 ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے حافظ سیف الرحمن بن قاری محمد صفدر 03...
12/09/2025

ان شاءاللہ العزیز
14 ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے
حافظ سیف الرحمن بن قاری محمد صفدر
03092393768

ان شاءاللہ العزیز جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن 105/15 ایل ونجاری میاں چنوں میں سیرت النبی اور معاشرت کے عنوان سے ایک عظیم الش...
24/08/2025

ان شاءاللہ العزیز
جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن 105/15 ایل ونجاری میاں چنوں میں سیرت النبی اور معاشرت کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام بتاریخ 14 ستمبر 2025 بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد کیا جا رہا ہے جس میں خواص کے ساتھ ساتھ مقامی علماء کرام بھی تشریف فرما ہوں گے ہمارے ادارے کے پروگرام تو ہوتے رہتے ہیں لیکن یہ پروگرام منفرد نوعیت کا ہے جس میں ہم نے جامعہ الرشید کراچی کے ضلع خانیوال کے تمام فضلاء اور طلباء کا جوڑ رکھا ہے ہمارا مقصد طلباء و فضلاء کی ملاقات اور آپس میں تعارف کروانا ہے تاکہ تمام احباب کا آپس میں ربط قائم ہو اور طلباء کی حوصلہ افزائی ہو
"اور خوش آئند بات یہ ہے کہ جامعہ الرشید کے اساتذہ کے وفد کی آمد بھی کافی حد تک متوقع ہے"
تمام احباب سے ہم نے فرداً فرداً بھی رابطہ کیا ہے اور یہ اشتہار بھی شیئر کیا جا رہا ہےتمام احباب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اپنی مصروفیات کو ترتیب دے کر اس پروگرام میں ضرور تشریف لائیں اگر کوئی ساتھی کسی وجہ سے رابطہ سے رہ گیا ہو تو وہ اسی اشتہار کو ہی دعوت نامہ سمجھ کر ضرور تشریف لائے ان شاءاللہ آپ سب احباب کی تشریف آوری ہمارے لے باعث مسرت ہو گی تمام احباب کی محبتوں کا بہت شکریہ 💖
اللہ کریم تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے
تفصیلی اشتہار بھی ان شاءاللہ بہت جلد شیئر کیا جائے گا
دعا گو حافظ سیف الرحمن
متعلم دورہ حدیث جامعہ الرشید کراچی
JA Hefz-Ul-Quran آفیشل

الحمدللہ ماہ جولائی کی تفصیل آمد و خرچمدرسی کے صحن کیلئے 8 عدد صفوں کی ضرورت ہے جن پر طلباء دن رات عبادت کریں گے نماز اد...
04/08/2025

الحمدللہ
ماہ جولائی کی تفصیل آمد و خرچ
مدرسی کے صحن کیلئے 8 عدد صفوں کی ضرورت ہے جن پر طلباء دن رات عبادت کریں گے نماز ادا کریں گے اور تلاوت قرآن کریں گے جو یقیناً آپ حضرات کیلئے باعث ثواب اور ذخیرہ آخرت ہو گا تمام احباب سے التماس ہے اپنی وسعت کے مطابق اس کار خیر میں ضرور حصہ ملائیں اللہ کریں آپ حضرات کو اپنی شایانِ شان اجر عظیم عطا فرمائے آمین
تعاون کیلئے
جاز کیش اکاؤنٹ نمبر
محمد صفدر
03067948290
یو پیسہ
حافظ سیف الرحمن
03320274943
دعا گو :
حافظ سیف الرحمن بن قاری محمد صفدر

انا للہ و انا الیہ راجعون حضرت قاری صاحب کے شاگرد مولوی محمد سفیان اور بھائی محمد عثمان نعیم کی دادی جان ماسٹر محمد نعیم...
28/07/2025

انا للہ و انا الیہ راجعون
حضرت قاری صاحب کے شاگرد مولوی محمد سفیان اور بھائی محمد عثمان نعیم کی دادی جان ماسٹر محمد نعیم ، ماسٹر محمد اقبال اور محترم محمد سلیم کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں
ہم دکھ کی اس گھڑی میں تمام ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر 6 بجے ونجاری میاں چنوں میں ادا کی جائے گی
دعا گو !
حافظ سیف الرحمن بن محمد صفدر

ایک طالب علم کی وفات یقیناً دل کو غمگین کر دیتی ہے،  خاص طور پر وہ طالب علم جو علمِ دین کا مسافر ہو…  اس کی جدائی محض ای...
23/07/2025

