Saba babuzai

Saba babuzai Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saba babuzai, Nonprofit Organization, Babuzai, Mardan.

بابوزئی پُلہ کے ٹیوب ویل کی موٹر محکمہ کی جانب سے اتار کر لے جانے کے باعث تقریباً پورے گاؤں میں پانی کی فراہمی شدید متاث...
22/07/2026

بابوزئی پُلہ کے ٹیوب ویل کی موٹر محکمہ کی جانب سے اتار کر لے جانے کے باعث تقریباً پورے گاؤں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر تھی، جس کی وجہ سے اہلِ علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
آج صبا آرگنائزیشن کے صدر حاجی سیف اللہ خان گاؤں کے دیگر معزز سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ پبلک ہیلتھ آفس مردان گئے، جہاں کامیاب مذاکرات کے بعد محکمہ نے آج ہی ٹیوب ویل کی موٹر واپس فراہم کر دی، جو اہلِ علاقہ کے لیے نہایت خوش آئند خبر ہے۔
ان شاء اللہ موٹر کی تنصیب کے بعد گاؤں میں پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی اور عوام کو درپیش پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش میں حصہ لینے والے تمام افراد کو اپنی شان کے مطابق اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔

خدمت گار کور آرگنائزیشن کے زیرِ سایہ، انٹرنیشنل آرگنائزیشن الاشارہ کی جانب سے گونگے، بہرے اور دیگر خصوصی افراد سمیت 50 م...
20/07/2026

خدمت گار کور آرگنائزیشن کے زیرِ سایہ، انٹرنیشنل آرگنائزیشن الاشارہ کی جانب سے گونگے، بہرے اور دیگر خصوصی افراد سمیت 50 مستحق معذور افراد میں مالی امداد تقسیم کی گئی۔
اس کارِ خیر میں صبا آرگنائزیشن کے صدر جناب حاجی سیف اللہ خان کی سفارش پر گاؤں بابوزئی سے 5 خصوصی افراد بھی شامل تھے، جو الحمدللہ اس مالی امداد سے مستفید ہوئے۔ یہ یقیناً اہلِ بابوزئی کے لیے خوشی اور اطمینان کی بات ہے۔
اللہ تعالیٰ خدمت گار کور آرگنائزیشن، الاشارہ، صبا آرگنائزیشن اور اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام مخیر حضرات کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں بہترین اجرِ عظیم سے نوازے اور دکھی انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Roshni Welfare Organization Saifullah Khan Zareen Badshah Baghdali Shah Mian Shehbaz Sharif Muhammad Sohail Afridi

ممبر آف پاور بورڈ اور سابق مشیرِ وزیراعلیٰ جناب حمایت خان آف پلوڈھیرئ نے صبا آرگنائزیشن کے صدر جناب حاجی سیف اللہ خان او...
08/07/2026

ممبر آف پاور بورڈ اور سابق مشیرِ وزیراعلیٰ جناب حمایت خان آف پلوڈھیرئ نے صبا آرگنائزیشن کے صدر جناب حاجی سیف اللہ خان اور جناب نسیم خان آف بابوزئی کی درخواست پر بابوزئی میں کمزور ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈیشن کے لیے واپڈا کی ٹیم بھیجی۔
ٹیم نے مختلف علاقوں کا سروے کرتے ہوئے تمبو کے ٹرانسفارمر، ڈپو کے دونوں ٹرانسفارمروں اور پولہ کے ایک ٹرانسفارمر کو اپ گریڈیشن کے لیے منتخب کیا، جنہیں ان شاء اللہ آئندہ چند دنوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
ہم جناب حمایت خان کے اس عوام دوست اقدام پر ان کے شکر گزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی بابوزئی میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیے اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

چیئرمین پیسکو کے خصوصی نمائندہ اور قومی امن جرگہ تحصیل کاٹلنگ کے سالار جناب مبارک تاج خان، جناب سعید خان پیلاگے، جناب فی...
03/07/2026

