Aqs E Faiz عکسِ فیض

Aqs E Faiz عکسِ فیض خدمت میں عظمت۔

--عکسِ فیض--
-----------------

بانی و مرکزی صدر: میاں عابد حسین طاہر سروری قادری

تنظیم-عکسِ فیض- مردِ کامل، عاشقِ رسُولﷺ، درویشِ بے گلیم حضرت قبلہ فقیرملک فیض محمد طاہر صاحب سروری قادریؒ کے روحانی، تربیتی اور خدمتِ خلق کے عظیم اور مقدس مِشّن کو کما حقُّہٗ جاری و ساری رکھنے اور اِسے پائہِ تکمیل تک پہنچانے کی ایک پُر خلُوص جِدّوجہد اور سعئِ پَیہم کا نام ہے۔ اِس مقدس کام کو نظم و ضبط دینے کیلئے اِ

سے دو ذیلی شعبہ جات میں مُنقسِم کر دیا گیا ہے۔

الف۔ الفیض ویلفئیر سوسائٹی۔( ).
یہ تنظیم ہر قسم کے مزہبی، لسانی، نسلی اور سیاسی تعصّبات سے بالاتر ہو کر مخلوقِ خدا کی بھلائی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرمِ عمل ہے۔

ب۔ بزمِ طاہر۔ ( )
اِسکے اغراض و مقاصد مندرجہ ذیل ہوںگے۔
1۔ نوری دربار کُلاچی شریف (ڈیرہ اسمٰعیل خان) کی تعمیر و توسیع و انتظام و انصرام کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا اور مالی امداد فراہم کرنا۔
2۔عوام النّاس بالخصوص نوجوان نسل کی ذہنی، اخلاقی اور روحانی راہنمائی کیلئے -بزمِ طاہر- کے پلیٹ فارم سے لٹریچر اور کتابوں کی اشاعت۔
الحمدُﷲ حضُور قبلہ فقیر ملک فیض محمد طاہر سروری قادریؒ کی حیّاتِ مبارکہ پر پہلی مُستند کتاب -داستانِ فیض- کے نام سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور عنقریب چَھپ کر مطالعے کیلئے دستیاب ہو گی۔ حضُور قبلہ ملک صاحبؒ کے سب سے پرانے باعتماد ساتھی اور عقیدتمندجناب میاں عابد حسین طاہر سروری قادری نے -داستانِ فیض- کو مُدَوَّن و مُرتَّب کیا ہے اور اِس کتاب کا اعزاز ہے کہ مُرشدِکامل حضُور قبلہ فقیر عبدالحمیدصاحب سروری قادری مدّظلہٗ العالیہ نے کمالِ مہربانی فرما کر اِس کتاب کی تصحیح فرمائی اور پیش لفظ (foreword) بھی تحریر فرمایاہے۔
علاوہ ازیں چند مزید موضوعات پر بھی تصنیف و تالیف کی کاوش جاری ہے۔ جیسے
-تعمیرِ نُوری دربار لمحہ بہ لمحہ۔
-میں اور میرے ملک صاحبؒ۔
اصلی اور کھرا تصوّف۔
-روحانی بھیڑئیے۔

3۔لوگوں کی روحانی اور اِخلاقی تربیت کیلئے -بزمِ طاہر- کے پلیٹ فارم سے محافِل کا اِنعقاد۔
4.زیاراتِ مزارات (روحانی دورہ جات)۔


الفیض ویلفیر سوسائٹی
---------------------------
-ھمارانصب العین: خدمت میں عظمت۔

-ھمارامشن:
حضور قبلہ فقیر ملک فیض محمد طاہر سروری قادریؒ کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے انکی تعلیمات اور ارشادات کے مطابق معاشرے کے پسے ہوئے اور پسماندہ طبقات کی اس طور پرمالی امداد کرناکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑاہو سکیں اور معاشرے پر بوجھ بننے

کی بجاۓکارآمداور باعزت شہری بن سکیں۔ہمارے لیے حضوراکرمﷺ کی یہ حدیث مبارکہ مشعلِ راہ ہے کہ: خَیرُالنَّاسَ مَن یَّنفَعُنَّاسِ۔ترجمہ:تم میں سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کے لئے نفع بخش ہو۔

