05/05/2026
⚠️ اہم پیغام برائے حاملہ خواتین اور ان کے اہلِ خانہ
حمل (Pregnancy) کے دوران کسی بھی وقت ایمرجنسی پیش آ سکتی ہے، خاص طور پر ڈلیوری کے وقت خون کی فوری ضرورت پڑ سکتی ہے۔
❗ افسوس کی بات یہ ہے کہ اکثر لوگ آخری وقت پر خون تلاش کرنا شروع کرتے ہیں، جس سے قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور ماں اور بچے دونوں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
🩸 آپ کیا کریں؟
✔ حمل کے دوران ہی اپنا بلڈ گروپ معلوم کریں
✔ کم از کم 2–3 بلڈ ڈونرز پہلے سے تیار رکھیں
✔ ان کے نمبر محفوظ کریں
✔ قریبی ہسپتال اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست پہلے سے کریں۔
🚑 یاد رکھیں:
ایمرجنسی بتا کر نہیں آتی
تیاری ہی زندگی بچاتی ہے۔
📞 اگر آپ کو رہنمائی یا بلڈ ڈونرز کی ضرورت ہو تو رابطہ کریں ہم کوشش کریں گے کہ خون مہیا کیا جائے:
چمڈھیری ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروسز
0345-9290571
🤝 ایک ذمہ دار معاشرہ بنائیں
آج ہی اس پیغام کو اپنے گھر اور محلے میں شیئر کریں تاکہ کوئی بھی ماں صرف خون نہ ملنے کی وجہ سے خطرے میں نہ پڑے۔