06/01/2024
الحمدللہ رب العالمین ۔۔
وعدوں سے تکمیل کا سفر جاری ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔۔
آپ کے گاؤں کی فلاحی تنظیم (S.D.P) گاؤں کے لوگوں کی خدمت کے لئے مسلسل بر سرِ پیکار ہے ۔
اور اسی سلسلہ کی ایک کڑی کسی کی وفات پر لواحقین کو بلا معاوضہ کھانا کھانے کے برتنوں کی فراہمی ہے۔
آج سے یہ سہولت گاؤں کے لوگوں کے لئے موجود ہو گی۔ کسی بھی ایسی صورت حال میں ہم سے رابطہ کریں۔
آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ گاؤں کے باقی لوگوں کو بھی اس کے بارے میں آگاہ کریں۔
اس کار خیر میں جن لوگوں نے حصہ ڈالا ہے اللّٰہ پاک قبول فرمائے۔ آمین
نوٹ: دریوں/ چٹایوں کی فراہمی کے لئے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