10/08/2026
🌟 بیٹیوں کے خوابوں کے لیے باپ نے اپنا گھر تک بیچ دیا! ❤️🇵🇰
شیخوپورہ ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی ذوالقرنین حیدر پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے کے والد ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود انہوں نے کبھی اپنی اولاد کی تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
اولاد کے روشن مستقبل کے لیے انہوں نے اپنی زمین اور ذاتی مکان تک فروخت کر دیا۔ ان کی اہلیہ گریڈ 17 کی سرکاری ملازم ہیں۔ ان کی تنخواہ، ذوالقرنین حیدر کی آمدن اور جمع پونجی کا بڑا حصہ بچوں کی تعلیم پر خرچ ہوتا رہا، تاکہ وسائل کی کمی کسی بچے کے خواب کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔
اور آج اس قربانی کے خوبصورت نتائج سب کے سامنے ہیں۔ ❤️
👩⚕️ بڑی بیٹی MBBS مکمل کرکے ڈاکٹر بن چکی ہیں۔
🎓 دوسری بیٹی DPT مکمل کرنے کے بعد MPhil کر رہی ہیں۔
👩🔬 تیسری بیٹی UET سے Biomedical Engineering مکمل کرکے NUST سے MS کر رہی ہیں۔
📚 چوتھی بیٹی MSc جغرافیہ کے بعد GC University سے MPhil کر رہی ہیں۔
👩⚕️ پانچویں بیٹی رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے BS (Hons) Medical Imaging Technology کر رہی ہیں۔
یہ صرف کامیابی کی داستان نہیں، بلکہ ایک باپ کی قربانی، ماں کی محنت اور اولاد پر یقین کی شاندار مثال ہے۔ ❤️
آئی جی پنجاب نے بھی ذوالقرنین حیدر کی اس غیر معمولی جدوجہد کو سراہتے ہوئے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو خصوصی ملاقات کے لیے مدعو کیا، سینئر پولیس افسران کے سامنے انہیں ایک قابلِ تقلید مثال کے طور پر پیش کیا اور پانچوں بیٹیوں کو ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا۔
💚 ذوالقرنین حیدر جیسے والدین معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں۔
جو والدین اپنی آسائشیں قربان کرکے اپنی اولاد کے خواب پورے کرتے ہیں، وہ دراصل صرف اپنے بچوں کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مستقبل سنوارتے ہیں۔
👏 سلام ہے ایسے باہمت والدین کو!
🌹 بیٹیوں کی تعلیم پر خرچ کیا گیا ہر روپیہ، روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