03/04/2026
قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ — ٹیم منڈی بہاؤالدین کی جانب سے ایک خوبصورت اور انسانیت سے بھرپور اقدام
خصوصی بچوں کے لیے معروف حسن اکیڈمی میں
اشفاق نذیر (قلب اویر پاکستان کوآرڈینیٹر) اور ان کے دوستوں نے مل کر محبت، خلوص اور ہمدردی کی ایک روشن مثال قائم کی۔
اس موقع پر خصوصی بچوں میں قیمتی تحائف تقسیم کیے گئے اور ان کے لیے تفریحی و تعلیمی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جس سے ان کے چہروں پر خوشی کی دلکش مسکراہٹیں بکھر گئیں
ادارے کی جانب سے اس قابلِ تحسین اقدام کو بھرپور سراہا گیا اور یہ پیغام دیا گیا کہ:
"یہ بچے بھی ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں،
ان کی مسکراہٹ میں ہی انسانیت کی پہچان ہے۔
یہی پھول ہیں جو محبت سے کھلتے ہیں،
بس ضرورت ہے انہیں اپنائیت کی چھاؤں دینے کی."
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم خصوصی بچوں کو نہ صرف سمجھیں بلکہ انہیں وہ مقام دیں جس کے وہ حقیقی حقدار ہیں۔
کیونکہ ایک مہذب معاشرہ وہی ہوتا ہے جو اپنے کمزور طبقات کو مضبوط سہارا دیتا ہے۔
قلب اویر پاکستان کے کوارڈینیٹر اور ان کے تمام رفقاء نے اپنے وقت کو قیمتی بنا کر اعلی مثال قائم کی۔۔۔
ادارے کی جانب سے احسن اکیڈمی اور جملہ منتظمین کو خراج تحسین۔۔۔