الفیض ویلفئیر سوسائٹی:
الفیض ویلفئیر سوسائٹی کی بنیاد میاں عابدحسین طاہرسروری قادری نے چند مخلص ساتھیوں کی مشاورت سے 5فروری 2012 کو رکھی۔ھمارامقصد و منشور اﷲاوراُسکےمحبوبﷺ کی رضا کی خاطر حضورقبلہ فقیر ملک فیض محمدطاہرسروری قادریؒ کی تعلیمات و رہنمائی کے مطابق خلقِ خدا کی خدمت اور بھلائی کیلئے کوشش اور اقدامات کرتے ہوئے اُنکےمقدس مِشّن کو آگے بڑھانا ہے۔حضورقبلہ ملک صاحبؒ سچّےعاشقِ رسولﷺ،ایک مثالی مردِمومن اور اپنی ذات میں ایک چلتاپھرتا رفاہی ادارہ تھے۔آپؒ حضرت قبلہ فقیرعبدالحمید صاحب سروری قادری مدّظلّہُ العالیہ،سجادہ نشین نوری دربارکلاچی شریف(ڈیرہ اسمٰعیل خان)کے مریدِ خاص اور خلیفۂِ اعظم تھے۔آپکی حیاتِ مبارکہ ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔اﷲاوراُسکےمحبوبﷺکی رضاجوئی اور خوشنودی کی خاطر آپؒ نے ہمیشہ ضرورتمند، لاچار اور مصیبت زدہ لوگوں کی بلاتخصیص ہر ممکن خدمت کو شعار بنائے رکھا۔ مستحق افراد کی مالی امداد ہو یا غریب اور نادار بچیوں کے جہیز اور شادی کے اخراجات، زلزلہ اور سیلاب زدگان کی عملی مدد ہو یا مستحق طلباء کے تعلیمی اخراجات، حضور قبلہؒ ہر ایک میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے اور ساتھیوں کو ترغیب دلاتے رہتے تھے۔ وہ اِس آیہ مبارکہ کی عملی تفسیر تھے کہ
وَمِنَ النَّاسِ مَن یُشرِی نَفسَہُ البتِغَاءَمَرضَاتِ اﷲ (البقرہ۲:۲۰۷)۔
ترجمہ: اور لوگوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے کہ اﷲﷻ کی رضا کیلئے اپنی جان تک صرف کر ڈالتا ہے۔
سوسائٹی بنیادی طور پر غیر سیاسی ہوگی اور مسلکی تعصبات سے بالاتر ہو کر ہر مزہب، رنگ و نسل اور قوم و برادری کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی۔

اغراض و مقاصد:
1۔ آفاتِ سماوی(زلزلہ، سیلاب وغیرہ)میں لوگوں کی عملی اور مالی مدد کرنا۔
2۔ بیوگان کی مالی کفالت کرنا۔
3۔ یتیم اور نادار بچّوں، بچّیوں کی شادی، جہیز وغیرہ کیلئے مالی مدد فراہم کرنا۔
4۔ یتیم، مسکین اور مستحق طلباء کی مالی مدد کرنا، اِس کیلئے فری ایجوکیشن سسٹم کا قیام۔
5۔ غریب، نادار اور مستحق لوگوں کو مفت طبّی سہولیات کی فراہمی کیلئے فری ڈسپنسریوں کا قیام۔

الفیض ویلفئیر سوسائٹی اپنے قیام سے اب تک کئی یتیم بچّیوں کے جہیز مکمل طور پر تیار کر کے اُنکی شادیاں کروا چُکی ہے۔ اِسکے علاوہ 26 اکتوبر 2015 کے ہلاکت خیز زلزلے کے بعد سوات کے علاقے بحرین میں بہت سے مستحق خاندانوں کی

مالی امداد میں اپنی بساط اور محدود وسائل کے مطابق ہم پیچھے نہیں رہے۔ الغرضیکہ دسمبر 2015 تک تقریبأ 16 لاکھ روپے سوسائٹی کے ایکٹو ممبران اکٹھا کر کے مندرجہ بالا کاموں پر صرف کر چکے ہیں۔

