22/11/2025
آج *Qalb Welfare Mandi Bahauddin Foundation* کی ٹیم نے *Readers College Mandi Bahauddin* میں خون عطیہ کرنے کے حوالے سے ایک مفید اور دل کو چھونے والا آگاہی پروگرام کیا۔ سیشن کا مقصد نوجوانوں کو یہ احساس دلانا تھا کہ ان کا دیا ہوا ایک یونٹ خون کسی کے لیے نئی زندگی کا دروازہ کھول سکتا ہے۔
ٹیم نے بہت آسان اور پیار بھرے انداز میں بتایا کہ خون دینا نہ صرف ایک صدقۂ جاریہ ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فائدے رکھتا ہے۔
طلبہ نے نہایت دلچسپی دکھائی، سوالات کیے، اپنی سوچ کا اظہار کیا، اور کئی طلبہ نے اس نیک عمل میں عملی طور پر حصہ لینے کا عزم بھی کیا۔ کالج کی انتظامیہ نے بھی بھرپو تعاون کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ ایسے مثبت پروگرام طلبہ کی سوچ اور کردار دونوں کو مضبوط بناتے ہیں *۔Qalb Welfare Foundation* کی ٹیم نے طلبہ کے جوش و جذبے کو سراہا اور یہ امید ظاہر کی کہ آج دیا گیا یہ پیغام مستقبل میں اور بھی زیادہ لوگوں تک پہنچے گا۔۔ ❤️🌿