17/06/2026
جمعیت طلباء اسلام کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی شب و روز محنت، لگن اور نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کے لیے بے مثال جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔ ان شاء اللہ 18 جون کو چارسدہ میں منعقد ہونے والی عظیم الشان شیخ محمد ادریس شہید کانفرنس تاریخ ساز ثابت ہوگی۔
قیادت کی مسلسل کاوشوں اور کارکنان کی انتھک محنت کے نتیجے میں لاکھوں نوجوان اس کانفرنس میں شرکت کرکے اپنے عزم، اتحاد اور نظریاتی وابستگی کا بھرپور اظہار کریں گے۔
اللہ تعالیٰ اس عظیم اجتماع کو کامیاب فرمائے اور اسے دین اسلام کی سربلندی اور نوجوان نسل کی صحیح رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
جاری کردہ: جمعیت طلباء اسلام جامعہ ہزارہ