-تنظیمی ڈھانچہ:(Organizational Structure)
1۔ بانی و صدر: میاں عابد حسین طاہر سروری قادری
2۔ جنرل سیکرٹری: عمران بٹ لاہور۔
3۔ جوائنٹ سیکرٹری: ڈاکٹر عظیم تاج(شیخ زاہد ہسپتال لاہور)۔
4۔ فنانس سیکرٹری: شاہد خان نیازی(راولپنڈی)۔
5۔ سیکرٹری نشرواشاعت: نُورباھُو(راولپنڈی)۔
6۔ کوآرڈی نیشن سیکرٹری:
- فرحان شہزاد(لاہور)۔
- مزّمل بٹ(راولپنڈی)۔
7۔ لیگل ایڈوائزر:
- ریاض احمد شیخ(ایم اے۔ ایل ایل بی۔ ایل ایل ایم)۔
(ایڈوکیٹ ہائی کورٹ)۔
کمرہ نمبر ۲۲، تحصیل کورٹ کمپلکس، ٹیکسلا۔
03325181951

اپیل:
عوام النّاس سے تعاون کی پُرزور اپیل ہے۔ سوسائٹی کے ممبرز بن کر فلاحِ عامہ اور خدمتِ انسانیت کے اِس عظیم مِشن میں شامل ہو کر ہمارا ہاتھ مضبوط کریں اور اﷲﷻ و رسول ﷺ کی رضا و خوشنودی حاصل کریں۔


الفیض ویلفئیر سوسائٹی:

ہیڈ آفس:
سٹریٹ نمبر ۱، اسلام پورہ(موڑ)ملکوال(منڈی بہاوؑالدّین)۔
03004150363
03244150363

لاہور:
عمران بٹ
278- شادمان کالونی، لاہور
03004526345

راولپنڈی/ اسلام آباد:
شاہد خان نیازی
643، سٹریٹ نمبر 2، محمدآباد، الٰہ آباد، چوہڑ
ھڑپال، راولپنڈی
03225117274

14/05/2026

يا سلام 🙋‍♂️❤️

*السّلامُ علیکم*   الحمدللہ ماہانہ محفلِ ذکر و ختم پاک برائے ایصالِ ثواب مُرشدِ کامل حضرت قبلہ فقیر عبدالحمید صاحب سروری...
25/04/2026

*السّلامُ علیکم*

الحمدللہ ماہانہ محفلِ ذکر و ختم پاک برائے ایصالِ ثواب مُرشدِ کامل حضرت قبلہ فقیر عبدالحمید صاحب سروری رحمتہ اللہ علیہ و حضرت قبلہ فقیر ملک فیض محمد طاہر صاحب سروری قادری رحمتہ اللہ علیہ کے مناظر، جوکہ صدر و سرپرست انتظامیہ کمیٹی دربارِ فیض رحمتہ اللہ علیہ، محترم میاں عابد حسین طاہر صاحب سروری قادری کے زیرِ نگرانی مزمل بٹ صاحب کے گھر واہ کینٹ راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

https://www.facebook.com/share/v/1bYjeMukD5/

25/04/2026

محفل ذکر نمبر66
ماہانہ محفلِ ذکر و ختم پاک برائے ایصالِ ثواب مُرشدِ کامل حضرت قبلہ فقیر عبدالحمید صاحب سروری قادری رحمتہ اللہ علیہ و حضرت قبلہ فقیر ملک فیض محمد طاہر صاحب سروری قادری رحمتہ اللہ علیہ، بتاریخ 25 اپریل 2026 بروز ہفتہ دو پہر1 بجے ، صدر و سرپرست انتظامیہ کمیٹی دربارِ فیض رحمتہ اللہ علیہ، محترم میاں عابد حسین طاہر صاحب سروری قادری کے زیرِ نگرانی مزمل بٹ صاحب کے گھر مکان نمبر 07 گلی نمبر 36 بلاک A کراس روڈ نیو سیٹی فیز 2 واہ کینٹ میں ہو رہی ہیں

