Da Mohib Awaz د اولس اواز

Da Mohib Awaz د اولس اواز د علاقې د بې وسو او ضرورتمندو خلقو د زړهء اواز

19/06/2026
17/06/2026
د غم خبر
14/06/2026

د غم خبر

اظہارِ تشکرچند روز قبل میں اور میرے ساتھی ڈاکٹر عماد باچا نے ایک شدید بیمار بھائی نیاز علی، جو زبان کے سرطان (Tongue Car...
08/06/2026

اظہارِ تشکر

چند روز قبل میں اور میرے ساتھی ڈاکٹر عماد باچا نے ایک شدید بیمار بھائی نیاز علی، جو زبان کے سرطان (Tongue Carcinoma) میں مبتلا ہیں، کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے مالی تعاون اور دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

الحمدللہ! آپ احباب نے اس اپیل پر بھرپور توجہ دی اور اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مالی معاونت کی۔ آپ کی محبت، ہمدردی اور تعاون کے نتیجے میں 60,000 روپے جمع ہوئے، جو آج ہم نے مذکورہ بیمار بھائی کے حوالے کر دیے ہیں۔

ساتھ دی گئی تصویر کا مقصد ہرگز خودنمائی، ریاکاری یا شہرت حاصل کرنا نہیں، بلکہ صرف یہ اطمینان دلانا ہے کہ آپ حضرات کی جانب سے جمع کی گئی امانت اس کے اصل اور مستحق حق دار تک پہنچا دی گئی ہے۔ شفافیت اور اعتماد ہماری ذمہ داری ہے، اسی لیے یہ اطلاع آپ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے تمام مخیر حضرات، دوستوں، عزیزوں اور اہلِ علاقہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں حصہ لیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال، جان، صحت، اولاد اور رزق میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے اور آپ کی ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ اس بیمار بھائی نیاز علی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام فرمائیں۔ اور جو حضرات مزید مالی تعاون کرنا چاہیں، وہ اسی ایزی پیسہ نمبر پر اپنی امداد بھیج سکتے ہیں:

ایزی پیسہ نمبر: 03139736662 (ڈاکٹر عماد باچا)

اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں بہترین اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲

منجانب:
ڈاکٹر عماد باچا
عبدالرّب لودھی

Address

Mardan

Telephone

+923147850704

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Da Mohib Awaz د اولس اواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share