چیئرمین پیسکو کے خصوصی نمائندہ اور قومی امن جرگہ تحصیل کاٹلنگ کے سالار جناب مبارک تاج خان، جناب سعید خان پیلاگے، جناب فیض الرحمٰن اور واپڈا کے اہلکاروں کے ہمراہ صبا آرگنائزیشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری یوسفزئی نڑیوال جرگہ تحصیل کاٹلنگ، جناب حاجی سیف اللہ خان کی خصوصی دعوت پر بابوزئی تشریف لائے۔
اس موقع پر صبا آرگنائزیشن کے ذمہ داران جناب زرین بادشاہ صاحب اور ڈاکٹر اعجاز فرحان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد ازاں بابوزئی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بوسیدہ بجلی کے پولوں، خستہ حال تاروں، نئے ٹرانسفارمروں اور دیگر ضروری برقی سہولیات کی نشاندہی کی گئی۔
جناب مبارک تاج خان نے تمام مسائل کا موقع پر جائزہ لیا، انہیں اپنی نوٹس میں درج کیا اور فوری طور پر چیئرمین پیسکو کو آگاہ کر دیا۔ ان شاء اللہ آئندہ چند دنوں میں ان مسائل کے حل اور بابوزئی میں بجلی کی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
اہلِ بابوزئی کو امید ہے کہ یہ اقدامات جلد پایۂ تکمیل تک پہنچیں گے اور علاقے کے دیرینہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور اسے عوام کے لیے باعثِ خیر بنائے۔ آمین۔

چند روز قبل ہم نے بابوزئی میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ صبا آرگنائزیشن باب...
29/06/2026

چند روز قبل ہم نے بابوزئی میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ صبا آرگنائزیشن بابوزئی کے صدر جناب حاجی سیف اللہ خان نے واپڈا کے اعلیٰ حکام کے سامنے اس اہم مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں پلو ڈیرہ سے تعلق رکھنے والے جناب حمایت خان (سابق مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور سابق ممبر بورڈ آف پاور) کے دورۂ بابوزئی کے موقع پر بھی اس مسئلے کو دوبارہ ان کے سامنے پیش کیا گیا، جس پر انہوں نے فوری طور پر ایکسین واپڈا سے رابطہ کرکے ہدایت دی کہ بابوزئی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔
آج جناب حاجی سیف اللہ خان نے ایکسین واپڈا سے ملاقات کی، جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان شاء اللہ جولائی کے آغاز ہی میں بابوزئی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا تاکہ عوام کو اس شدید پریشانی سے نجات مل سکے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ یقین دہانی عملی شکل اختیار کرے اور بابوزئی کے عوام کو جلد ریلیف ملے۔ آمین۔

اہم عوامی اطلاعبابوزئی فیڈر سے شموزئی کے کرش پلانٹس اور متعدد ٹیوب ویلز کو بجلی فراہم کی جا رہی تھی، جبکہ ان کی بلنگ شمو...
24/06/2026

اہم عوامی اطلاع
بابوزئی فیڈر سے شموزئی کے کرش پلانٹس اور متعدد ٹیوب ویلز کو بجلی فراہم کی جا رہی تھی، جبکہ ان کی بلنگ شموزئی فیڈر کے کھاتے میں جمع ہو رہی تھی۔ اس کے برعکس ان صارفین کے لائن لاسز بابوزئی فیڈر کے حساب میں شامل کیے جا رہے تھے، جس کی وجہ سے بابوزئی فیڈر پر غیر ضروری طور پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا تھا۔
چونکہ واپڈا کی موجودہ پالیسی کے مطابق جس فیڈر پر جتنے زیادہ لائن لاسز ہوں گے، وہاں اتنی ہی زیادہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی، اس لیے اس اہم مسئلے کی نشاندہی صبا آرگنائزیشن کے صدر حاجی سیف اللہ صاحب، تنظیم کے ذمہ داران اور گاؤں کے معزز مشران نے کی۔ تمام حقائق اور شواہد کے ساتھ متعلقہ حکام کو ایک باقاعدہ سمری بھی ارسال کی گئی۔
الحمدللہ، متعلقہ حکام نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے، اور امید ہے کہ ایک سے دو دن کے اندر بابوزئی فیڈر پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ موجودہ 12 گھنٹوں سے کم ہو کر تقریباً 6 سے 8 گھنٹے رہ جائے گا۔
صبا آرگنائزیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

صبا آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام گاؤں کے مخیر حضرات کے تعاون سے یتیموں اور بیواؤں کے لیے گندم بطورِ زکوٰۃ جمع کی گئی، جسے ص...
13/06/2026

صبا آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام گاؤں کے مخیر حضرات کے تعاون سے یتیموں اور بیواؤں کے لیے گندم بطورِ زکوٰۃ جمع کی گئی، جسے صبا آرگنائزیشن کے صدر حاجی سیف اللہ خان صاحب اور دیگر ذمہ داران نے مستحق خاندانوں کی دہلیز تک پہنچایا۔
یاد رہے کہ صبا آرگنائزیشن ہر سال گندم کے سیزن کے موقع پر، نیز رمضان المبارک اور عیدین کے موقع پر بھی، یتیموں، بیواؤں اور دیگر مستحق افراد کے لیے اہلِ خیر کے تعاون سے فلاحی پیکجز کا اہتمام کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام مخیر حضرات کو اجرِ عظیم عطا فرمائے، ان کے مال و رزق میں برکت نصیب کرے، اور صبا آرگنائزیشن کو مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