🛑 ماہانہ محفلِ ذکر *السّلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاۃ*  الحمدللہ آج دربارِ فیض ؒ پر 58 ویں ماہانہ محفلِ ذکر و ختمِ پاک...
01/02/2026

🛑 ماہانہ محفلِ ذکر
*السّلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاۃ*

الحمدللہ آج دربارِ فیض ؒ پر 58 ویں ماہانہ محفلِ ذکر و ختمِ پاک برائے ایصالِ ثواب مُرشدِ کامل _حضرت فقیر عبدالحمید صاحب سروری قادری و حضرت فقیر ملک فیض محمد طاہر صاحب سروری قادری_ رحمتہ اللہ علیہما
بتاریخ *01 فروری 2026 بروز اتوار* کو حسبِ روایت بڑے تزک و احتشام سے منعقد ہو رہی ہے۔

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

*السّلامُ علیکم*   الحمدللہ ماہانہ محفلِ ذکر و ختم پاک برائے ایصالِ ثواب مُرشدِ کامل حضرت قبلہ فقیر عبدالحمید صاحب سروری...
18/05/2025

*السّلامُ علیکم*

الحمدللہ ماہانہ محفلِ ذکر و ختم پاک برائے ایصالِ ثواب مُرشدِ کامل حضرت قبلہ فقیر عبدالحمید صاحب سروری رحمتہ اللہ علیہ و حضرت قبلہ فقیر ملک فیض محمد طاہر صاحب سروری قادری رحمتہ اللہ علیہ کے مناظر، جوکہ صدر و سرپرست انتظامیہ کمیٹی دربارِ فیض رحمتہ اللہ علیہ، محترم میاں عابد حسین طاہر صاحب سروری قادری کے زیرِ نگرانی طارق گجر صاحب کے گھر راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

https://www.facebook.com/share/v/1ExoJiU6PC/?mibextid=wwXIfr

الفیض رح ویلفئیر سوسائٹیخدمت میں عظمت۔۔۔رمضان پیکج 2025السلام علیکم و رحمتہ اللہ برکتہٗالحمد للّٰہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و...
28/03/2025

الفیض رح ویلفئیر سوسائٹی
خدمت میں عظمت۔۔۔

رمضان پیکج 2025

السلام علیکم و رحمتہ اللہ برکتہٗ

الحمد للّٰہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفقت و رحمت اور مرشدِ کامل حضرت فقیر عبدالحمید صاحب سروری قادری رحمتہ اللہ علیہ کی نگاہِ خاص کا اثر ہے کہ اُس ذاتِ بابرکات نے خدمتِ انسانیت جیسے مقدس کام، جس کا درس حضرت فقیر ملک فیض محمد طاہر صاحب سروری قادری رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی ذاتی زندگی میں عملی طور پر دیا، کیلئے الفیض رح ویلفئیر سوسائٹی کو توفیق دی۔خدمت انسانیت کا یہ عظیم مشن میاں عابد حسین طاہر صاحب سروری قادری کے زیرِ نگرانی جاری و ساری ہے۔
جیسا کہ گزشتہ دنوں آپ سے مالی تعاون کی اپیل کی گئی تھی جس کے پیشِ نظر رمضان پیکج 2025 مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا جسکی تفصیلات اسطرح ہیں۔

ملکوال: 329,500 روپے
راولپنڈی: 50,000 روپے
لاھور: 75,000 روپے

کل رقم: 454,500 روپے


اب تک 235 غریب، نادار ،مفلس، مستحق خاندانوں میں نقد کیش کی شکل میں تقسیم کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ راشن اکٹھا کر کے مستحق افراد کو اٹھواتے ہوئے فوٹو سیشن بھی کیا جا سکتا ہے مگر اس سے ریاء کا پہلو اجاگر ہو جاتا ہے لہٰذا مستحقین کو نقد شکل میں امداد کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی ضرورت کے تحت خرچ کریں اور ریاء سے بھی بچا جا سکے۔

