19/12/2025
آج معروف سیاسی و سماجی شخصیت Ex MNA Candidate of Kurram نوید احمد خان اورکزئی نے کرم اسٹوڈنٹس سوسائٹی، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد کرم سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے تعلیمی، انتظامی اور مالی مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر گفتگو کرنا تھا۔
دورے کے دوران نوید احمد خان اورکزئی نے یونیورسٹی کے عہدیداران (بِشمول وی سی صاحب) اور طلبہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ طلبہ نے انہیں درپیش اہم مسائل، بالخصوص اسکالرشپ کی کمی، تعلیمی اخراجات میں اضافہ، رہائش کے مسائل سے آگاہ کیا۔ طلبہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر اسکالرشپ کے مواقع میں اضافہ کیا جائے تو باصلاحیت اور مالی طور پر کمزور طلبہ اپنی تعلیم بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں گے۔
نوید احمد خان نے یونیورسٹی کے عہدیداران اور بشمول وی سی صاحب سے ملاقات کے دوران درجہ ذیل مطالبات رکھے گئے،جن کا وی سی صاحب نے مثبت رسپانس دیا،
(1) کہ یونیورسٹی میں نیڈ بیس اسکالرشپ کے کریٹریا میں فاٹا کے سٹوڈنٹس کےلئے جو مسائل بجلی،گیس اور پانی بِل کے نمبر تھے اس کو ہٹا دئے جائے یا اس کا متبادل خل نکالا جائے۔
(2) مستقبل میں آنے والے اسکالرشپ میں فاٹا کےلئے مخصوص Quota سیٹس دئیے جائے۔
(3) یونیورسٹی میں داخلے کے وقت فاٹا کے نئے اسٹوڈنٹس کےلئے الگ Quota سیٹس دیئے جائے۔
(4) یونیورسٹی کے انٹرنل ہاسٹل میں کرم کے سٹوڈنٹس کےلئے الگ سیٹس دیئے جائے۔
نوید احمد خان اورکزئی نے طلبہ کے مسائل کو بغور سنا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کرم کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ کے مواقع پیدا کرنے، متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے اور آوازِ طلبہ کو اعلیٰ سطح تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، یکجہتی اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتا ہے۔
اس موقع پر کرم اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر جناب فرمان علی،جنرل
سیکرٹری جناب میثم عباس ،چئیرمین جناب عبداللہ صدیقی اور سوسائٹی کے کابینہ کے ممبران موجود تھے اور نوید احمد خان صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ میں ہر حال میں کرم سٹوڈنٹس کے حقوق کےلئے کھڑا رہونگا۔
آخر میں کرم اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے ممبران نے نوید احمد خان صاحب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ طلبہ کے مسائل کے حل میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ دورہ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا اور مستقبل میں باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ہم تمام کرم اسٹوڈنٹس سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی نوید احمد خان اورکزئی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے طلبہ کے مسائل سنے اور امدادِ خل کےلئے یقین دہانی کرادی۔
کرم سٹوڈنٹس سوسائٹی
ہزارہ ہونیورسٹی مانسہرہ
میڈیا انفارمیشن:کونین حیدر
fans
Kurram Students Society Hazara University