Mansehra Ki Awaz

Mansehra Ki Awaz Mansehra Ki Awaz brings you the latest updates, political news, and happenings from Mansehra. Stay informed, stay connected with your city!

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے وا...
26/02/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر مانسہرہ آمد

وزیرِ اعظم کی شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سمیت لواحقین سے ملاقات، شہید کیلئے دعا۔ وزیرِ اعظم کی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی۔

وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، انجینئیر امیر مقام، سردار محمد یوسف، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضی جاوید عباسی، شاہ جی گل آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

"لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ پاکستانی قوم اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔"

25/02/2026

عباس ق ت ل کیس سابق ایس ایچ او پھلڑہ ملزم حمزہ کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا جان کا خطرہ ہے کسی دوسرے ضلع کی جیل بجھوایا جائے ملزم کی اپیل عدالت نے ملزم کو بٹگرام جیل بجھوا دیا
مانسہرہ میں چند روز قبل تھانہ پھلڑہ کی حدود میں سابق ایس ایچ او پھلڑہ حمزہ نے گولی مار کر عباس نامی نوجوان کو ق ت ل کر دیا تھا مگر پولیس اپنے افیسر کے خلاف کیس فائل نہیں کر رہی تھی جس کے بعد مقتول کے ورثا نے لا ش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا تھا جس پر پولیس نے ملزم حمزہ کے خلاف ق ت ل کی ایف آئی آر درج کی۔کیس فائل ہوا تو ملزم حمزہ نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تھی
گزشتہ روز عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد اسے پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔ آج دوبارہ عدالت میں پیشی کے دوران فاضل جج نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران ملزم کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسے مانسہرہ جیل میں جان کا خطرہ ہے، لہٰذا اسے کسی دوسری جیل منتقل کیا جائے۔ سی آئی ڈی نیوز اپ کے ذرائع کے مطابق ملزم کو خدشہ ہے کہ ماضی میں مبینہ طور پر جن افراد کے خلاف اس نے کارروائیاں کیں یا مقدمات درج کیے، ان میں سے بعض اس وقت جیل میں موجود ہیں، جس کے باعث اسے اپنی سلامتی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔
دوسری جانب سی آئی ڈی نیوز اپ کے بعض مقامی ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ملزم کے خلاف ماضی میں اختیارات کے ناجائز استعمال کئی لوگوں کو گولیاں مارنے ان پر تشدد کرنے اور بے گناہ افراد پر مقدمات درج کرنے سے متعلق شکایات سامنے آتی رہی ہیں، تاہم ان الزامات کی باقاعدہ تصدیق متعلقہ اداروں کی تحقیقات سے مشروط ہے۔ عدالت نے ملزم کو بٹگرام جیل بجھوا دیا ہے۔ سی آئی ڈی نیوز اپ سے بات کرتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے عدالتی فیصلے کو ابتدائی انصاف قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے یا اختیارات کے غلط استعمال کی جرات نہ ہو سکے

ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان صاحب آپ نے چارج لیتے وقت تو بڑے بلند و بانگ دعوے کئے تھے اور ابھی آپ خود عوام کو انصاف مہیا کر...
23/02/2026

ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان صاحب آپ نے چارج لیتے وقت تو بڑے بلند و بانگ دعوے کئے تھے اور ابھی آپ خود عوام کو انصاف مہیا کرنے کے راستے میں حائل نظر آرہے ہیں۔آپ اپنے قاتل ایس ایچ او حمزہ کا گزشتہ ٹریک ریکارڈ چیک کریں کیا وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کی وجہ نہیں ہے۔کیا وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں رہنے کے قابل ہے۔ایسی مجرمانہ سوچ رکھنے والے کو تو کافی ٹائم پہلے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا۔ابھی بھی آپ اس کالی بھیڑ کو کور دے رہے ہیں تو آپ اپنے منصب سے فرائض انجام دہئ سے بد دیانتی اور پولیس کی بدنامی کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔
ایک وقت تھا جب پنجاب پولیس بہت بدنام تھی۔لیکن اب وہاں کے ڈی پی او صاحبان نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ساکھ بحال کر دی ہے اپنے سٹاف کا قبلہ درست کرنا شروع کر دیا ہے اور چن چن کر ڈیپارٹمنٹ سے کالی بھیڑوں کو تلف کر رہے ہیں وہ کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سنتے ہیں اگر انکا سٹاف قصور وار ٹھرے تو وہ انکو سزا دے کر عوام کو انصاف دینے میں بالکل بھی کوتائی نہیں کرتے۔یہی وجہ ہے جس سے عوام کا پولیس ڈیپارٹمنٹ پے اعتماد بحال ھوا ہے۔
قاتل ایس ایچ او حمزہ کے کیس میں آپکی مجرمانہ خاموشی اور ظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی پکڑ دھکڑ سمجھ سے بالا تر ہے۔اتنے بلند و بانگ دعوے کرنے کے بعد پتہ نہیں آپ کس ڈگر پے چل پڑے ہیں۔مانا آپ پے سیاسی پریشر ہے لیکن اگر آپ انصاف سے کام لے کے مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونگے تو اللہ بھی آپکی مدد کرے گا۔یہ سیاسی تو آج ہیں کل کوئی اور ہو گا اگر آپ ظالم کے ساتھ کھڑے ہونگے تو آپ ہمیشہ کے لئے ان مظلوموں اور اپنے ضمیر کے مجرم رہیں گے۔



20/02/2026
19/02/2026

#مانسہرہ سابقہ صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی کو گرفتار کرلیا اس موقع پر ان کے فرزند سفیر ابرار تنولی کی پریس کانفرنس ویڈیو پیغام۔۔۔۔۔