ایک طالب علم کی وفات یقیناً دل کو غمگین کر دیتی ہے،
خاص طور پر وہ طالب علم جو علمِ دین کا مسافر ہو…
اس کی جدائی محض ایک انسان کی نہیں،
بلکہ ایک چراغ کے بجھنے جیسی ہوتی ہے۔
جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن ونجاری سے گزشتہ سال وفاق کا امتحان دینے والے بہت ہی قابل طالب علم حالیہ متعلم درجہ ثانویہ عامہ جامعہ دارالعلوم رحیمیہ ملتان حافظ محمد محفوظ بن محمد مشتاق رہائش موضع عزیز قیم تحصیل میلسی کل شام کو بہت ہی مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے
دل بہت غمگین ہے بہت ہی مخلص اور ذہین ساتھی تھے
اللہ تعالیٰ اُس طالب علم کی مغفرت فرمائے،
اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے،
اور اُس کے اہلِ خانہ، اساتذہ، اور ساتھیوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
دعا گو :
حافظ سیف الرحمن

ان شاءاللہ العزیز وقت کی پابندی کی جائے گی تمام احباب وقت پر مسجد میں تشریف لائیں تاکہ نماز با جماعت ادا کر سکیں شکریہ 💝...
06/06/2025

ان شاءاللہ العزیز وقت کی پابندی کی جائے گی تمام احباب وقت پر مسجد میں تشریف لائیں تاکہ نماز با جماعت ادا کر سکیں شکریہ 💝
JA Hefz-Ul-Quran آفیشل

ان شاءاللہ العزیز جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن جامع مسجد عثمان ابن عفان ونجاری میں نماز عید الفطر 7:15 بجے ادا کی جائے گی تما...
30/03/2025

ان شاءاللہ العزیز
جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن جامع مسجد عثمان ابن عفان ونجاری میں نماز عید الفطر 7:15 بجے ادا کی جائے گی تمام احباب سے درخواست ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے بر وقت مسجد میں تشریف لائیں
شکریہ 💝
JA Hefz-Ul-Quran آفیشل

09/02/2025

ان شاءاللہ العزیز
22 فروری 2025 بروز ہفتہ بعد از نماز ظہر جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن ونجاری
جامعہ کی تیسری سالانہ حفاظ کنونشن تقریب دستار فضیلت و تقسیم اسناد منعقد ہو رہی ہے تمام احباب سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے شرکت فرما کر اپنے قلوب و اذہان کو منور فرمائیں
زیر نگرانی
خادم القرآن قاری محمد صفدر صاحب
JA Hefz-Ul-Quran آفیشل

الحمدللہجامعہ اشرفیہ حفظ القرآن کی تیسری سالانہ حفاظ کنونشن تقریب دستار فضیلت و تقسیم اسناد ان شاءاللہ بتاریخ 22 فروری 2...
01/02/2025

الحمدللہ
جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن کی تیسری سالانہ حفاظ کنونشن تقریب دستار فضیلت و تقسیم اسناد ان شاءاللہ بتاریخ 22 فروری 2025 بروز ہفتہ بعد از نماز ظہر بمقام جامع مسجد عثمان ابن عفان ونجاری میاں چنوں خانیوال منعقد ہو رہی ہے جس میں علاقہ بھر کے جدید علماء کرام اور قراء حضرات شرکت فرمائیں گے خصوصی تلاوت زینت القراء فخر القراء قاری محمد مظہر فرید صاحب میلسی ، خصوصی نعت ثناء خوان مصطفی حضرت مولانا عطاء الرحمن فاروقی صاحب پشاور ،خصوصی خطاب ملک پاکستان کی مشہور و معروف شخصیت یاد گار اسلاف حضرت مولانا رب نواز ہراج صاحب دامت برکاتہم اور پیر طریقت رہبر شریعت ولی کامل حضرت مولانا خواجہ عبد الماجد صدیقی صاحب حفظہ اللہ سجادہ نشین خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ خانیوال فرمائیں گے
آپ تمام احباب سے درخواست ہے کہ اس اصلاحی و روحانی تقریب میں شرکت فرما کر اپنے قلوب اذہان کو منور فرمائیں
نوٹ:
نماز ظہر ان شاءاللہ 1 بجے ادا کی جائے گی
زیر نگرانی:
خادم القرآن استاذ القراء حضرت قاری محمد صفدر صاحب حفظہ اللہ مدیر جامعہ اشرفیہ حفظ القرآن
03067948290
03092393768

Address

105/15L Vanjari
Mian Channun

Telephone

+923092393768

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JA Hefz-Ul-Quran آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JA Hefz-Ul-Quran آفیشل:

Share