کیونکہ الفیض رح ویلفیئر سوسائٹی اکثر اوقات ویلفئیر کے پراجیکٹس کرتی رہتی ہے لہٰذا مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ یہ نیکی اور احساسِ انسانیت کا دائرہ اسی طرح مزید وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جائے۔
اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کا فضل و کرم اور آپ تمام احباب کا تعاون شاملِ حال رہا تو یہ کام اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔ اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو اور بہترین جزائے خیر سے نوازے۔

نوٹ:
فیس بک پر کارِ خیر کے ذکر کو خود نمائی یا ذاتی تشہیر ہر گز نہ سمجھا جائے۔ ہمارے قابلِ عزت ڈونرز کی تجاویز اور بار بار اصرار کے بعد یہ تمام مواد فیس بک پر دیا جا رہا ہے تا کہ مزید لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو اور خدمتِ انسانیت کے اس عظیم مشن میں حصہ لیں۔ مگر پھر بھی اگر کسی صاحب کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم معزرت خواہ ہیں۔ اللہ پاک سب کا حامی و ناصر ہو۔
جزاک اللّٰہ خیراً

اس کارِ خیر میں حصہ لینے کیلئے مندرجہ ذیل اکاؤنٹ نمبر پر احباب اپنے فنڈز بھیج سکتے ہیں۔
MCB account (Muslim Commercial Bank Limited)
AC title: ABID HUSSAIN
AC: 0000 0000 1178 5247
Branch code: 8014
IBAN: PK 68 MUCB 0000 0000 1178 5247

برائے رابطہ:
میاں عابد حسین طاہر سروری قادری
بانی و صدر الفیض رح ویلفیئر سوسائٹی
0300 4150363

الحمدللہ!! حسب سابق ختم قرآن پاک کا سلسلہ بر موقع،  عرس مبارک،  مرشد کامل حضرت فقیر عبدالحمید صاحب سروری قادری رحمتہ الل...
15/02/2025

الحمدللہ!! حسب سابق ختم قرآن پاک کا سلسلہ بر موقع، عرس مبارک، مرشد کامل حضرت فقیر عبدالحمید صاحب سروری قادری رحمتہ اللہ علیہ ، جاری و ساری ہے۔ راولپنڈی والے ساتھی بھی اسی جذبے اور شوق کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھا ریے ہیں۔ اللہ پاک اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے، آپ پر اور آپ کے گھر والوں پر اپنا فضل و کرم فرمائے۔
مزید جو ساتھی اس مقدس کام میں شامل ہونا چاہتے ہیں ، وہ فرحان صاحب اور راولپنڈی میں نیازی صاحب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
*بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِِ الرَّحِیم*
(سلسلۂ تلاوتِ قرآن پاک)
بسلسلہ اِیصالِ ثواب مرشدِ کامل رحمتہ اللہ علیہ برموقع عرس مبارک 22 فروی 2025
----------------------------------------
1). حافظ نزیر صاحب: مکمل قرآن پاک
2). محب شمعون صاحب:5-1
3).احس شمعون صاحب: 10-6
4).صابر اقبال صاحب:15-11
5).زبیر صاحب: 20-16
6).پاشا صاحب: 25-21
7).تنویر صاحب: 30-26
8).احسن محسن: 5-1
9). ھاشم صاحب:10-6
میاں ارشد صاحب: 15-11
10).عطا الرحمٰن صاحب: 20-16
11).میاں طارق صاحب: 25-21
12).حامد رضا صاحب:30-26
15). قمر السلام صاحب:10-1
16).فرحان شہزاد: 11-20
17).سلطانی صاحب: 5-1
8).غلام محمد مہنگا صاحب:10-6
19).ارشد صاحب :15-11
20).خالد محمود صاحب:20-11
21).فیض رسول صاحب: 25-21
22).قاسم صاحب: 30-26

🌹 *جزاک الله خیرا"*🌹
الداعی الی الخیر: میاں عابد حسین طاہر سروری قادری
دربار فیض رح، ریور ویو ہاؤسنگ سوسائٹی، لاہور

Address

سٹریٹ نمبر ۱، اسلام پورہ(موڑ)ملکوال(منڈی بہاوؑالدّین)۔
Malakwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aqs E Faiz عکسِ فیض posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share