#مانسہرہ سابقہ صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی کو گرفتار کرلیا اس موقع پر ان کے فرزند سفیر ابرار تنولی کی پریس کانفرنس ویڈیو پیغام۔۔۔۔۔




کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں نصب شدہ سی سی ٹی وی  کی مدد سے لی گئی تصویر جس میں دیکھا گیا کہ یہ شخص ہسپتال سے  ا...
18/02/2026

کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں نصب شدہ سی سی ٹی وی کی مدد سے لی گئی تصویر جس میں دیکھا گیا کہ یہ شخص ہسپتال سے الٹراساؤنڈ مشین چوری کرکے لے جارہا ہے ۔جو شخص اسکو پہچاننے اور تلاش میں ہماری رہنمائی کریگا اسکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسکو نقد انعام بھی دیا جائیگا ۔...
انتظامیہ کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ
0343 9691308 /03088482125
اسکو زیادہ زیادہ سے شئیر کردیں شکریہ

بے نظیر بھٹو پروگرام کے تحت مالی امداد لینے کے لیے بڑی تعداد میں خواتین  میں جمع ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے ہسپتال کے اندر...
18/02/2026

بے نظیر بھٹو پروگرام کے تحت مالی امداد لینے کے لیے بڑی تعداد میں خواتین میں جمع ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے ہسپتال کے اندر شدید رش اور بے ترتیبی پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورتحال سے نہ صرف خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی شدید پریشانی ہو رہی ہے۔
ہسپتال ایک حساس جگہ ہوتی ہے جہاں سکون، صفائی اور نظم و ضبط انتہائی ضروری ہوتا ہے، مگر امدادی رقم کی تقسیم کے باعث ماحول متاثر ہو رہا ہے۔ بیمار افراد، بزرگ مریض اور ایمرجنسی میں آنے والے لوگوں کو راستے بند ہونے اور ہجوم کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں، جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس عمل کے لیے کنگ عبد اللہ ہسپتال کے اندر مناسب اور الگ انتظام کیا جائے، تاکہ خواتین بھی آسانی سے اپنی رقم حاصل کر سکیں اور مریضوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
عوامی سہولت، مریضوں کا سکون اور خواتین کی عزت — یہی اصل ترجیح ہونی چاہیے۔

عوامی تکلیف کب ختم ہوگی؟پچھلے ہفتے سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان غریب عوام نے اٹھایا۔ مزدور وقت پر کام پر ن...
17/02/2026

عوامی تکلیف کب ختم ہوگی؟
پچھلے ہفتے سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان غریب عوام نے اٹھایا۔ مزدور وقت پر کام پر نہ پہنچ سکے، مریض ہسپتال نہ جا سکے، اور بہت سے لوگ ایئرپورٹ یا ضروری مقامات تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا شکار رہے۔ سیاست اپنی جگہ، لیکن عوام کو تکلیف دینا کسی بھی صورت درست نہیں۔
ہم نے ہمیشہ سنا کہ قیادت کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ کو بھی ایک ایسے رہنما کے طور پر دیکھا گیا جو غریب عوام کی بات کرتے تھے اور انہیں مشکلات میں ڈالنے کے خلاف تھے۔ آج وہ جیل میں ہیں، مگر افسوس یہ ہے کہ ان کے نام پر ہونے والی سرگرمیوں میں کئی جگہ ایسا منظر نظر آ رہا ہے جو عوامی سہولت کے بالکل برعکس ہے۔
احتجاج یا سیاسی جدوجہد ہر جماعت کا حق ہے، لیکن سڑکیں بند کر کے عام شہری کی زندگی مشکل بنانا کسی بھی طرح عوامی خدمت نہیں کہلا سکتا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ فیصلے ایسے ہوں جو عوام کو آسانی دیں، نہ کہ انہیں مزید آزمائش میں ڈالیں۔

Babar Saleem Swati
saleem

16/02/2026
کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں ایکسرے مشین کی چوری — بڑا سوالیہ نشانیہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک خبر ہے کہ King Abdu...
15/02/2026

کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں ایکسرے مشین کی چوری — بڑا سوالیہ نشان
یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک خبر ہے کہ King Abdullah Teaching Hospital میں مبینہ طور پر ایکسرے مشین چوری ہو گئی۔ ایک سرکاری ہسپتال، جہاں عوام علاج کی امید لے کر آتی ہے، وہاں سے اتنا اہم طبی سامان غائب ہو جانا صرف ایک چوری نہیں بلکہ پورے نظام پر سوال ہے۔
سوال یہ ہے کہ:
ہسپتال جیسی حساس جگہ میں سیکیورٹی کہاں تھی؟
اتنی بڑی مشین کیسے غائب ہو گئی اور کسی کو خبر تک نہ ہوئی؟
کیا عوامی صحت کا نظام اتنا کمزور ہو چکا ہے؟
اس چوری کا سب سے بڑا نقصان عام مریضوں کو ہو گا، جو پہلے ہی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں۔ ایکسرے جیسی بنیادی سہولت نہ ہونے سے غریب مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑے گا، جہاں علاج ان کی پہنچ سے باہر ہے۔
متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ:
فوری تحقیقات کی جائیں
ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے
ہسپتالوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے
عوامی ادارے عوام کی امانت ہوتے ہیں، اور ان کی حفاظت اداروں کی ذمہ داری ہے۔ خاموشی اور لاپرواہی مزید نقصان کا سبب بنے گی۔
مانسہرہ کی آواز ایسے مسائل پر سوال اٹھاتی رہے گی۔

14/02/2026

Need justice

Address

Mansehra
21300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansehra Ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share