19/03/2026

الحمدللہ!
صبا آرگنائزیشن بابوزئی کی جانب سے رمضان المبارک میں "نصرت المساکین" کے تحت افطاری کے وقت فری تندوری روٹیوں کا جو عظیم الشان سلسلہ جاری تھا، وہ کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ اس بابرکت سکیم سے تقریباً 120 مستحق اور غریب خاندان مستفید ہوتے رہے۔

یہ بات بھی انتہائی قابلِ ستائش ہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے اختتام پر مفتی امداداللہ یوسفزئی صاحب کی طرف سے ان مستحق خاندانوں کے لیے سالن اور فروٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مزید برآں، رمضان کے آخری ایام میں ہر خاندان کے لیے دو جوڑے کپڑوں کا بندوبست بھی کیا گیا، جس سے ان غریب اور لاچار خاندانوں کی عید خوشیوں کے ساتھ گزرنے کا ذریعہ بنی۔

الحمدللہ! صبا آرگنائزیشن اور مفتی صاحب کی ان خدمات کو بابوزئی کے عوام نے بے حد سراہا، اور کئی افراد نے اپنے تاثرات میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کیے۔

اللہ تعالیٰ ان تمام افراد کو، جنہوں نے اس کارِ خیر میں کسی بھی شکل میں حصہ لیا—چاہے مالی تعاون سے، جانی خدمت سے یا اپنی نیک سوچ اور ترغیب سے—اپنی شان کے مطابق بہترین اجر عطا فرمائے، اور ہمیں بار بار اپنی مخلوق کی خدمت کی توفیق اور قبولیت نصیب فرمائے۔ آمین۔

Gohar Shah Hammad Ullah Yousufzai Baghdali Shah Saifullah Khan Zareen Badshah Khair Ul Bashar Aftab Ul Haq Shahab Khan Jawad Khan Khattak Maulana Fazl ur Rehman Saba babuzai

الحمدللہ صبا آرگنائزیشن بابوزئی کے صدر جناب حاجی سیف اللہ خان رمضان المبارک کے بابرکت دنوں میں بنفسِ نفیس اپنے ہاتھوں سے...
16/03/2026

الحمدللہ صبا آرگنائزیشن بابوزئی کے صدر جناب حاجی سیف اللہ خان رمضان المبارک کے بابرکت دنوں میں بنفسِ نفیس اپنے ہاتھوں سے مستحقین میں تندوری روٹیاں، سالن اور فروٹس تقسیم کر رہے ہیں۔
آپ سب مخیر حضرات کے تعاون اور اللہ رب العزت کے خاص فضل و کرم سے صبا آرگنائزیشن بابوزئی کے زیرِ سایہ جاری نصرت المساکین اسکیم اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ الحمدللہ پورے مہینے مستحق غریبوں، فقیروں اور یتیموں نے تندوری روٹیوں، سالن اور فروٹس کے ساتھ افطاری کی۔
یہ سب آپ حضرات کے اعتماد اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی ہمارا یہی جذبہ رہے گا کہ ہر موقع پر صبا آرگنائزیشن اپنے گاؤں کے مستحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

Hammad Ullah Yousufzai Saifullah Khan Baghdali Shah Gohar Shah Qazi Fazli Wahid Qazi

الحمدللہ! صبا آرگنائزیشن کے صدر جناب سیف اللہ خان بابوزئی بنفسِ نفیس اپنے ہاتھوں سے روٹیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ وہی سلسل...
05/03/2026

الحمدللہ! صبا آرگنائزیشن کے صدر جناب سیف اللہ خان بابوزئی بنفسِ نفیس اپنے ہاتھوں سے روٹیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ وہی سلسلہ ہے جو آپ مخیر حضرات کے تعاون اور آپ کی مدد سے جاری و ساری ہے۔ ہم نے جس طرح آپ کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ آپ مخیر حضرات کی ایک ایک پائی مستحق اور حقدار لوگوں تک پہنچائی جائے گی، تو الحمدللہ اسی وعدے کے مطابق ہر روز روٹیوں کو باقاعدہ طور پر تول کر اور وزن کر کے مستحقین کے حوالے کیا جاتا ہے۔
ان شاء اللہ اگر آپ کا اسی طرح تعاون جاری رہا تو یہ سلسلہ طویل عرصے تک قائم و دائم رہے گا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔

Saifullah Khan Gohar Shah Baghdali Shah Bagh Dali Shah Bagh Dali Shah Zareen Badshah Qazi Fazli Wahid Qazi

Address

Babuzai
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saba babuzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Saba babuzai:

Shortcuts

Share