15/09/2026
اسلام علیکم
الحمدللہ، آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ سب کی محبت و تعاون سے بھائی خان یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نوجوانوں نے ایک ایسے بھائی کے گھر میں پانی کا بور شروع کر دیا ہے جو کافی دنوں سے پانی کی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ کسی کے گھر تک پانی پہنچانا صرف ایک ضرورت پوری کرنا نہیں بلکہ ایک عظیم نیکی اور صدقہ جاریہ ہے، اور اس نیک کام میں جس جس بھائی نے اپنا حصہ ڈالا ہے اللہ تعالیٰ ان سب کے اس تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے رزق، مال اور زندگی میں برکت عطا فرمائے اور اس نیکی کا اجر دنیا و آخرت میں عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ بھائی خان یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تمام نوجوانوں کو مزید ہمت، طاقت اور صحت عطا فرمائے تاکہ وہ اسی طرح اپنے ضرورت مند بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے رہیں اور انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں۔
آمین یا رب العالمین۔❤️🤲